Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»خاتون کی مرضی کے بغیر نکاح برقرار نہیں رکھا جاسکتا: لاہور ہائی کورٹ
اہم خبریں

خاتون کی مرضی کے بغیر نکاح برقرار نہیں رکھا جاسکتا: لاہور ہائی کورٹ

ایڈیٹرنومبر 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ایک خاتون کی دس برس کی قانونی جنگ کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لڑکی کی مرضی کے بغیر ہونے والے نکاح کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے خاتون کا نکاح نامہ غیر فعال قرار دیتے ہوئے اس کی بنا پر ان کو ہراساں کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بار ثبوت لڑکے پر ہو گا کہ نکاح خاتون کی مرضی سے ہوا ہے یا نہیں؟
خاتون بختاور بی بی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ٹرائل کورٹ کا نکاح درست ماننے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق خاتون کے چچا نے 2012 میں ان کا نکاح ان کی مرضی کے بغیر معظم علی نامی شخص سے کروایا تھا، جبکہ نکاح نامہ پر خاتون کے دستخط بھی موجود نہیں تھے، اور نہ ان کی رخصتی ہوئی تھی۔
بعد ازاں اس نکاح نامے کو بنیاد بنا کر بختاور بی بی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا گیا۔درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ معظم علی نے انہیں پنچائیت کے سامنے زبانی طور پر طلاق بھی دی تھی۔
طلاق کے بعد بختاور بی بی نے اپنی مرضی سے دوسرا نکاح کیا، جس پر ان کے پہلے شوہر معظم علی نے ان کے خلاف نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کرا دیا۔بختاور بی بی نے مقامی عدالت سے رجوع کیا، جہاں ان کا تنسیخ نکاح سے متعلق مقدمہ مسترد کر دیا گیا تھا، بعدازاں انہوں نے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
خاتون نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ انہوں نے معظم علی سے کبھی نکاح نہیں کیا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی کہانی سادہ ہے کہ معظم علی نے انہیں ہراساں کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا۔
’خاتون کے موقف کے مطابق ان کی اپنی رضامندی سے ہونے والے نکاح میں ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔‘فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ نکاح منصوبے کے تحت ترتیب دیا گیا اور سپریم کورٹ میں قوانین کی تشریح کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ معظم علی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ ان کے ساتھ بختاور بی بی کا نکاح میں آخرالذکر کی مرضی شامل تھی۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کو شاہ محمود نےپاگل قراردیا تھا، اہم تعیناتی کاصرف رسمی اعلان باقی: رانا ثنا اللہ
Next Article پاکستان کے مفتی اعظم رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

جون 8, 2026

کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم

جون 8, 2026

آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

جون 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.