Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • تین دن میں امریکہ کا ایران پر دوسرا حملہ
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ایودھیا میں رام کی واپسی یا مودی کی تاج پوشی؟ محمد حنیف کا کالم
کالم

ایودھیا میں رام کی واپسی یا مودی کی تاج پوشی؟ محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹرجنوری 23, 202420 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
modi ram mandar
نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج ایودھیا میں دس لاکھ دیے جلائے جائیں گے۔ کیونکہ پانچ سو سال کے بعد رام کی جنم بھومی پر ایک مہامندر کا افتتاح ہے۔ ایودھیا کے مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ہر لحاظ سے ایک تاریخی موقع ہے۔ سینکڑوں پرائیوٹ جیٹوں (طیاروں) پر سیٹھ آئیں گے، کئی سادھو ہزاروں میل کا سفر پیدل طے کر کے پہنچ رہے ہیں، کئی گھٹنوں کی بل رینگ کر پہنچ رہے ہیں، خصوصی ہیلی کاپٹرسروس شروع کی گئی ہے جبکہ پورے ہندوستان سے موسیقی کے بڑے نام بھجن گائیں گے۔
لیکن اس سے پہلے جو مسافر فضائی پروازوں سے آ رہے ہیں وہ بھی بھجن گاتے آ رہے ہیں۔ ایک ایئر لائن کے عملے نے جہاز اڑانے کے لیے رام کا روپ بھی بھرا۔ جہاں ٹی وی والوں نے اپنا میلہ سجایا ہے، اس کے بارے میں ایک ہندوستانی صحافی نے بتایا بھجن گانے والے تو بھجن گا رہے ہیں لیکن ساتھ ٹی وی اینکرز بھی سادھوؤں کا روپ بھر کر بھجن گا رہے ہیں۔
ایودھیا میں دیوتا رام کی تصاویر کے ساتھ ساتھ وزیراعظم مودی کی تصاویر بھی نصب کی گئی ہیں
ہر رنگ میں بھنگ ڈالنے والے عادی نقاد ہمیں یہ یاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں پر پانچ سو سال سے ایک بابری مسجد بھی تھی۔ سنہ 1949 میں ایک مقامی سادھو نے رات کی تاریکی میں مسجد میں کچھ مورتیاں رکھ دیں۔ مقامی مجسٹریٹ نے مسجد والوں سے کہا آپ چند دن یہاں نماز نہ پڑھیں کیونکہ نقضِ امن کو خطرہ ہے۔ اس کے بعد وہاں رام مندر اور بابری مسجد تنازع شروع ہوا۔ ایک گمنام محلے میں کی گئی ایک چھوٹی سی شرارت پہلے ہندو انتہاپسندوں کا اور پھر آہستہ آہستہ پورے ہندوستان کا خواب بن گئی۔اب کہا جا رہا ہے کہ ایودھیا میں بننے والا عظیم مندر ہندو مذہب کا ویٹیکن ہو گا جس طرح مسیحی مذہب ماننے والوں کا ہے۔ چونکہ ہندو مذہب میں ایک مرکزی روحانی رہنما یا پوپ جیسی کسی ہستی کی گنجاِش نہیں ہے تو وزیرِاعظم مودی نے شاید یہ نیا منصب بھی اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں دھرم کے چار بڑوں کو اس بات پر اعتراض ہے، اُن کو شنکر اچاریہ کہتے ہیں۔ وہ مندر کے افتتاح کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، بنیادی اعتراض ان کا یہ ہے کہ ایک تو مندر کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی اور سرکار اسے اپنی مشہوری کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
اِدھر پاکستان میں دو قومی نظریے کے نعرے مارنے والے بھی تالیاں بجا رہے ہیں کہ دیکھا ہم نے تو سو سال پہلے ہی جان لیا تھا کہ ہندو مسلم ساتھ نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کی طرح دار شاعرہ فہمیدہ ریاض نے جلا وطنی کا کچھ زمانہ ہندوستان میں گزارا تھا۔
جب انھوں نے ہندوستان میں ہندوتوا کی آتی ہوِئی یلغار دیکھی تو ایک مشہورِزمانہ نظم لکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تم بھی ہم جیسے نکلے بھائی۔ اور جب اپنے خواب کے سورگ میں پہنچ جاؤ تو وہاں سے ہمیں چِھٹی وٹھی ڈالتے رہنا۔
اگر فہمیدہ ریاض آج ہوتیں اور رام کے نام پر گائے جانے والے نئے بھجن سنتیں جس میں مار دینے، کاٹ دینے اور پاکستان میں بابر کا مندر بنانے کے وعدے کیے جاتے ہیں تو شاید کہہ دیتیں کہ بھائی تم سورگ میں ہو بس اب اپنی چِٹھیاں اپنے پاس ہی رکھو-
ایودھیا میں رنگ و نور کی برسات قدیم بادشاہوں کے تاج پوشی کی یاد دلاتی ہے۔ ویسے تو مودی اور اُن کے بھگتوں نے ہندوستان کی تاریخ اور سکولوں میں پڑھائی جانے والی کتابوں سے مغل بادشاہوں کے نام و نشان کو مٹانے کا تہیہ کیا ہوا ہے لیکن وزیرِاعظم مودی خود اپنی اداؤں میں بادشاہ نظر آتے ہیں۔
ایودھیا پہنچنے والے کچھ صحافیوں نے بھی یہ شکایت کی یہاں پر رام سے زیادہ مودی کی تصویریں لگی ہیں (اب سُنا ہے کچھ ہٹا دی گئی ہیں)۔
بادشاہ بننے کے لیے یا کم از کم اپنے آپ کو بادشاہ منوانے کے لیے دو کام ضروری ہیں۔ ایک بڑا قتلِ عام اور ایک تاریخی عمارت کی تعمیر جو صدیوں تک بادشاہ کے نام سے یاد رکھی جائے۔ جیسا کہ تاج محل، اہرامِ مصر، یا بادشاہی مسجد۔ قتلِ عام کا الزام مودی پر تب سے تھا جب گجرات کے وزیرِاعلیٰ کے طور پر انھوں نے دہلی کی طرف اڑان بھری تھی۔ اب رام مندر بنا کر انھوں نے بادشاہی کی دوسری شرط بھی پوری کر دی ہے۔ اور ساتھ رام کو بھی واپس اپنے گھر لائے ہیں۔ اور ان کی جنم بھومی پر ایک مہامندر تعمیر کیا ہے اب تاریخ انھیں کم از کم اگلے پانچ سو سال تو یاد رکھے گی۔
بادشاہ بننے کی ایک تیسری شرط بھی ہے کہ بادشاہ زمین پر خدا کا سایہ سمجھا جائے۔ بادشاہ وہ بنتا ہے جو پہلے گفتار سے اور پھر تلوار سے اپنی رعایا کو یقین دلائے کہ اس کا حکم اللہ کا حکم ہے۔
علامہ اقبال نے ایک شعر میں رام کو ’امامِ ہند‘ کہا تھا۔ بہت سے ہندوستانی مانتے ہیں کہ رام دلوں میں رہتا ہے، ہر دل رام کی جنم بھومی ہے۔ وزیرِاعظم مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے منتخب وزیرِاعظم ہیں۔ الیکشن آیا چاہتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مودی جی نے اپنے آپ کو رام کا اوتار اور ایک نئے ہندو راشٹر کا بادشاہ بننے کی تاج پوشی کا بندوبست کیا ہے۔ اس لیے آج ایودھیا میں دس لاکھ دیے جلائے جائیں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رام مندر نریندر مودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر تلخی: پشاور میں باپ نے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:ایسے نہیں چل سکتا!!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے میں بھارتی وزیر اعظم میڈیا سے کیوں گھبرا ئے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 19, 2026

نصرت جاوید کا کالم : تنہائی کے موسم میں ’ مودی کی جَلد بازیاں‘

اگست 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ’آپریشن سندور‘ مودی کے ماتھے کا کلنک بن گیا!

جولائی 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 29, 2026
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر مئی 29, 2026
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.