Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے : ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے : ایم ایم ادیب

ایڈیٹراکتوبر 28, 20199 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
J U I flag march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میاں نواز شریف اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں اچھے قصیدہ نگار میسر ہیں ،جو اذان ہو نہ ہو” تکبیرِمسلسل “ پڑھتے رہتے ہیں۔ قلم پر قدرت رکھنے والے بعض لوگ بہت سفاک ہوتے ہیں ،لفظوں سے اس طرح کھیلتے ہیں کہ انہیں حرف کی حرمت کا احساس تک دامن گیر نہیں ہوتا،کسی بھی تحریر میں کسی خیال کا بُننا اتنا مشکل نہیں ہوتا،جتنا حرف کی تقدیس اور تحریر کئے گئے موضوع کے ساتھ انصاف اور فکری دیانتداری کا احساس۔



ہمارے بعض لکھنے والوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ذمہ داری سے سراسر گریز کرتے ہیں ،اپنی پسند و ناپسند پر ہی بات ختم کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ میاں نواز شریف زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں ،سیاست میں قیدوبند کی صعوبتیں نئی بات نہیں ہے ،ہاں مگر اس دوران صحت کے مسائل کا سر اٹھانا قدرتی عمل ہے ،اس معاملے میں ان کے ساتھ حکومت کے برتاﺅاور ناروائی کو زیر بحث لانا ان کے بہی خواہوں اور ہمنواﺅں کا حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری بھی کہ ان کی صحت کی سلامتی کو ممکن بنائے کہ آخر کو وہ اس ملک کے منتخب وزیر اعظم رہے ہیں ،ملک کی ترقی و خوشحالی کے راستے کے بہت سارے کانٹے انہوں نے یقینا چنے ہیں ،جہاں بہت ساری بے اعتدالیاں ان سے منسوب ہیں ،وہاں بہت ساری خوبیاں بھی ان کے نامہ اعمال میں درج ہیں ،جنہیں نظرانداز کرنا حقیقت سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔



حکمران کبھی غلطیوں سے مبراءنہیں ہوا کرتے ،اور کم ہی ایسے ہیں جو دنیوی مکافات عمل سے نہ گزرے ہوں ،اخروی معاملات وہ جانیں یا اوپر والا،اس امر پر مباحثہ تضیع اوقات کے سوا کچھ نہیں ،مگر ممدوح کوئی وزیر اعظم ہو یا کسی بھی درجے کا حکمران اس کے بارے ماورائے حقیقت بات کرتے ہوئے یا مضمون باندھتے ہوئے احتیاط کرنا چاہئے۔ حکمرانوں کو ان کے ذاتی اوصاف سے ہٹ کر نظریاتی حوالے سے ان کے احوال کامطالعہ پیش کرنا چاہئے،اس بارے احتیاط سے مسلسل روگردانی کی جارہی ہے۔



کل میاں نواز شریف اپنے دورِ اقتدار میں جن لغزشوں سے لاپروارہے آج وزیر اعظم عمران خان بھی اسی ڈگر پررواں ہیں ،انہوں نے سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا کوئی اہتمام نہیں کیا،اس لئے جو لوگ ان کی غلطیوں پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں وہ بیمار نواز شریف کو فرشتہ بنا کر پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے،اس طرح کسی کو تاریخ میں زندہ نہیں رکھا جا سکتا،وہ کوئی بھی ہو ،تاریخ میں ہمدردیوں کی گنجائش نہیں ہوا کرتی۔اس نوع کی خوش قسمتیاں جتنی بھی قیمت پر خرید لی جائیں سطحی ہوتی ہیں اور کسی بھی سطحی عمل کی تاریخی حیثیت کوئی نہیں ہوا کرتی،جو لکھاری اس زعم میں لکھ رہے ہیں ،ذاتی منفعت کے سوا کوئی مقصد ان کے دل و دماغ میں نہیں ہے،اللہ کریم میاں نواز شریف کو صحت کی سلامتی کے ساتھ سزا وجزا کے اس دور سے گزارے۔



دوسری طرف حالات جس سمت جارہے ہیں سنجیدہ طبقہ کسی طور اس سارے عمل کو پزیرائی کی نظر سے نہیں دیکھ رہا ،سرحدوں پر دشمن محاذ گرم کئے کھڑا ہے اور اندرون ملک ہزیمت یافتہ سیاستدان فضا مکدر کئے ہوئے ہیں ،حب الوطنی کے سب تقاضے پاﺅں تلے روندے جارہے ہیں ،سبھی اعتدال کا دامن چھوڑے ہوئے ہیں ،حکومتی حلقے انتہائی بے حسی پر تُلے ہوئے ہیں ،سوشل میڈیا پر دونوں جانب سے شرمناک الفاظ میں لے دے ہورہی ہے ،میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حالت اگر قابل رحم ہے ،تو وزیر اعظم عمران خان کی حالت بھی ان سے بڑھ کر قابل رحم ہے ،کہ انہوں نے انسانی ہمدردی کے طور پر اپنے سے سینئر سیاستدانوں کی سرسری عیادت کر نا بھی گوارہ نہیں کی ،بلکہ ان کے لہجے میں نفرت کی زہرناکی اور بھی فروتر ہوگئی ہے ۔



ریاست مدینہ والوں کا سب سے بڑا اثاثہ اخلاقِ حسنہ تھے ، نئی ریاست مدینہ کے دعویدار و والیان ایسے اخلاق باختہ کہ اللہ کی پناہ۔۔!اپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کے راستے مسدود کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کی سابقہ روایات کو مات دینے کے درپے،اور جبہ و درستار والے جیسے کفر کے خلاف میدان گرم کرنے کو تیار ،خاکی وردیوں والے ڈنڈا بردار جہادی ،آستینوں میں اسلحہ چھپائے اپنے ہی ملک کی سر زمین کو لہو رنگ کرنے کی دھن میں غرق،اپنی ہی دھرتی کو آگ کا دریا بنانے کے آرزو مند۔جن کے اجداد نے اس مٹی کا رزق کھانے کے باوجود یہ کہتے ہوئے ندامت محسوس نہ کی کہ ”ہم اس کے بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے “ کتنے سفاک تھے وہ ،اور اب یہ ،جو ذاتی جا ہ و جلال کے چھن جانے کے غم میں قومی سلامتی کے لئے خطرے کے ایسے بادلوں کا روپ دھارے ہوئے ہیں ،جو برس پڑے تو ان کے بڑوں کے خواب کی تعبیر مل جائے گی،اور اگر برس نہ سکے
تو ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو ایک زور دار دھچکا تو ضرور لگے گا،جو موجودہ حکمران سہہ بھی پائیں گے یا نہیں ،جن سے عنان اقتدار نہیں سنبھالی جا رہی۔
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دھرنا عمران خان مولانا فضل الرحمن نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالوﺅں کی اجاڑ بستی میں انصاف کا بول بالا ; گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article نواز شریف کی رہائی اور مولانا کا آزادی مارچ .. نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.