ملتان:نامور مصور ،مجسمہ سا ز اورشاعر زوار حسین کی 22ویں برسی آج 2دسمبر کو منائی جارہی ہے ۔زوار حسین بین الاقوامی شہرت یافتہ مصوراورآرٹ کے نقاد تھے ۔ان کے 200سے زیادہ مضامین شائع ہوئے ،زوار حسین 1929ءمیں پیدا ہوئے ،میوسکول آف آرٹ اورسرجے جے سکول آف آرٹس سے فن مصوری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ۔ان کی تصاویر پنجاب یونیورسٹی سمیت ملتان کی مختلف آرٹ گیلریوں میں موجودہیں ۔انہوں نے فطرت کے رنگوں کو اپنی تصاویر میں نمایاں کیا ۔درخت اوران کی شاخیں ان کاپسندیدہ موضوع تھا۔
زوار حسین نے زندگی کابیشتر وقت ملتان میں گزارا ۔2دسمبر 2002ءکو ان کا ملتان میں انتقال ہوگیاتھا۔
فیس بک کمینٹ