Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کتب نما»مبادیات فلسفہ اقبال اور اعجاز الحق اعجاز ۔۔ مہر سخاوت حسین
کتب نما

مبادیات فلسفہ اقبال اور اعجاز الحق اعجاز ۔۔ مہر سخاوت حسین

ایڈیٹردسمبر 18, 201947 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iqbal day at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اعجاز الحق کا نام سوشل میڈیا کی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔علمی اور ادبی حلقوں میں ان کی ایک خاص پہچان ہے ۔ یوں تو ادب کے میدان میں اعجاز صاحب نے کامیابیوں کے کئی جھنڈے گاڑے ہیں مگر بالخصوص اقبالیات پہ ان کا علم و مطالعہ ان کا خاصہ ہے۔
اعجاز الحق صاحب تدریس سے وابستہ ہیں۔ اردو میں پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ اقبالیات میں ایم فل کیا ہوا ہے۔اعجاز صاحب تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ جو کہ علمی و ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکی ہیں ۔ ان کی کتابوں میں‌ اقبال اور سائنسی تصورات ،اقبال اور شیکسپیئر اور مبادیات فلسفہ اقبال ہیں ۔ وہ اقبال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے چیئرمین بھی ہیں۔
اس کتاب میں اعجازالحق اعجاز نے علامہ محمد اقبال کے فلسفے کے نقوش کو اچھوتے انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس اہم کتاب میں اقبال کے بنیادی فلسفیانہ تصورات و افکار مثلاً خدا ، کائنات ، خودی ، حیات ، بقائے دوام ، عشق ، حسن و جمال اور اخلاق کو موضوع بحث بناتے ہوئے نہ صرف ان پر مشرقی و مغربی فلاسفہ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے بلکہ یہ دیکھنے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ علامہ صاحب کی اپنی فکر کیا ہے اور انہوں نے فلسفے کے باب میں کیا کیا اضافے کیے ہیں۔ مصنف نے فلسفہ اقبال کے خدو خال متعین کرتے ہوئے بہت عمیق نگہی اور وسیع فلسفیانہ مطالعے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ کتاب یقینی طور پر اقبالیاتی ادب میں ممتاز اہمیت کی حامل ہے۔
کتاب کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ مصنف نے فلسفہ کے میدان میں کافی تحقیق کر رکھی ہے۔ کتاب کے صفحہ 7 پر نظر دوڑائیں تو مغربی فلسفہ دان ڈیکارٹ کا نام نظر آتا ہے ۔ڈیکارٹ کا تعلق فرانس سے تھا۔اسے فلسفہ تشکیک کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ فلسفے میں ڈیکارٹ کی شہرت مسلمہ ہے۔ مصنف واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈیکارٹ کی طرح علامہ اقبال بھی حقیقت کو پارہ پارہ کرنے کے حق میں نہیں۔وہ اس کا موازنہ غزالی اور کانٹ سے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مصنف قران مجید کا حوالہ بھی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
"قران مجید نے بھی تو حقیقت مطلقہ کو انسان کی رگ جاں سے قریب تر ٹھہرایا ہے ۔۔۔۔۔”صفحہ 9
آپ آج سے سو سال پہلے کے بر صغیر کا تصور کریں. اس وقت مذہبی رجعت پسندی ، تفرقہ بندی اور فرقہ پرستی عروج پر تھی۔ بات بات پر کفر کے فتوے لگائے جاتے تھے۔ ان حالات میں راتوں رات تبدیلی کا تصور بیکار تھا ۔ تبدیلی ایک مسلسل اور بتدریج عمل ہےاور یہ کسی خلا میں واقع نہیں ہوتی ۔اس کے لئے مناسب معاشی، سائنسی اور علمی فضا کا ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن مذہبی تشکیل نو ایک اہم کام تھا۔ اس کو وقت کے دھارے پر نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے مسلمانوں کی مذہبی سوچ کی تعمیر نو کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ۔ اقبال نے تصور خدا کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا جس کو مصنف نے یوں بیان کیا ہے ۔
اقبال اور ابن عربی کے درمیان کشش و گریز کے بہت سے سلسلے پائے جاتے ہیں۔ اقبال ان کے بعض تصورات و افکار کو سراہتے ہیں اور کچھ سے اختلاف کا اظہار کرتے ہیں۔
ابن عربی کا قول ہے ” الحق محسوس و الخلق معقول” یعنی خدا ایک percept ہے اور یہ کائنات ایک concept-
عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ عالم محسوس ہے یعنی ہم اپنے حسی ادراک کی مدد سے اسے جانتے ہیں یعنی یہ نظر آتا ہے ہمارے سامنے موجود ہے مگر خدا محسوس نہیں بلکہ معقول ہے یعنی خدا کو ہم حواس کی مدد سے نہیں جان سکتے ۔ کانٹ نے بھی عالم حقیقت اور عالم مظاہر کو الگ الگ جانا اور کہا کہ عالم حقیقت عقل محض کی رسائی سے باہر ہے اور ہماری عقل کی حد عالم محسوس یعنی اس دنیا اور اس کے مظاہر تک ہی ہے شے فی نفسہ تک نہیں۔ جب کہ ابن عربی اس کے بالکل الٹ موقف رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک خدا تو محسوس ہے یعنی ایک روز روشن کی طرح ہمارے سامنے موجود ہے کہ وجود تو دراصل اسی کا ہے اور یہ دنیا معقول ہے یعنی ہم اس کے بارے میں عقلی اندازے قائم کرتے ہیں مگر اس کی حقیقت ویسے ہمارے سامنے نہیں جیسے خدا کی ہے۔دنیا تو محض ایک خیال اور وہم و گماں ہے۔ اپنی کتاب فصوص الحکم کی فصل ہودیہ میں انھوں نے اس کی وضاحت کی ہے۔ اقبال نے بھی اس کی تائید کی ہے۔اور کہا ہے کہ
بہ بزم ما تجلی ہاست بنگر
جہاں ناپید و او پیداست بنگر
یعنی جہاں پوشیدہ اور خدا ظاہر ہے۔ اقبال نے جو خیال پیش کیا ہے وہ ابن عربی کے تصور کی تائید کرتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ یہ کائنات تو ہماری نظروں سے پوشیدہ ہے اور خدا ظاہری حقیقت ہے ۔ ابن عربی اور اقبال دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ شعور کے بہت سے مدارج ہیں اور جس حقیقت کی طرف انھوں نے اشارہ کیا ہے وہ شعور کے بلند تر درجے ہی پہ جانی جا سکتی ہے۔
مصنف نے اقبالؒ کے تمام تصورات کائنات، خودی، حیات، بقائے دوام، عشق، حسن و جمال اور تصور اخلاق کو خوب صورت انداز میں پیش کیا ہے۔ اعجاز الحق کی کتاب "مبادیات فلسفہ اقبال ” عکس پبلیکنز نے شائع کیا ہے ۔یہ کتاب 140 صفحات پر مشتمل ہے ۔جس کے ہر ورق پر علامہ اقبال کے نظریات بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
مصنف نے جابجا مستند حوالے دیئے ہیں ۔a

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقبالیات علامہ اقبال فلسفہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیرے قاتل کو معافی مرا حاکم بخشے : غزل / ڈاکٹر اسد اریب
Next Article وائٹ ہاؤ س ملتان ، جب ضیاء الحق نے بھٹو صاحب کے تسمے باندھے : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

نومبر 9, 2024

سہیل وڑائچ کا کالم : ذاکر نائیک یا علامہ اقبال؟

اکتوبر 10, 2024

عطا ء الحق قاسم کا کالم : طوتیا، من موتیا!

اگست 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.