Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مِنی بجٹ میں بچوں کے دودھ سمیت ، 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز : غریب متاثر نہیں ہوگا : شوکت ترین
اہم خبریں

مِنی بجٹ میں بچوں کے دودھ سمیت ، 150 اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز : غریب متاثر نہیں ہوگا : شوکت ترین

ایڈیٹردسمبر 30, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shaukat tareen
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں لیا ہے جس سے غریب پر بوجھ پڑے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیے گئے بجٹ کے دفاع میں کہا ہے کہ ٹیکس کی چھوٹ درآمد کی گئی اشیا پر تھیں جو کہ اب واپس لے لی گئی ہے اور یہ کہ ‘غریب انسان ان اشیا کو استعمال نہیں کرتا‘۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے کے مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیا پر پہلے سے موجود سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے یا نئے ٹیکسوں کی مد میں اس میں زیادہ سے زیادہ 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ضمنی بجٹ میں دالیں اور شیر خوار بچوں کے دودھ سمیت دیگر اشیا پر 343 ارب روپے کے ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے اور اضافی ٹیکسوں کی تجویز دی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے میں پیش کر دیا تاہم منظور نہیں کیا جاسکا-
ضمنی بجٹ میں درآمدی اور مقامی گاڑیاں، موبائل فون، لیب ٹاپ، اسٹیشنری کی اشیا، دالیں، شیر خوار بچوں کا دودھ، پولیٹری، ڈیری مصنوعات، سونا، چاندی، زیورات، بیکری مصنوعات، پاور پلانٹ کی مشینری اور لگژری اشیا سمیت دیگر کئی اشیا پر دیا گیا ٹیکس کا استثنیٰ ختم یا لگانے اور بڑھانے کی تجویز دے دی گئی۔وفاقی حکومت نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کے تحت 1000 سی سی گاڑی تک ایک لاکھ، ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑی پر دو لاکھ اور دو ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑی پر 4 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے-
ضمنی بجٹ میں 1001 سی سی سے 1799 سی سی کی درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد، 1800 سے 3000 سی سی کی درآمدی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد اور 3 ہزار سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی 30 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔درآمدی ڈبل کیبن پر ایکسائز ڈیوٹی 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد اور مقامی ڈبل کیبن پر ایکسائز ڈیوٹی 7.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے-
اسی طرح 1001 سے 2000 سی سی کی مقامی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی 2.5 سے بڑھا کر 5 فیصد، 2000 سی سی سے اوپر کی مقامی گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے-
ضمنی مالیاتی بل میں شیر خوار بچوں کے دودھ میں استعمال ہونے والے خام مال، بحری جہاز کے خام مال، مختلف پیکیجز میٹیریل کا خام مال اور مختلف اسٹیشنری آئٹمز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے-
وفاقی حکومت نے سکستھ شیڈول کے تحت درجنوں آئٹمز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے-ضمنی مالیاتی بل میں دالیں،کوکنگ آئل، خوردنی تیل، پلانٹ اور مشینری کی درآمد، زندہ جانوروں اور پولیٹری کی مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح مختلف سیریلز، پھل، گنا اور انڈوں، بیکری آئٹمز، ڈیری اور پولیٹری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے جبکہ ڈبہ پیک درآمدی دودھ اور ادویات کے خام مال پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
ضمنی مالیاتی بل میں ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات پر ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے، غیر ملکی ڈرامے کی فی قسط پر 10 لاکھ روپے، غیر ملکی ٹی وی ڈرامے کے سنگل قسط پر 30 لاکھ روپے اور غیر ملکی فنکاروں کے اشتہار پر 5 لاکھ روپے فی سیکنڈ ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے-حکومت نے اسلام آباد میں مختلف خدمات پر ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے-
بل میں ہیلتھ کلب، جمز، انڈور اسپورٹس، مساج سینٹرز کی خدمات پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح لانڈری، ڈرائی کلینرز، کار ڈیلرز، آٹو ورکشاپس، صنعتی مشینری، شادی ہالز، کیٹرنگ، پنڈال کی خدمات، آئی ٹی خدمات، ویب ڈیزائن، ہوسٹنگ، نیٹ ورک ڈیزائن اور کال سینٹرز پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے-
حکومت نے لیپ ٹاپ، نوٹ بکس اور کمپیوٹرز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، ضمنی فنانس بل میں درآمدی سائیکلز، پاور مشینری، سولر اور ونڈ انرجی کی مشینری پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے- وفاقی حکومت نے 200 ڈالر سے زائد کے درآمدی فونز پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے-حکومت نے سونا، چاندی اور زیورات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔
ضمنی فنانس بل 2021 کے تحت پرچون فروشوں، ساشے میں فروخت ہونے والی اشیا۔ غیر ملکی سرکاری تحفوں اور عطیات، قدرتی آفات کے لیے آنے والے مال، پوسٹ کے ذریعے پیکٹ ارسال کرنے، زرعی بیج، پودوں، آلات، کیمیکل، پولیٹری سیکٹر کی مشینری، بیٹری ڈیوٹی فری شاپس، بزنس ٹو بزنس رقم منتقلی، ادویات کے خام مال، بیکریوں، ریسٹورنٹ اور فوڈ چین، ماچس، الیکٹرک سوئچ، برانڈڈ مرغی کے گوشت، دودھ دہی، پنیر، مکھن، دیسی گھی اور بالائی ڈیری کے لیے مشینری اور پیکنگ میں فروخت ہونے والے مصالحوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے-اسی طرح فلور ملز پر اور درآمدی سبزیوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بجٹ بجٹ 2021 منی بجٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجونیئر جج عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں ترقی پر بار کونسل کا مخالفت کا منصوبہ
Next Article کراچی : نوعمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی پھیلانے کے لیےشہری کو قتل کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امر جلیل کا کالم : لوگ کیا کہتے ہیں

جولائی 9, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : "جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے ‘‘

جولائی 9, 2025

امر جلیل کا کالم : بیوہ بجٹ

جون 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.