راولپنڈی:سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی چوتھی برسی آج2دسمبر کو منائی جارہی ہے۔ ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے 15ویں وزیراعظم تھے ۔وہ یکم جنوری 1944 کو روجھان میں پیدا ہوئے۔ ظفر اللہ جمالی وزیر اعلیٰ اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی رہے، اس کے علاوہ وہ وفاقی اور صوبائی وزیرکے عہدوں پرفائز رہے اور دوبار سینیٹ کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ان کی وزرات عظمی کے دور میں بھارت کے ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کا معاہدہ طے پایا، 26 جون 2004 کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہوگئے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔
میر ظفر اللہ جمالی 2دسمبر2020ءراولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے ۔
فیس بک کمینٹ