لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 150 ‘مریم نواز ہیلتھ کلینکس’ کا افتتاح کردیا۔
لاہور میں ہیلتھ کلینک پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ ہمارے دل کے دروازے سب کے لیےکھلے ہیں، آبادی بڑھ گئی ہے اور وسائل کم ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پچھلے دور میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا اور کینسر کے مریض سڑکوں پر آ گئے تھے، افسوس ہمارے ہاں ادویات چوری ہو جاتی ہیں، مستحق مریضوں کی مدد کے لیے اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک قائم ہوں گے، موبائل ہیلتھ کلینکس مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں ، دیہی علاقوں میں بھی مفت ادویات کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستحق مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات پہنچائی جا رہی ہیں، دیگر صوبوں کےمریضوں کا بھی مفت علاج کیا جا رہا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ