Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ٹرمپ صاحب‘ لائبریری اور ایک رسالہ۔۔آئینہ/مسعود اشعر
کالم

ٹرمپ صاحب‘ لائبریری اور ایک رسالہ۔۔آئینہ/مسعود اشعر

ایڈیٹراکتوبر 5, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کشمیر کے سلسلے میں ہمیں جہاں غیر ملکی اخباروں اور ٹیلی وژن چینلز سے خبریں ملتی ہیں وہاں ہمارے کشمیری ناول نگار دوست میرزا وحید بھی اپنے ٹویٹرز میں خاص طور سے سری نگر کے حالات سے مطلع کرتے رہتے ہیں۔ وہاں ان کے خاندان کے افراد رہتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے جب پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو ٹرمپ صاحب نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش کی تھی۔ اس پیش کش پر پاکستان میں بہت خوشیاں منائی گئی تھیں‘ اسے ایک بریک تھرو قرار دیا گیا تھا اور یہ تاثر دیا گیا تھا کہ اب مسئلہ کشمیر جلد ہی حل ہو جائے گا۔ یوں جنوبی ایشیا کے اس خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بچے گی۔ اگرچہ اس کے بعد اس کا زیادہ ذکر نہیں ہو رہا ہے لیکن اس پیشکش پر فقیر سید اعجازالدین نے ایک انگریزی اخبار میں جو تبصرہ کیا ہے وہ پڑھنے کے لائق ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس پیش کش پر شمالی اور جنوبی کوریا، یا پاکستان اور ہندوستان کو غور نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کمیٹی پر غور کرنا چاہیے جو ہر سال کسی نامور شخصیت کو امن کا نوبیل انعام دیتی ہے۔ اس لیے کہ امریکہ کے کئی صدر ایسے ہی اعلان پر نوبیل انعام حاصل کر چکے ہیں۔ بارک اوباما کو محض اس لیے اس انعام سے نوازا گیا تھا کہ انہوں نے مصر میں اسلام کے بارے میں کوئی تقریر کی تھی۔ اوباما کو ان کی صدارت کے دس مہینے کے اندر ہی یہ انعام مل گیا تھا‘ ٹرمپ صاحب کو تو تین سال ہو چکے ہیں۔ فقیر سید اعجازالدین یہ لکھ کر کیا کہنا چاہتے ہیں؟ یہ آپ خود ہی سمجھ لیجئے۔ اور پھر یہ بھی تو سوچئے کہ ٹرمپ صاحب جو ثالثی کرانا چاہتے ہیں‘ اس میں کشمیر کا تو سرے سے ذکر ہی نہیں ہے۔ ہندوستان تو اب وہاں الیکشن کے نام پر بھی ایک نیا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔ دنیا شور مچاتی رہے نریندر مودی کی حکومت ہر حال میں ان منصوبوں پر عمل کرتی رہے گی‘ جو برسوں پہلے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی بنا چکی ہیں۔ ایسے بھی آپ نے دیکھ ہی لیا کہ دنیا کتنا شور مچا سکی ہے۔ اب ہم اگر کسی پر بھروسہ کر سکتے ہیں تو وہ کشمیری عوام ہی ہیں۔ چلتے چلتے ہم آپ کو آر ایس ایس کے ایک لیڈر کا یہ اعلان بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ 2021 کے آخر تک ہندوستان میں کوئی مسلمان رہے گا اور نہ کوئی کرسچین۔ سب کو ہندو بنا لیا جائے گا۔ یہ اعلان ابھی چند دن پہلے ہی کیا گیا ہے۔ اب ٹرمپ صاحب ثالثی کرا لیں دونوں ملکوں کے درمیان۔ وہاں تو ہندوستانی شہریت کا ایک قانون بھی بنایا جا رہا ہے۔ یہ قانون بھی مسلمانوں کی شہریت کے حوالے سے ہی بنایا جا رہا ہے۔


اب کچھ بات ہو جائے ایک لائبریری کی‘ جو ابھی بنی نہیں ہے۔ شاہد بخاری وکیل ہیں، لکھاری ہیں اور ادب سے گہرا لگائو رکھتے ہیں۔ وہ ڈی بلاک فیصل ٹاؤن لاہور کے پارک میں لائبریری بنانا چاہتے ہیں۔ پارک میں ایک کمرہ خالی پڑا ہے۔ بخاری صاحب اسی کو لائبریری بنانا چاہتے ہیں۔ مگر پی ایچ اے کے کار پرداز اس منصوبے کو پسند نہیں کرتے۔ ان کا خیال ہے کہ ہمیں لائبریریوں کی کیا ضرورت ہے؟ بھلا ہمارے لوگ کتابیں پڑھ کر کیا بھاڑ پھوڑ لیں گے۔ حالانکہ انہیں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لاہور کے ہی ناصر باغ میں ادبی محفلیں ہوتی رہی ہیں اور وہاں بھی ایک لائبریری موجود ہے‘ لیکن ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔ بخاری صاحب درخواستوں پر درخواستیں دے رہے ہیں لیکن کوئی جواب ہی نہیں آتا۔ جس کمرے میں بخاری صاحب لائبریری بنانا چاہتے ہیں‘ وہ کمرہ خالی پڑا ہے۔ اس میں قفل پڑا ہوا ہے۔ یہ لائبریری اس علاقے کے لوگوں کی علمی اور ادبی تشنگی ہی دور کرے گی۔ ہم بار بار عرض کر چکے ہیں کہ آج کتاب خریدنا اپنی جیب پر بھاری بوجھ ڈالنے سے کم نہیں ہے۔ کتابوں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ علم و ادب کا ذوق رکھنے والے کتاب خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ دنیا بھر میں یہ کمی لائبریریاں ہی پوری کرتی ہیں‘ بلکہ ایک زمانے میں تو ہمارے ہاں بھی خاصی لائبریریاں ہوتی تھیں۔ ہر گلی محلے میں کوئی نہ کوئی لائبریری نظر آتی تھی۔ آپ کسی بھی لائبریری کے ممبر بن جائیں‘ آپ وہاں سے اپنی پسند کی کوئی بھی کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری مثال ہی لیجئے۔ ہم نے زیادہ ترکتابیں لائبریریوں سے ہی حاصل کر کے پڑھی ہیں۔ کس میں ہمت ہے اپنی جیب سے ہر کتاب خریدنے کی۔ یا تو مانگے تانگے سے کتاب پڑھی جاتی ہے، یا پھر لائبریری سے۔ ہم فیصل ٹاؤن کے اس پارک کا انتظام کرنے والوں سے ایک ہی سوال کرنا چاہتے ہیں کہ کیا آپ اپنی نسل کو جاہل رکھنے میں خوش ہوں گے؟ ایک طرف تو یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ آج کی نسل میں کتابیں پڑھنے کا شوق کم ہوتا جا رہا ہے، اور دوسری طرف آپ انہیں لائبریری جیسی سہولت سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی ایک ایسی لائبریری جو ایک بندہ اپنے پیسوں سے بنانا چاہ رہا ہے۔ کسی بھی علاقے یا کسی بھی آبادی میں لائبریری صرف کتابیں پڑھنے کی جگہ ہی نہیں ہوتی بلکہ وہ اس علاقے کے باشندوں کے مل بیٹھنے کی جگہ بھی ہوتی ہے۔ بخاری صاحب اپنے شوق میں اس لائبریری کے لیے کافی کتابیں بھی جمع کر چکے ہیں۔ تو کیا یہ امید رکھی جائے کہ اس پارک میں لائبریری بنانے کی اجازت مل جائے گی؟


اب جہاں اس کالم میں دو موضوع آ گئے ہیں تو اگر ایک تیسرے موضوع پر بھی بات کر لی جائے تو شاید کالم کی حد سے تجاوز نہیں ہو گا۔ پچھلے کئی برسوں سے ہمارے پاس ایک رسالہ آ رہا ہے۔ اس کا نام ہے ”ماہنامہ شریعت‘‘۔ اس کے سرورق پر چھپا ہوا ہے ”امارت اسلامیہ افغانستان کا واحد اردو ترجمان‘‘۔ یہ رسالہ چار رنگوں میں آرٹ پیپر پر چھپتا ہے لیکن یہ پتہ نہیں کہ یہ کہاں سے شائع ہوتا ہے۔ پریس کا نام اور اس شہر کا نام بھی جہاں وہ پریس موجود ہے‘ رسالے میں موجود نہیں ہیں‘ حالانکہ پاکستان کیا‘ دنیا بھر کے قانون کے مطابق کسی بھی مطبوعہ رسالے یا کتاب پر پریس اور شہر کا نام شائع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اب تک ہم نے اس رسالے کا ذکر اس لیے نہیں کیا تھا


کہ کہیں ہم سے غلطی نہ ہو جائے۔ لیکن اب چو نکہ امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت شروع ہو چکی ہے اور اس بات چیت میں پاکستان بھی برابر کا شریک ہے‘ اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ رسالے کا تعارف کرا دیا جائے۔ اس رسالے میں طالبان کی ان مسلح کارروائیوں کا ذکر کیا جاتا ہے‘ جو وہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں کرتے رہتے ہیں اور یہ بھی اعلان کیا جاتا ہے کہ فلاں علاقے میں ہم نے اتنے دشمن مارے اور اتنا اسلحہ تباہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی چند مجاہدین کی شہادت اور ان کے زخمی ہونے کا ذکر بھی ہوتا ہے۔ اس رسالے کے جولائی 2019 کے شمارے میںپہلے صفحے پر ایک باکس میں لکھا ہے ”ماہنامہ شریعت‘ امارت اسلامیہ افغانستان کا اردو زبان کا واحد اور با ضابطہ دینی، ثقافتی اور سیاسی مجلہ ہے۔ یہ ملت اسلامیہ کے رسمی میڈیا و ثقافتی کمیشن کی جانب سے شائع ہوتا ہے۔ اس شمارے میں چھبیس مضامین اور رپورٹیں موجود ہیں‘‘۔ آخری صفحے پر جون 2019 میں ہونے والی کارروائیوں کا چارٹ یا جدول دیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں کی تعداد 1009 بتائی گئی ہے۔ ایجنٹوں کے مقتولین کی تعداد 2020، زخمیوں کی تعداد 1282 اور فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کی تباہی 50 بتائی گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں اس مہینے مجاہدین کے شہدا کی تعداد 50 اور زخمی مجاہدین کی تعداد 85 بتائی گئی ہے۔ مجاہدین نے جو فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ کیے ان کی تصویریں بھی شائع کی گئی ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پر شمالی اور جنوبی کوریا، یا پاکستان اور ہندوستان کو غور نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کمیٹی پر غور کرنا چاہیے جو ہر سال کسی نامور شخصیت کو امن کا نوبیل انعام دیتی ہے۔ اس لیے کہ امریکہ کے کئی صدر ایسے ہی اعلان پر نوبیل انعام حاصل کر چکے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان امریکا ڈونلڈ ٹرمپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف۔۔خالد مسعود خان
Next Article یہ مٹھی بھر لوگ ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.