Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»اقتدار کا نشہ اور تبدیل پاکستان میں تبدیلی کی دعائیں ۔۔ محمود احمد چوہدری
اختصاریئے

اقتدار کا نشہ اور تبدیل پاکستان میں تبدیلی کی دعائیں ۔۔ محمود احمد چوہدری

ایڈیٹرنومبر 16, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویسے تو نشہ کی اصطلاح صرف منشیات کے استعمال پر لاگو ہوتی ہے مگر منشیات
کے علاوہ دیگر کئی نشے ہیں ۔ منشیات کا نشہ صرف اس کو استعمال کرنے والے کو
متاثر کرتا ہے جبکہ دیگر نشوں سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔ ان
نشوں میں خود پرستی کا نشہ ،انا کا نشہ،دولت کا نشہ، جوانی کا نشہ، عقل و دانش کا نشہ، خوبصورتی کا نشہ وغیرہ شامل ہیں ۔ مگر ان میں اقتدار کا نشہ سب سے برا ہوتا ہے جو نہ صرف پورے معاشرے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتا ہے بلکہ قوموں کے نام و نشان تک مٹا دیتا ہے ۔یہ سر چڑھ کر بولتا ہے اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتا ۔ہمارے شریف برادران 30-35سال بلا شرکت غیر ے اقتدار کے نشہ میں مدہوش رہے اس سے پہلے زرداری صاحب اور ایک لمبی فہرست ہے جو اس لت میں مبتلا تھے ۔ آج کل سب عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اور پیشیاں بھگت بھگت کر یہ نشہ اتار رہے ہیں ۔ ماضی کی طرح
موجودہ حکمران اور ان کے حواری بھی اقتدار کے نشہ کی لت میں مبتلا نظر
آتے ہیں ۔
سب سے پہلے زبانی احکامات پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ ،قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کی سفارشیں ، آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے احکامات اس نشہ کی ہی علامات تھیں وڈیرا شاہی ،جاگیر داری کی ،زنجیریں توڑ کر وزیر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے والی زرتاج گل کا بی ایم پی چیک پوسٹ جا کر ملازمین کو لائن میں کھڑا کرکے خود کرسی پر براجمان ہونا بھی اسی نشہ کی واضع علامت ہے اب سنا ہے کہ ہمارے شعبہ صحافت سے سیاست میں آنیوالی محترمہ شیریں مزاری کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں موصوفہ خود کرسی پر براجمان ہیں اور مرد حضرات ان کے ارد گرد کھڑے ہیں قبل ازیں لاہور میں رکن صوبائی اسمبلی محمود الرشید کے بیٹے کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی اور پٹائی کا چرچا بھی زبان زد عام رہا۔ کہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول لینے 50-50لاکھ کا ناشتہ کرنے کی افواہیں سر گرم ہیں تو کہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے دورہ تھل کے موقع پر ریڈ کارپٹ پروٹوکول لینے کا چرچہ ہے ۔چیئرمین ایم ڈی اے ملتان کی جانب سے اپنی تصاویر والے کیلنڈروں کا اجرا یہ سب اقتدار کے نشے ہیں جو ہمارے سادگی پسند اور کفایت شعار وزیراعظم کیلئے باعث بدنامی اور شرمندگی بن رہے ہیں اس طرح کچھ حکومتی ترجمانوں کی زبان بھی اقتدار کے نشہ میں مبتلا ہے وہ معاملات کو سدھارنے کی بجائے الجھا رہے ہیں وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر اپنے ارکان پارلیمنٹ کو صرف اور صرف ضابطہ اخلاق کا درس دیں کہ کس نے کیا کرنا ہے اور کیا بولنا ہے ورنہ اگر صورتحال یہی رہی تو پھر عوام تبدیلی میں بھی تبدیلی لانے کی دعا کریں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآواز کے سفر میں خاموشی کا حکم؟ ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article پاکستان کے بانی کون تھے اور قبضہ گروپ کون؟۔۔تیشہ نظر / وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.