Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»آپ نادم ہے تجھے دام لانے والا۔۔منصور آفاق
کالم

آپ نادم ہے تجھے دام لانے والا۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرمارچ 20, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mir shakeel ur rehman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھ سے پوچھا جائے کہ کیا میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری عمران خان کے خلاف کسی سازش حصہ ہے تو میں اس سوال کا جواب’’ ہاں ‘‘میں دوں گا-نیب نے جتنی گرفتاری کیں اس میں مین کردار وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر ،وزیر قانون فروغ نسیم اور بیورو کریسی کے لیڈر یعنی وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کو رہا کرتے ہوئے نیب کے خلاف جو ریمارکس عدالت نے دیے وہ چہروں پر سیاہی تھوپ دینے اور کالک لگانے کے مترادف ہیں ۔ان میں سے ایک جملہ ہی کافی ہے ۔عدالت نے کہا ’’ایسا سلوک تو برطانیہ میں دہشت گردوں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا ‘‘۔نیب نےجتنے لوگوں کوگرفتار کیا ،ان میں سے اکثر کے خلاف مقدمات کمزور تھے ۔علیم خان رہا ہوئے تو ہفتوں سوچتے رہے کہ انہیں کس جرم میں اتنے دن قید میں رکھا گیا ۔وہ اسی نتیجے پر پہنچے کہ اس کی گرفتاری عمران خان کے خلاف ہونے والی کسی سازش کا نتیجہ تھی ۔سبطین خان کوجب باعزت بری کیا گیا توہم سب نے تحقیق کی کہ گرفتاری کاسبب کیا تھا ۔انہیں چار مہینے قید و بند کی صعوبتیں کیوں برداشت کرنا پڑیں کہ ان کی گرفتاری بھی اصل میں عمران خان کے کسی معاملے سے جڑی ہوئی تھی ۔سبطین خان کے سامنے سازش کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔عمران خان کسی وقت انہیں بلا کر ان کے نام پوچھ سکتے ہیں ۔
اب آتے ہیں میر شکیل الرحمٰن کی طرف کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ۔دراصل جب سے فردوس عاشق اعوان نے وزیر اطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالا ہے وہ مسلسل اس کوشش میں تھیں کہ کسی طرح میڈیا اور حکومت کے درمیان جوجنگ چھڑ ی ہوئی ہے یہ ختم ہوجائے بلکہ میڈیا اور حکومت ایک پیج پر آجائیں ۔بے شک عمران خان کی حکومت کی کامیابی کےلئے یہ بات انتہائی ضروری ہے مگرمیر جعفر وں اور میر صادقوں کی موجودگی میں ایسا کیسے ممکن ہے ۔آستین کے سانپوں نے عمران خان سے ہر وہ فیصلہ کرایا جس سے انہیں نقصان ہو سکتا تھا۔میڈیا کے چھ ارب روپے حکومت نے خواہ مخواہ روک کر رکھے ہوئے ہیں ۔ابھی توقع ہونے لگی تھی کہ میڈیا اور حکومت کے درمیان ایک مثبت دور کا آغاز ہونے والا ہے تومیرشکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا۔یہ کوئی مقدمہ ہے ہی نہیں ۔34سال پہلے میر شکیل الرحمٰن نے ایک زمین جوہر ٹاؤن میں خریدی تھی 34سال پہلے اس کی کیا قیمت ہوگی آپ سب جانتے ہیں۔34کے بعد اب یہ الزام لگا کر گرفتار کرنا کہ یہ زمین انہیں نواز شریف نےدی تھی ۔عجیب لگتا ہے اس پر ستم یہ کہ نیب کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت بھی موجودنہیں۔کیا یہ مذاق نہیں کہ اس کیس میں نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔کون نہیں جانتا کہ وہ لندن میں ہیں حکومت انہیں واپس بلانے کےلئے برطانوی حکومت کو خط لکھتی پھرتی ہے ۔یعنی ان کے آنے کا کوئی امکان ہی نہیں ۔ایسی صورت حال میں کونسی عدالت سے نیب میرشکیل الرحمٰن کو ناکردہ جرائم کی سزا دلوا ئے گی ۔شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کواس کےلئے کوئی نئی عدالت قائم کرناپڑے گی جو قانون کو دیکھے بغیر لوگوں کوسزا دےسکے۔
پی ٹی آئی کے وزرا کی اکثریت یہی سمجھتی ہے کہ میر شکیل الرحمٰن گرفتاری قطعاً درست نہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے تو کھل کر کہہ دیا ہے کہ میرے نزدیک گرفتاری درست عمل نہیں ۔اگر نیب سمجھتی تھی کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈلوا دیتی۔باقی وزیر بھی دبے الفاظ میں ایسا ہی کہتے سنائی دے رہے ہیں ۔مجھے لگتا ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی کسی وقت اس موضوع پر کھل کے بولنے والے ہیں ۔وزیر اطلاعات کو مجبور کیا گیا کہ وہ میرشکیل الرحمٰن کےخلاف پریس کانفرنس کریں ۔ان کے متعلق عمران خان کے سامنے پرنسپل سیکرٹری نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ میرے خلاف ساز ش کررہی ہیں ۔صرف وزیر اطلاعات پر کیا موقوف، اعظم خان کے خلاف تو پی ٹی آئی کے کارکن باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرنے والے ہیں ۔
جہاں تک میر شکیل الرحمٰن اور عمران خان کے مراسم کا معاملہ ہے اس میں بڑے اتار چڑھاؤ آئے ۔ کسی زمانے میں لڑائی ہوئی ۔ دونوں دست و گریباں ہوئے ۔پھر صلح ہوئی ۔ دوستی ہو گئی ۔ بڑا عرصہ بڑے اچھے دوست رہے ۔ایک زمانےمیں ادارتی صفحے پر زیادہ لکھنے والے عمران خان کے خلاف تھے تو میر صاحب نے عمران خان سے کہا کہ آپ اپنا کوئی کالم نگار دے دیں۔سو حفیظ اللہ نیازی کے نام قرعہ فال نکلا اور وہ جنگ میں کالم لکھنے لگے ۔2013 کے انتخابات میں حفیظ اللہ نیازی اور عمران خان میں اختلافا ت ہو گئے ۔انہوں نے بھی عمران خان کے خلاف لکھنا شروع کردیا۔عمران خان نے میر شکیل الرحمٰن سے کہا کہ آپ حفیظ اللہ نیازی کا کالم بند کردیں مگر میر صاحب نے انکار کردیا کہ یہ صحافتی اخلاقیات کے منافی ہے۔یہاں سے پھر ناراضی شروع ہوئی ۔ حکومت آنے کے بعد میرشکیل الرحمٰن کی ایک ملاقات وزیر اعظم سےہوئی ۔میر ابراہیم کی کئی ملاقاتیں ہوئیں ۔معاملات حل ہونے کے قریب تھے ۔جیو اور جنگ کے اشتہارات بحال کرنےکا وعدہ کیا جاچکا تھا ۔ برف پگھل چکی تھی ۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی تعلق درست ہو چکے تھے ۔غلط فہمیاں ختم ہو چکی تھیں کہ اچانک میر شکیل الرحمٰن کو بڑے بھونڈے انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔اس گرفتاری نے نیب کادامن ہی داغدار نہیں کیا ۔شہزاد سلیم جو ڈی جی نیب لاہور ہیں اور بڑے ایماندار آدمی ہیں ۔مجھے اُن کی طرف سے وضاحت کا انتظار رہے گا۔آخر میں دوشعر،اگر سماعتوں میں سیسہ نہیں بھر گیا تو یقیناً دل پر دستک دیں گے۔
مانا میرے سورج کو نظر بند کیا ہے
کیا تم نے اجالوں کا سفر بند کیا ہے
جسموں کےلئے تم نے اٹھائی ہیں فصلیں
بتلاؤ کہ احساس کا در بند کیا ہے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

میرشکیل الرحمٰن نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : ہاتھ دھو کے پیچھے پڑ جاؤ
Next Article زندگی کی ایک ادنیٰ قسم!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت نے نیب ترمیمی بل 2024 واپس لے لیا

مارچ 4, 2025

’مفرور‘ ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ ہوگی: نیب کی تنبیہ

جنوری 21, 2025

کک بیکس اسکینڈل: نیب نے پرویز الٰہی و دیگر سے بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی

اکتوبر 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.