Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کی تصویر کہانی ( 8) :محترمہ بشریٰ رحمٰن کے ساتھ پہلی ملاقات کا احوال
ادب

رضی الدین رضی کی تصویر کہانی ( 8) :محترمہ بشریٰ رحمٰن کے ساتھ پہلی ملاقات کا احوال

ایڈیٹراپریل 29, 20248 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

19جنوری 1985ءمیرے لیے اس حوالے سے ایک اہم دن تھا کہ اس روز میری محترمہ بشریٰ رحمان کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ان کے ساتھ منائی جانے والی شام میں ہوئی ِ یہ اسی تقریب کا دعوت نامہ ہے ۔اس سے اگلے روز 20 جنوری 1985 کو ہم نے ملتان میں شاہین ادبی ایوارڈز کی تقسیم کا اعلان کیا تھا جس کی تفصیل تصویر کہانی نمبر (1) میں موجود ہے ۔ واپس دعوت نامے کی جانب آتے ہیں جس پر شام ساڑھے تین بجے کا وقت درج تھا اور میزبانوں میں سبطین رضا لودھی، شاکر حسین شاکر، جاوید احمد میاں اور اعجاز احمد شامل تھے۔اظہارخیال کرنے والوں کی فہرست میں عاصی کرنالی، اقبال ساغر صدیقی، شیخ ریاض پرویز، محمد افسر ساجد، ثمر بانوہاشمی، پروفیسر محمد امین، رخشندہ حبیب اور رضی الدین رضی کے نام تھے۔ سٹیج پر بشری رحمان کے ساتھ مہمان خصوصی کے طورپر خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقائی عباس فرجی مخلص آبادی موجودتھے۔ مجھے ان دنوں ہرتقریب میں اوپننگ بیٹسمین کہہ کر بلایا جاتاتھا۔ سو اس تقریب میں بھی شاکر نے میرے لیے یہی جملہ استعمال کیا۔ اس تقریب سے ٹھیک ایک ماہ پہلے 19دسمبر1984ءکو ضیاءالحق نے وہ ریفرنڈم کرایا تھا جس کے بارے میں حبیب جالب نے کہا تھا
سڑکوں پر ہُو کاعالم ہے
یہ جن ہے یا ریفرنڈم ہے۔ اس سناٹے کے باوجود اس ریفرنڈم کے نتائج یہ بتائے گئے تھے کہ 98.53فیصد لوگوں کی طرف سے اسلام کے نفاذ کی حمایت کی گئی ہے جو در حقیقت جنرل ضیاء الحق کی حمایت ہے اور یہ حمایت حاصل ہونے کے بعد وہ اگلے پانچ سال بھی صدر کے منصب پر فائز رہیں گے ۔
شاکر کی دعوت پر میں سٹیج پرآیا اور اپنا مضمون پڑھ ڈالا۔ اس مضمون میں بشری رحمن کے مختلف ڈائجسٹوں میں شائع ہونے والے افسانوں اورناولوں کی ادبی حیثیت پر سوال اٹھائے گئے تھے اور جیساکہ اب بھی ڈائجسٹوں میں شائع ہونے والی تحریروں کو ہم ادب میں شمار نہیں کرتے میں نے بھی کم وبیش یہی موقف اختیار کیا تھا، لیکن مضمون میں حسب روایت سیاسی تڑکا یہ لگایا کہ بشری رحمن کے رومانوی کرداروں کو جنرل ضیاء کی اسلامائزیشن کے تناظر میں مذہبی روپ دے دیا ۔مضمون کا صرف ایک اقتباس آپ کی نذر کرتا ہوں۔
”صوفی عبدالقدوس نے زبیدہ سے کہا اب مجھے اجازت دیجیے میں نے عصر کی نماز بھی پڑھانی ہے۔ لیکن یہ بتائیں کہ اگر میں آپ سے عقدمسنونہ کے لیے اپنے والدین کو آپ کے گھر بھیجوں تو کیا آپ کے قبلہ والدِبزرگوار ہمارے درخواست قبول فرما لیں گے۔ زبیدہ نے شرماتے ہوئے کہا ،آپ والدین کو ضرور بھیجیں ہمارے گھر میں آپ کو 98.53فیصد حمایت حاصل ہے۔“
میری تقریر کے بعد بشری رحمن اظہارخیال کے لیے آئیں ۔انہوں نے میرے بہت سے جملوں پر شدید ناراضی کااظہارکیا لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس نوجوان کے قلم میں کنہیا لال کپور والی کاٹ موجودہے لیکن افسوس کہ یہ ملتان میں رہتا ہے۔اسے اپنی مزاح نگاری پر بھرپورتوجہ دینی چاہیے۔اوراسی دوران انہوں نے مجھے پیشکش کی کہ میں لاہور میں ان کے ادارے ” وطن دوست “ سے منسلک ہوجاﺅں ۔جون1985ءمیں میں اس ادارے کے ساتھ منسلک ہوگیا اور پھر اگلے تین سال مجھے محترمہ بشری رحمن کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔بعد کے دنوں میں ان کے ساتھ ایسا مضبوط تعلق قائم ہوا کہ پھر وہ جب بھی ملتان آتیں میں اور شاکر ان کے میزبان ہوتے تھے ۔ اس تحریر کے ساتھ میں ان کی 23 جنوری 2007کی تصویر لگا رہا ہوں جب وہ میری کتاب ” رفتگانِ ملتان “ کی تعارفی تقریب میں شرکت کے لیے ملتان آئیں اور مجھےمیرے والد مرحوم کی نسبت سے”رضی ۔۔رفوگر“ کا نام دے گئیں ۔
رضی الدین رضی
چھبیس اپریل دو ہزار چوبیس

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشریٰ رحمنٰ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کا کالم : مسنگ پرسنز کا معمہ
Next Article بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4دہشتگرد گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روزہ خوری کے الزام میں پکڑے جانے والے استاد جی کو سلام اور حسین سحر کے انٹرویو کا احوال :رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

جولائی 27, 2023

ڈاکٹر کیول دھیر کی آمد ، اردو ادب کے والد عبدالعزیز خالد :رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

جولائی 17, 2023

ملتان – بشریٰ رحمن کا میکہ:کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر

فروری 20, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.