کراچی: ٹک ٹاک گرل حریم شاہ مفتی قوی کو تھپڑ مارے جانے سے متعلق واقعے کی ساری کہانی بیان کردی۔ جیو نیو زسے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نےکہا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا، ان کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے۔
حریم شاہ نے گزشتہ روز کے واقعے سے متعلق بتایا کہ مفتی قوی کو تھپٹر میری کزن نے مارا اور ویڈیو میں نے بنائی، مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے لیکن انہوں نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا تو انہیں جوتوں سے مارا، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔ ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ میں ایسےلوگوں کوبےنقاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔حریم شاہ نے اعتراف کیا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور ووٹ بھی پی ٹی آئی کو دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )