Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم ۔۔پاک شر زمین پر تنہا عورت کو نوچتے آٹھ سو ہاتھ
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم ۔۔پاک شر زمین پر تنہا عورت کو نوچتے آٹھ سو ہاتھ

ایڈیٹراگست 20, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت سے سوالات اٹھا دیے جاتے ہیں‌جب کوئی لڑکی یا عورت اس نامرد معاشرے کی مردانگی کا شکار ہوتی ہے ۔ ان حالات میں اصل معاملے تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اس بیمار ذہنیت والے سماج میں معاملات کو الجھا کر اصل جرم پر پردہ ڈال دینا بھی عام سی بات ہے ۔ کل سے ٹرینڈ چل رہے ہیں جن میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ بد سلوکی کو” سرعام“ کی ٹیم کی ملی بھگت قرار دے کر بھیڑ چال کا شکار بھیڑیوں کو کسی اور بحث میں الجھا دیا گیا بالکل اسی طرح جیسا نور مقدم کیس میں ہوا اور جیسا عثمان مرزا کیس اوردیگر بہت سے معاملات میں‌ ہوا ۔
اقرار الحسن جرائم کا پروگرام کرتے ہیں اور یقینی طور پر وہ داد رسی سے زیادہ اپنی ریٹنگ کے لیے عائشہ کے گھر گئے ہوں گے ۔ لیکن ان کے اپنے پروگرام چونکہ طے شدہ ہوتے ہیں اس لیے ان کی اشک شوئی نے اصل واقعے کو بھی مشکوک بنا دیا ۔۔ داتا کی نگری میں داتا دربار سے کچھ فاصلے پر مصور پاکستان سے منسوب گریٹر اقبال پارک میں محرم الحرام کے مہینے میں کیسا جشن آزادی منایا گیا یہ ہم سب دیکھ بھی چکے اور اس المیے میں چسکا بھی تلاش کر چکے ۔۔۔ اک ہجوم تھا جس نے عائشہ اکرام کو اسی طرح زندہ درگور کیا جیسا ایک ہجوم نے مشعال خان کے ساتھ کیا تھا ۔ اس دھماچوکڑی میں اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں کہ ایک ایسے ملک میں جہاں مذہبی اجتماعات اور تقریبات میں بھی بے پناہ ہجوم ہوتا ہےآخر ”ہجوم“ کی نفسیات کیوں تبدیل نہیں ہو سکی ۔۔ ہجوم جو عورتوں کی جانب رال ٹپکاتے کتوں کی طرح لپکتا ہے اور پھر انہیں بھنبھوڑتا ہے ۔ کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ یہاں علماء کے خطبے اور ذاکرین کی مجالس لوگوں کو اخلاقی پستی سے کیوں‌نہیں نکال پائیں ؟ شاید اس لیے کہ طارق جمیل جیسے مقبول مولوی اب خطبے بھی چسکے والے دیتے ہیں اور ہونٹوں پر زبان پھیر کر حوروں کے قصے سناتے ہیں ؟۔۔ کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ ہمارے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار صاحب کے دور میں مردہ دلان لاہور نے کئی گھنٹے تک ایک خاتون کی تذلیل کی تو وزیر اعلیٰ کی چوکس پولیس مدد کو کیوں نہ پہنچی ؟
خاتون ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ہجوم دو ڈھائی گھنٹے تک انہیں ہراساں کرتا رہا، پولیس کو 2 سے 3 بار کال کی، تیسری بار کہا پلیز ہیلپ ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔اور اگر بزدار نگری میں صوبائی دارالحکومت کی پولیس ایسی مستعد ہے تو دور افتادہ علاقوں میں صورت حال کیسی خوفناک ہو گی ؟ اس کا تو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
ایک اور سوال سامنے کا ہے مگر کوئی نہیں پوچھ رہا کہ پولیس کو جب وقوعے کا 14 اگست کو ہی علم ہو گیا تھا تو پھر مقدمہ تین روز کی تاخیر سے کیوں درج کیا گیا ؟ کیا پولیس کو ویڈیو وائرل ہونے پر مجبوراً مقدمہ درج کرنا پڑا ؟ اور اگر مجبوری میں میڈیا کے دباؤ پر مقدمہ درج کیا گیا تو کیا سنجیدگی سے ملزمان پر گرفت بھی ممکن ہو گی ؟
وقوعے کی ایف آئی آر چارسو نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جن کے آٹھ سو ہاتھوں نے عائشہ کی تذلیل کی اور ہماری ڈیجیٹل پولیس سنا ہے ویڈیو کے ذریعے نادرا کی مدد سے پورے لاہور اور گردو نواح سے ”نادار ‘‘ ملزمان کی تلاش میں ہے اور اس نے کچھ لوگ تو حراست میں بھی لے لیے ہیں جس کے بعد اب ہمیں پولیس مقابلوں کا بھی منتظر رہنا چاہیے کہ مقدمے سے جان چھڑانے کے لیے فی زمانہ فوری انصاف کی یہی ایک صورت رہ گئی ہے ۔
ہمارے وسیب کی شان عثمان بزدار صاحب نے کپتان کی ہدایت پر آئی جی پولیس سے جو رپورٹ طلب کی تھی وہ انہیں پیش بھی کر دی گئی ۔ تاہم ابھی تک کسی کی کوتاہی پر کوئی کارروائی عمل میں‌آئی نہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔ خواتین کے لباس کو ان کے خلاف جرائم کی وجہ قرار دینے والے بھی اس معاملے پر خاموش ہیں تاہم ہمیشہ کی طرح ان کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور آپ جانتے ہیں‌وہ جس واقعے کا نوٹس لے لیں اس کا انجام کیا ہوتا ہے ۔
ایف آئی آر میں کئی جھول دانستہ چھوڑ دیے گئے ہیں ۔ نہ یہ ذکر کہ معاملہ کیسے شروع ہوا اور پھر کیسے اس لڑکی کو بھیڑیوں سے نجات ملی ۔ نہ ویڈٍیو کا ذکر جو اس کیس کا بنیادی ثبوت ہے اور نہ ہی کسی میڈیکل رپورٹ کا حوالہ جو ایسے مقدمات میں ضروری ہوتی ہے ۔
بات تلخ ضرور ہے لیکن یقین جانیں کہ جس ملک میں عورت کفن میں بھی محفوظ نہیں جس ملک میں عورت موٹر وے پر ریپ ہوتی ہے ۔ جہاں سانحہ ساہیوال کے ملزمان ترقی پاتے ہیں اور جہاں قاتلوں اور ظالموں کو یقین ہوتا ہے کہ ان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا میرا تو جی چاہتا ہے اسے پاک سرزمین کی بجائے پاک شرزمین بنانے والوں کو ۔۔۔ کیا کہوں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔۔ وہ تو بہت طاقت ور ہیں ۔۔۔

رضی الدین رضی

انیس اگست دو ہزار اکیس

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عائشہ اکرام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد : سنتھیارچی پراسرار طور پر بے ہوش ، بھارتی شہریوں پر دھمکانے اور نشہ آور چیز کھلانے کا الزام
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : ملوکیت کے خلاف امام کی جنگ اور آج کی یزیدیت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : سانحہ لاہور اور روشن خیالی کی گرہیں

اگست 20, 2021

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : عائشہ اکرام کو ہجوم سے بچانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا

اگست 19, 2021

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : آزادی کے مینار کے گرد سرسراتی عورت بو!

اگست 18, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.