Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, فروری 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر عباس کاکالم:اک’ تقرری‘ سب پہ بھاری
کالم

مظہر عباس کاکالم:اک’ تقرری‘ سب پہ بھاری

ایڈیٹرستمبر 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ اہم ترین فیصلہ جتنا آسان ہوتا ہے ہم ہر تین چار سال بعد اسے مشکل بنادیتے ہیں نہ جانے کس انجانے خوف سے چار یا پانچ نام فوج کی طرف سے وزیراعظم کو بھیجے جاتے ہیں۔ جن میں سے انہیں کسی ایک سینئر جنرل کو فور اسٹار ترقی دے کر فوج کا نیا آرمی چیف مقرر کرنا ہوتا ہے۔ شاذو نادر ہی اس سے ہٹ کر فیصلہ ہوتا ہے۔ البتہ یہ وزیراعظم کا آئینی اختیار ہوتا ہے کہ وہ ان میں سینئر ترین کو چیف لگاتے ہیں یا ان میں سے کسی کو دیگر پر ترجیح دیتے ہیں۔ بات توسیع پر آجائے تو معاملہ مختلف ہوجاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ شہباز شریف بحیثیت وزیر اعظم یہ فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔
اب میرے علم میں یہ بات تو نہیں کہ وزیراعظم کی لندن میں اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے اس سلسلے میں کیا مشاورت ہوئی۔ تقرری یا توسیع کے حوالے سے دونوں کے درمیان یہ اتفاق البتہ ہوگیا ہے کہ فیصلہ کسی دبائو میں نہیں کیا جائے گا، اعلان وزیر اعظم کی طرف سے طریقہ کار کے مطابق ہوگا اور یہ حکومت بہرحال اگست 2023 تک رہے گی۔
دوسری طرف اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی اسلام آباد تک چڑھائی کی دھمکی دے دی ہے۔ میری اپنی معلومات کے مطابق موجودہ حکومت جو 11 جماعتی اتحاد پر مشتمل ہے۔
پچھلے پانچ ماہ میں جب سے مارچ 2022میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا اپنی معاشی پالیسیوں کی بنیاد پر کمزور ضرور ہوئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف جلسوں مگر ضمنی الیکشن میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کرکے پنجاب میں ہی اپنی حکومت واپس نہیں لی بلکہ آئندہ ماہ 8 ضمنی الیکشن اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی خان صاحب پر امید ہیں۔
پچھلے ہفتہ کا میرا ٹوئٹ ’’عمران کی واپسی کا سفر شروع‘‘ اطلاعات کی بنیاد پر تھا کہ خان صاحب کے معاملات آگے بڑھے ہیں البتہ وزیر اعظم کا اس پر کیا ردعمل ہو گا یہ ان کی وطن واپسی پر پتا چلے گا جب وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادیوں کو لندن ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
عمران خان نے ،جو الیکشن جیتنے کے حوالے سے ہمیشہ ہی پر امید رہے ہیں ،حال ہی میں فیصل آباد کے جلسے میں اس اہم ترین تقرری پر غیر ضروری طور پر ایک تنازع کھڑا کر دیا اپنی چند اطلاعات کی بنیاد پر۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس پر ردعمل سامنے آیا تو خان صاحب کے کیمپ میں کچھ پریشانی لاحق ہوئی۔
سینئرصحافی اور اینکر پرسن کامران خان سے انٹرویو میں وہ یہ توکہہ گئے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر نئی منتخب حکومت کو عام انتخابات کے بعد کرنا چاہئے اور تب تک فیصلہ مؤخر کر دینا چاہئے مگر اس دوران کیا ہو، وہ بس توسیع کا لفظ اپنی زبان پر لاتے ہوئے گھبراتے نظر آئے وہ تو اللہ بھلاکرے جناب فواد چوہدری صاحب کا انہوں نے تصدیق کر دی کہ مطلب توسیع ہی تھا۔
خان صاحب کو غصہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر نیا آرمی چیف ان کے بقول مجرم نواز شریف اور ڈاکو آصف زرداری کے کہنے پر لگا تو میرٹ پر نہیں ہوگا۔ اس کے معنی بہت سادہ سے ہیں کہ کوئی نام ہے جو انہیں خوف میں مبتلا کر رہا ہے۔ اب یہ خوف ہمارے ہر سویلین حکمراں کے نصیب میں رہا ہے جس کی وجہ سے یا تو کسی ایک کوسینئر ترین پر ترجیح دے دیتے ہیں یا توسیع دے دیتے ہیں۔
پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہماری سیاست کا حصہ رہا ہے۔ ایک بار آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل مرحوم نے میرے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہم سے بنیادی غلطی اس وقت ہوئی جب ایک حاضر سروس چیف کو وزیر دفاع بنا کر حکومت میں شامل کر لیا گیا پھر جنرل ایوب خان نے مارشل لا لگا دیا‘‘۔
بھٹو صاحب سب سے طاقتور سویلین حکمراں تھے مگر خوف کا یہ عالم تھا کہ جنرل گل حسن جیسے پروفیشنل سولجر کو چیف آف اسٹاف لگایا پھر ہٹا کر پہلے جنرل ٹکا خان کو کمانڈر ان چیف بنا دیا اور پھر کوئی چھ یا سات جنرلز پر ترجیح دیتے ہوئے جنرل ضیاء الحق کو چیف لگا دیا۔ گو کہ بھٹو صاحب کے ایک قریبی ساتھی اور اس وقت سندھ کابینہ کے وزیر کمال اظفر صاحب کا کہنا ہے ’’میں اس وقت اس کمرے میں موجود تھا جب اردن کے شاہ حسین کا فون آیا تھا بعد میں بھٹو صاحب نے بتایا کہ اس کی تقرری کی بات کی ہے‘‘۔چند سال بعد کیا ہوا ہماری بھیانک سیاسی تاریخ کا حصہ ہے۔
میاں نواز شریف نے سویلین حکمرانوں میں سب سے زیادہ تقرریاں کی ہیں۔ اس اہم ترین عہدہ پر مگر شاید ہی کسی سے تنازع نہ بنا ہو۔ یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ تمام معاملات میں غلطی صرف ایک فریق کی نہیں رہی۔ کم از کم جنرل مشرف کے کیس میں تو ایساہی ہے۔ مگر شاید جنرل جہانگیر کرامت کے معاملے میں میاں صاحب ضرورت سے زیادہ آگے چلے گئے۔
وہ تو کرامت صاحب نے خود استعفیٰ دے دیا ورنہ سعید مہدی کو برطرفی کی سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا تھا جو انہوں نے استعفیٰ کے بعد روک لی۔جنرل راحیل شریف نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ توسیع نہیں لیں گے۔ 2014کے دھرنے کے دوران جو ان کی اہم ملاقات میاں صاحب سے وزیر اعظم ہاؤس میں PTIکے دھرنے کے دوران ہوئی اس سے غالباً راحیل شریف صاحب کو اندازہ ہو گیا تھا۔سابق صدر آصف زرداری نے جنرل کیانی کو پوری ایک مدت کی توسیع دی اور پھر پہلی بار توسیع کے حوالے سے بات سپریم کورٹ تک میں پہنچ گئی۔
موجودہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حوالے سے اسی سال اپریل 2022میں ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کیا کہ وہ توسیع نہیں لیں گے چاہے ان کو وزیر اعظم توسیع دینا بھی چاہیں۔ اب اگر بات الیکشن تک کی آتی ہے تو کیا اتفاق رائے ہو جائے گا۔ یہی اہم ترین سوال ہے جس کا جواب ایک ماہ بعد آئے گا۔
آخر کیوں یہ ایک تقرری سویلین حکمرانوں اور سیاست دانوں کے ذہنوں پر سوار رہتی ہے۔اب جب کہ کم از کم 50سالہ تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ وزرائے اعظم کے اس حوالے سےمعاملات گڑبڑ ہی رہے ہیں کیا بہتر نہ ہوگا کہ یہ فیصلہ اس ادارے پر ہی چھوڑ دیا جائے، جس طرح سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے بارے میں طے کرلیا ہے۔ نہ وہاں کبھی توسیع کا معاملہ آیا نہ تقرری پر تنازع کھڑا ہوا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:طارق عزیز کی رحلت اور چڑھتے سورج کے پجاری
Next Article یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:میں کچھ بھی تو نہیں جانتا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 11, 2026

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیٹ میٹرنگ ۔۔ امیر اور غریب کو یکساں نگاہ سے دیکھنے والا بندوبست : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 11, 2026
  • ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ فروری 10, 2026
  • پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم فروری 10, 2026
  • نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا فروری 10, 2026
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.