کوٹ ادو : کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے وہاں پر کام کرنیوالے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں دہشت گردی کا کوئی عنصر موجود نہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور بم ڈسپوزایبل اسکواڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ فارنزک ٹیموں نے بھی شواہد کا موقع پر تجزیہ کیا۔ جاں بحق افراد کی میتوں کا مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ دھماکے نوعیت بارے مزید تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔
فیس بک کمینٹ