Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کراچی میں نئے میئر کا انتخاب، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی
اہم خبریں

کراچی میں نئے میئر کا انتخاب، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی

ایڈیٹرجنوری 22, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flags ppp pmln
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 236 یونین کمیٹیوں میں سے 8 پر کامیابی حاصل کرنے والی مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کے لیے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر محنت سعید غنی کی زیرقیادت پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا گیا۔وفد میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نجمی عالم شامل تھے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مرکز کی طرح دونوں جماعتیں سندھ میں اتحادی جماعتوں کے طور پر مل کر کام کریں گی اور نہ صرف آنے والے میئر کے انتخاب کے لیے بلکہ صوبے میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات اور اگلے عام انتخابات کے لیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہر کامیاب سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کراچی کے میئر کا عہدہ حاصل کرے لیکن اخلاقی اصول کے مطابق سب سے زیادہ اکثریت کرنے والی جماعت اس عہدے کی پہلی دعوے دار ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی جماعت کے اس مؤقف کو دہرایا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش رکھتی ہے کیونکہ کراچی کے عوام نے بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کے شہریوں کی بہترین ممکنہ خدمت کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سٹی میئر کے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کو دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تازہ ترین انتخابات کے بعد کراچی میں پیپلز پارٹی 96 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ جماعت اسلامی 83 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہی، تحریک انصاف نے 43 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ،انتخابات میں 8 نشستیں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا اگلا میئر صوبائی بلدیاتی قانون میں میئر کے عہدے کےلئے دیے گئے اختیارات کے مطابق کام کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنا ان کی اولین خواہش ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے کراچی اور شہر کے دیگر حصوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے میرٹ کی بنیاد پر کراچی کے میئر کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے، امید ہے کہ دیگر تمام سٹیک ہولڈرز بھی اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سربراہ نے یاد دہانی کروائی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کراچی کی متعدد یونین کمیٹیوں میں حالیہ بلدیاتی انتخابات مشترکہ طور پر لڑے ہیں اور یہ اتحاد صوبے میں آئندہ ضمنی انتخابات اور عام انتخابات میں بھی برقرار رہے گا۔

بشکریہ ڈان نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# Hafiz Naeem ur Rehman # Pakistan People’s Party #Jamat-e-Islami #lg elections #local bodies elections #Pakistan Muslim League-Nawaz #PML-N #ppp #Saeed Ghani #sindh #Sindh Minister for Labour Saeed Ghani #Syed Shah Muhammad Shah PML-N to work as coalition partners for Karachi mayor election
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرازیل میں پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر نے آرمی چیف کوہٹا دیا
Next Article حقائق تلخ،مسائل کا معجزاتی حل موجود نہیں،مشکل فیصلے کرنا ہوں گے:شاہد خاقان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کیلئے لکھے گئے خط کی وجوہات دینے اور خط واپس لینے کا حکم

اپریل 17, 2024

ڈاکٹر فاروق عادل کا تجزیہ : حافظ نعیم، کیا یہ جماعت کی باز یافت ہے؟

اپریل 8, 2024

گوادر:بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے، وزیراعظم

جولائی 27, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.