اہم خبریں

ایف ڈبلیواونے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 10فیصداضافہ کردیا

ملتان۔ (اے پی پی):فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو)نے لاہور،اسلام آباد موٹروے ایم 2کے ٹول ٹیکس میں 26اگست سے 10فیصداضافہ کافیصلہ کیاہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک سینئر افسرنے بتایاکہ این ایچ اے کاایف ڈبلیواوکے ساتھ اس حوالے سے 20سال کامعاہدہ ہے۔
ڈویلپنگ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق موٹرویز کے تمام انٹرچینجزپرنئے ریٹ آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر26اگست سے عملدرآمدشروع ہوگا۔این ایچ اے ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد، پشاورموٹروے ایم 1کے ٹول ریٹ جولائی 2018سے تبدیل نہیں ہوئے جن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور کے درمیان کارکاٹول ٹیکس 240روپے وصول کیاجاتاہے،اسی طرح پنڈی بھٹیاں شورکوٹ موٹروے پرکارکاٹول ٹیکس 300روپے جبکہ لاہور،عبدالحکیم موٹروے ایم 3کاٹول ٹیکس 390روپے ہے،اس ٹیکس میں بھی 2018سے اضافہ نہیں ہوا۔
فیس بک کمینٹ
Tags

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker