Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زعیم ارشد»زعیم ارشد کا کالم :میگا کرونا ویکسین سینٹر ، حکومت سندھ بازی لے گئی
زعیم ارشد

زعیم ارشد کا کالم :میگا کرونا ویکسین سینٹر ، حکومت سندھ بازی لے گئی

ایڈیٹرمئی 22, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
expo-centre-karachi-covid-vaccination
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا بھر کے ممالک اپنی عوام کو کرونا سے بچانے کیلے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں، ہماری حکومت بھی اس ضمن میں‌مقدور بھر اقدامات کر رہی ہے، جیسے وباء زدہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، احتیاطی تدابیر کی آگہی مہم اور SOPs پر عمل درآمد کرانا ۔ ان سے یقینا عوام الناس کو کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچ رہا ہے مگر سب سے زیادہ کار آمد و کارگر قدم کرونا ویکسین کا مفت لگایا جانا ہے۔ وہ بھی آسانی و اطمینان کے ساتھ۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 2,631,873 لوگوں کو جزوی طورپر یعنی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔ جبکہ 1,193,441 لوگوں کی دونوں خوراک مکمل ڈوز لگ چکی ہیں اس طرح اب تک کل 4,956,853 لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جو ایک بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ ویکسین لگانے کا عمل ایک باقاعدہ حکمت عملی کے تحت شروع کیا گیا ہے، کیونکہ عمر رسیدہ لوگوں کے کرونا میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں لہذا سب سے پہلے انہیں ویکسین لگا کر محفوظ کیا گیا اور پھر اسی ترتیب سے درجہ بہ درجہ سب کو ویکسین کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے۔
ویکسین NCOC کے ترتیب کردہ ایک نہایت ہی عمدہ اور متحرک پروگرام کے ذریعے لگائی جا رہی ہیں جو 1166 پر ارسال کردہ ایک SMS پیغام سے شروع ہوکر ویکسین لگنے تک نہایت ہی خوش اسلوبی سے عمل پذ یر ہے۔ در اصل ہوتا کچھ یوں ہے کہ جیسے ہی آپ کسی بھی ویکسین سینٹر پر پہنچتے ہیں تو لوگوں کا ہجوم دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں مگر ذ را ہی دیر میں آپ پرسکون بھی ہو جاتے ہیں کہ نہایت ہی پیشہ ورانہ نظام اپنایا گیا ہے اور بہت تیزی سے کام چل رہا ہوتا ہے۔ لہذا آپ نمبر لیکر کچھ دیر انتظار کرتے ہیں اور آپ کو دیا گیا نمبر تصدیقی عمل کیلئے پکار ا جانے لگتا ہے، جہاں طبی معاونت کا عملی آپ کی بنیادی صحت کی جانچ کرکے اسے ایک فارم پر درج کردیتا ہے۔ ساتھ ساتھ آپ کا بلڈ پریشر بھی چیک کرلیا جاتا ہے۔ اس کے بعد نادرا کا عملہ آپ کے شناختی کارڈ سے متعلقہ تفصیلات کی تصدیق کرکے آپ کو ویکسین کی پہلی یا دوسری ڈوز کیلئے آگے بھیج دیتا ہے، جہاں آپ کو ویکسین لگا کر کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے تاکہ اپ پر دوا کے ہونے والے اثرات کا مشاہدہ کیا جاسکے، مگر میرے مشاہدے کے مطابق لوگ بغیر کسی پریشانی کے 10 سے 20 منٹ کے بعد بلا کسی پریشانی کے انتظار گاہ سے رخصت ہوتے رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ اگر آپ کی پہلی ڈوز ہو تو وہ آپ کو دوسری ڈوز یا خوراک کا ایک کارڈ بھی بنا کر دے دیتے ہیں۔ یہ تو احوال تھا عمومی ویکسین سینٹرز کا جو شہر بھر میں جگہ جگہ اسپتالوں میں بنے ہوئے ہیں، مگر جب آپ بات کرتے ہیں کسی بہت ہی بڑے State of the Art اور نہایت ہی متحرک اور فعال سینٹر کی تو کراچی ایکسپو سینٹر میں بنایا گیا میگا ویکسین سینٹر جو 24 گھنٹے ویکسین کی سہولت فراہم کر رہا ہے، بلاشبہ ہر لحاظ سے پہلے نمبر کا مستحق ٹھہرے گا، کیونکہ جب آپ کراچی ایکسپو سینٹر کے میگا ویکسین سینٹر پہنچیں گے تو پائیں گے کہ بہت سارے لوگ وہاں موجود ہیں مگر نہایت سرعت کے ساتھ وہ سب کے سب بغیر کسی پریشانی کے آگے بڑھ رہے ہوں گے اور نہایت خوش اسلوبی سے ویکسین لگوا کر باہر جا رہے ہوں گے۔ وجہ یہ ہے کہ اس سینٹر کا موازنہ دنیا کے کسی بھی ویکسین سینٹر سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ سینٹر انتظامی طور پر شاید پاکستان کا سب سے بہتر سینٹر مانا جاسکتا ہے۔ یہاں کے ڈاکٹرز، سیکیورٹی اسٹاف، اسکاؤٹس اور دیگر طبی معاونت کا عملہ سب بڑے چابکدست، مستعد اور نہایت ہی خوش اخلاق و ملنسار ہیں، لوگوں سے بہت عزت و احترام سے پیش آرہے ہوتے ہیں، جو ہمارے ہاں بہرکیف ایک نئی اور خوش آئند بات ہے۔
عموماً حکومت سندھ کارکرگی کے حوالے سے تنقید کے نشانے پر رہتی ہے مگر اس بار کرونا کی وباء کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں قابل تحسین کام کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسین کے میگا سینٹر کا قیام ہے، جو ملک کا سب سے بڑا ویکسین سینٹر ہے اور 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور ایک دن میں قریب 25,000 لوگوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ جو واقعی قابل تحسین بات ہے۔
سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا یہ احسن قدم کہ انہوں نے پورے سندھ بھر میں کافی بڑی تعداد میں کرونا ویکسین سینٹر قائم کر دیئے ہیں جو پوری طرح متحرک اور کارگر ہیں اور عوام الناس کی عملی خدمت کر رہے ہیں۔ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سہیل شیخ نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کیا گیا میگا ویکسین سینٹر اپنی خصوصیات، طبی معاونت کی سہولتوں اور حجم کے لحاظ سے ایک بے مثال ویکسین سینٹر ہے، اور یقینا یہ پاکستان بھر میں سب سے بڑا اور کارکرگی کے لحاظ سے سب سے عمدہ ویکسین سینٹر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے 500 چاک و چوبند کارکنان کی ڈیوٹی یہاں لگائی ہے جس میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور رضاکار شامل ہیں جو 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے سینٹر پر موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمر رسیدہ لوگوں کے لئے گھر پر ویکسین لگانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ ہمارا عملہ اپنی بہترین کارکرگی دکھا رہا ہے اور دکھاتا رہے گا۔
بلا شبہ ہمیں حکومت سندھ کے اس احسن قدم کو تہہ دل سے سراہنا چاہئے، کہ یہ سندھ کی عوام کے حق میں کیا جانے والا ان کا بروقت فیصلہ بہت ہی سازگار و سودمند ثابت ہوگا۔ جس کیلئے حکومت سندھ نہ صرف تعریف کی مستحق ہے بلکہ دعاؤں کی بھی حقدار ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرونا کورونا ویکسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعادل فراز کا تجزیہ :اسرائیل پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی فتح مبین
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : فلسطین کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ حماس ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صدر زرداری صحت یاب : کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی

اپریل 12, 2025

صدر زرداری کو کرونا ہو گیا ! ملاقاتوں پر پابندی

اپریل 2, 2025

جعلسازی عروج پر : مرحومہ کلثوم نواز کی میلسی اور اسحاق ڈار کی ملتان میں ویکسینیشن

اکتوبر 6, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.