Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»عقیل عباس جعفری کی تحقیق : سعادت حسن منٹو اور فلمی دنیا
ادب

عقیل عباس جعفری کی تحقیق : سعادت حسن منٹو اور فلمی دنیا

ایڈیٹرجنوری 18, 20227 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
manto film.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سعادت حسن منٹو کی شناخت اُردو کے سب سے بڑے افسانہ نگار کی حیثیت سے ہوتی ہے لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اپنی نوعمری اور جوانی سے انھیں فلموں سے بھی ویسی ہی دلچسپی تھی جیسی ادب سے۔
فلموں سے منٹو کے عشق کا آغاز امرتسر سے ہی ہو گیا تھا۔ وہ ہالی وڈ فلموں کے سحر میں مبتلا تھے اور کئی فن کاروں مثلاً بورس کارلوف، مارلین ڈیرچ، جان گلبرٹ، گریٹا گاربو، میری پک فورڈ، ایڈی پولو، گلوریا سوانسن اور لان چینی کی اداکاری سے بے حد متاثر تھے۔سنہ 1933 میں وہ باری علیگ کے اخبار ’مساوات‘ سے وابستہ ہوئے اور جلد ہی اِس اخبار میں فلمی کالم لکھنے لگے۔ سنہ 1936 میں منٹو بمبئی چلے گئے، جو اس وقت ہندوستانی فلمی صنعت کا سب سے بڑا مرکز تھا۔
نذیر لدھیانوی نے انھیں اپنے رسالے ’مصور‘ کی ادارت کی دعوت دی۔ منٹو اس رسالے میں تنقیدی مضامین اور فلموں پر تبصرے لکھنے لگے۔ مصور کے توسط سے منٹو نے اپنی بے باک تحریروں سے فلمی صحافت کا ایک نیا باب رقم کیا اور بہت جلد فلمی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی۔اسی دوران اُن کی ملاقات دلیپ کمار کے بڑے بھائی ایوب خان اور ’فلمی انڈیا‘ کے ایڈیٹر بابو راؤ پٹیل سے ہوئی جو اس زمانے میں فلمی صحافت کا ایک قد آور نام سمجھا جاتا تھا۔ بابو راؤ پٹیل کے توسط سے انھیں ایک فلم کمپنی میں فلمی کہانیوں کی نوک پلک سنوارنے اور مکالمے لکھنے کا کام مل گیا۔
اس طرح منٹو کا دیرینہ خواب، کہ وہ فلمی صنعت سے وابستہ ہو جائیں، پورا ہو گیا۔ منٹو کو جس پہلی فلم کے مکالمے لکھنے کا کام ملا وہ ’بن کی سندری‘ تھی۔ اس فلم کی ہیروئن عیدن بائی اور ہیرو راج کشور تھے۔فلموں کے مکالمے لکھنے کا کام آگے بڑھا تو منٹو سے کسی فلم کی کہانی لکھنے کی فرمائش بھی ہونے لگی۔ اسی زمانے میں امپیریل فلمی کمپنی کے اردشیر ایرانی نے ہندوستان کی پہلی رنگین فلم بنانے کا ارادہ کیا تو انھوں نے منٹو سے اس فلم کی کہانی لکھنے کی درخواست کی۔ منٹو نے اپنا ایک افسانہ ارد شیر ایرانی کو پیش کیا۔ اس افسانے کا نام ’کسان کنیا‘ تھا۔
مگر ہوا یہ کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو فلم کے مصنف کے نام کے طور پر شانتی نکیتن کے فارسی کے پروفیسر ضیا الدین کا نام دیا گیا۔ کمپنی کے اس رویے پر منٹو کو بہت رنج ہوا اور انھوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس احتجاج کا نتیجہ یہ نکلا کہ امپیریل فلم کمپنی نے نہ صرف یہ کہ منٹو کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا بلکہ بطور مصنف ان کی اگلی فلم ’مجھے پاپی کہو‘ انھیں کے نام سے پیش کی۔
’مجھے پاپی کہو‘ فلاپ ہو گئی، جس کے بعد امپیریل فلم کمپنی بند کر دی گئی۔ اب منٹو نے دوسرے فلمی اداروں کا رُخ کیا اور کئی دوسری فلموں کی کہانیاں تحریر کیں جن میں سروج مووی ٹون کی ’تو بڑا کہ میں بڑا‘ ، ’ہندوستان سنے ٹون کی‘، ’اپنی نگریا‘ اور مہرا پکچرز کی ’دیکھا جائے گا‘ شامل تھیں۔
یہیں ان کی ملاقاتیں ترقی پسند ادبی تحریک کے سرکردہ افراد سید سجاد ظہیر، علی سردار جعفری، خواجہ احمد عباس اور وی شانتا رام وغیرہ سے ہوئی اور وہ اس تحریک سے وابستہ ہو گئے۔
سنہ 1941 میں منٹو دہلی چلے گئے جہاں وہ آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہو گئے۔ یہاں فلم سے یکسر ماحول تھا مگر منٹو نے اس دنیا میں بھی بہت جلد اپنا مقام بنا لیا۔ دہلی کے قیام کے دوران بھی منٹو نے فلمی کہانیاں لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
یہیں انھوں نے مرزا غالب کی زندگی پر ایک فلم کا سکرپٹ لکھنا شروع کیا جو بعد میں راجندر سنگھ بیدی کے مکالموں کے ساتھ پردہ سکرین پر پیش ہوئی۔ سنہ 1942 میں منٹو واپس بمبئی آ گئے اور ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا سے منسلک ہو گئے۔
اس قیام بمبئی کے دوران منٹو نے جن فلموں کی کہانیاں لکھیں ان میں ’نوکر‘، ’چل چل رے نوجوان‘، ’بیگم اور شکاری‘، ’جھمکے‘ اور ’آٹھ دن‘ کے نام شامل ہیں۔سنہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد منٹو لاہور آ گئے۔ وہ افسانہ نگاری بھی کرتے رہے اور فلمی کہانیاں بھی لکھتے رہے۔ انھوں نے بہت سی فلمی شخصیات کے خاکے بھی لکھے جو اُن کے خاکوں کے مجموعوں ’گنجے فرشتے‘ اور ’لاؤڈ سپیکر‘ میں شامل ہیں۔ منٹو کے کئی افسانوں کو فلم کے پردے پر بھی منتقل کیا گیا، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
سنہ 2012 میں سعادت حسن منٹو کی پیدائش کا صد سالہ جشن منایا گیا تو کئی فلم ساز منٹو کی زندگی پر مبنی فلم بنانے پرمتوجہ ہوئے۔ اس سلسلے میں پہل سرمد سلطان کھوسٹ نے کی۔ انھوں نے شاہد ندیم سے فلم کا سکرپٹ لکھنے کی درخواست کی اور جیو فلمز کے بینر تلے11 ستمبر 2015 کو منٹو کی زندگی پر بننے والی پہلی بائیوپک منٹو ریلیز کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس فلم میں منٹو کا مرکزی کردار بھی سرمد سلطان کھوسٹ نے ادا کیا۔ سرمد کھوسٹ کے علاوہ اس فلم میں ثانیہ سعید، صبا قمر، حنا خواجہ بیات، فیصل قریشی، ماہرہ خان، ہمایوں سعید، شمعون عباسی، سویرا ندیم اور نمرہ بچہ شامل تھے۔ اس فلم کی موسیقی جمال رحمن نے مرتب کی تھی۔
’منٹو‘ مجموعی طور پر ایک کامیاب فلم قرار پائی۔ اسے کئی ادبی میلوں میں بھی دکھایا گیا مگر ادبی حلقوں نے اس فلم کو بہت زیادہ نہیں سراہا۔ ادبی حلقوں کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی میں بہت زیادہ جھول ہیں۔
اس فلم میں منٹو کو شراب کا ایسا رسیا دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی دوا لینے نکلتا ہے تو ایک ناشر سے بڑے جتن سے تھوڑے بہت پیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے مگر دوا کی بجائے شراب خرید لاتا ہے۔
فلم میں بغیر کسی جواز کے نور جہاں کے کردار کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے جس کا منٹو کی زندگی سے کوئی خاص تعلق نہیں تھا، سوائے اس کے کہ منٹو نے اس کی شخصیت پر نور جہاں ، سرور جہاں کے نام سے ایک خاکہ لکھا تھا۔البتہ ادبی ناقدین نے اس فلم میں شامل منٹو کے بعض افسانوں کی پیشکش کو بہت سراہا۔ ’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ اور ’ٹھنڈا گوشت‘ کو جس طرح اس فلم میں پیش کیا گیا شاید وہی اس فلم کی تھوڑی بہت کامیابی کا راز تھا۔
تین برس بعد 21 ستمبر 2018 کو انڈیا میں مشہور ہدایت کارہ نندتا داس کی فلم منٹو بھی نمائش پزیر ہوئی۔ اس فلم میں منٹو کا مرکزی کردار نواز الدین صدیقی نے ادا کیا۔ یہ فلم انڈیا میں باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی جبکہ پاکستان میں اس فلم کو نمائش کی اجازت ہی نہیں ملی۔
باکس آفس پر ناکامی کے باوجود فلمی ناقدین نے اس فلم کو بڑا سراہا۔ اس فلم کا سکرپٹ پاکستانی فلم منٹو کے مقابلے میں بہت مضبوط تھا۔ممتاز نقاد ناصر عباس نیئر نے اس فلم پر لکھے گئے ایک تبصرے میں اعتراف کیا کہ ’نندتا داس کی اس فلم سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فلم سازی کے آرٹ کا گہرا شعور رکھتی ہیں۔ کس سین کو کتنی دیر دکھانا ہے، مختلف سینز میں وقفوں کا اہتمام کیسے کرنا ہے اور ان کے درمیان تعلق کیسے قائم کرنا ہے، کس طرح کی موسیقی پس منظر میں جاری کرنی ہے، پارٹیشن اور بعد کے مناظر کو کیسے ان کی تاریخی سچائی کے ساتھ پیش کرنا ہے، کہاں منٹو کو اور کہاں اس کے کسی افسانے کے کسی ٹکڑے کی ڈرامائی تشکیل دکھانی ہے اس سب کا وہ گہرا ادراک رکھتی دکھائی دیتی ہیں۔‘
ناصر عباس نیئر نے مزید لکھا کہ ’فلم میں منٹو کی زندگی اور افسانوں کو مہارت سے جوڑا گیا ہے۔ فلم کے آخری حصے میں مینٹل ہسپتال لاہور میں منٹو کو دکھایا گیا ہے جہاں اسے انڈیا کے مشہور اداکار شیام کی حادثاتی موت کی خبر پڑھنے کو ملتی ہے اور وہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا افسانہ شروع ہوتا ہے۔‘
’فلم میں اس افسانے کے جن مکالموں کو پیش کیا گیا ہے ان میں معنویت آج بھی اسی طرح قائم ہے، بش سنگھ کی نومینز لینڈ پر موت کے منظر کے ساتھ ہی فلم ختم ہو جاتی ہے اور اپنے پیچھے سوالات کا ایک طویل سلسلہ چھوڑ جاتی ہے۔ منٹو کی موت نہیں دکھائی گئی، منٹو کو موت ہوئی ہی کہاں ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فلمی صنعت منٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں‌اگست کے بعد پہلی بار کورونا کے کیس پانچ ہزار سے تجاوز کر گئے
Next Article بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ: تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

استاد ، شاگرد ، روپ بہروپ اور عالم ارواح میں منٹو کی تڑپتی روح : عالمی یومِ اساتذہ پر صائمہ نورین بخاری کا کالم

اکتوبر 5, 2025

منٹو نے مجید امجد سے خود پر نظم لکھوا کر کیوں مسترد کی ؟ :کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اکتوبر 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 15, 2026
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.