Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: سپہ سالار کے شب و روز
کالم

محمد حنیف کا کالم: سپہ سالار کے شب و روز

ایڈیٹرستمبر 10, 202316 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر وہ کسی نیم نارمل ملک کے سپہ سالار ہوتے تو صبح ناشتے کی میز پر اپنے سرحدی کمانڈورں کی رپورٹ ملتی کہ کسی دشمن نے رات کے اندھیرے میں بھی ہماری طرف میلی نظر سے نہیں دیکھا۔
دفتر پہنچتے، کافی پیتے، دن کے ایجنڈے پر ایک نظر ڈالتے، معمول کی میٹنگ کی صدارت کرتے، کسی کو شاباش دیتے، کسی کو ڈانٹ پلاتے۔
پھر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر ایک فوجی مشق کا جائزہ لیتے، جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے، ان کے ساتھ گھل مل جاتے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگواتے، دوپہر کا کھانا کسی آفیسرز میس میں تناول کرتے یا جوانوں کے ساتھ بڑے کھانے میں شریک ہوتے، پھر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر کسی سرحدی چوکی کا دورہ کرتے، توپوں ٹینکوں کا تیل پانی چیک کرتے۔
سہ پہر کو دفتر واپس آتے۔ کسی بیرونی مک سے آئے ہوئے اپنے ہم منصب سے مذاکرات کرتے، شیلڈ پیش کرتے، وصول کرتے، تصویر بنواتے۔ بیچ میں اگر کوئی سیاستدان، کوئی صحافی، کوئی سیٹھ رابطہ کرنے کی کوشش کرتے تو سٹاف آفیسر ڈانٹ پلا دیتا کہ ہم وزارت دفاع کے اندر آتے ہیں، کچھ پوچھنا ہے تو وہاں رابطہ کرو۔
آخری فائل پر نوٹ لکھتے، ٹھیک پانچ بجے دفتر سے اٹھتے اور سیدھے گالف کورس کا رخ کرتے۔
لیکن ہمارے سپہ سالار کے نصیب میں اتنی پرسکون زندگی کہاں۔ اسلام آباد کے جید صحافی ہمیں چلا چلا کر بتا رہے ہیں کہ ہمارے سپہ سالار کو متحرک ہونا پڑا۔ انھوں نے سیٹھوں کی جیبوں سے ڈالر نکلوائے ہیں، زراعت، معدنیات، ڈالر کا ریٹ، بجلی کے بل، سوشل میڈیا پر بیٹھے سازشی، یہ سارے کام ہم نے سپہ سالار کے ذمے لگا دیے ہیں۔
ایسے میں سپہ سالار کا دن کب شروع ہوا، وہ دفتر سے جا کر گالف کیسے کھیلے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہماری افواج نے چند انتہائی شاندار گالف کورس بنا رکھے ہیں لیکن میں نے کئی سال سے کسی حاضر سروس سپہ سالار کو گالف کورس پر نہیں دیکھا۔
آخری سپہ سالار جن کو گالف کورس پر شاٹ لگاتے دیکھا گیا تھا وہ مرحوم جنرل ضیا الحق تھے۔ ان کے بعد آنے والوں کو اس قوم نے اتنا متحرک کر رکھا ہے کہ وہ اپنی تین سال کی مدت ملازمت گزار کے بھی اپنے فرائص پورے نہیں کر پاتے۔ اس لیے کبھی مانگ تانگ کر تو کبھی ڈنڈے کے زور پر ایکشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔
دن بھر کی مشقت کر کے جب ہمارا تھکا ہارا سپہ سالار گھر پہچنتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ سارے دن کی محنت اکارت گئی، خزانہ ابھی بھی خالی ہے۔
ملک میں پہلی بار لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ بھوکے سو رہے ہیں، یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ بجلی کا بل دیں یا بچوں کے سکول کی فیس۔
ظاہر ہے درد مند سپہ سالار کو نیند کیسے آ سکتی ہے۔ وہ ملک کے چیدہ چیدہ سیٹھوں کو بلا کر ان سے مشورہ کرتے ہیں کہ آپ ہی بتائیں اب کیا کرنا ہے۔
چیف کی نوے بانوے سیٹھوں کے ساتھ رات گئے تک چلنے والی ملاقاتوں اور ان کے بعد آنے والی خوشخبریوں کے بعد یہ سمجھی نہیں آئی کہ یہ سیٹھ ہمارے قوم کا سرمایہ ہیں یا یہ ملک ان سیٹھوں کا سرمایہ ہے۔
شکر ہے چیف کو کسی نے یہ مشورہ نہیں دیا کہ ملک میں سے سو دو سو غریب لوگوں کو جمع کر کے ایک بار ان سے بھی مشورہ کر لیا جائے کہ اس ملک کا اور اس کی معیشت کا کیا کرنا ہے۔ ایسا کرنے سے سپہ سالارکے شب و روز اور مشکل ہو جاتے۔
پہلے ہی ہم نے سپہ سالار کو اتنا متحرک کر رکھا ہے کہ یوں لگتا ہے وہ صبح اٹھتے ہی فوج کے بنائے محکمہ زراعت والے جدید فارم پر ہل چلاتے ہیں تاکہ غذائی بحران سے بچا جا سکے۔ پھر دفتر جاتے ہوئے راستے میں رک کر کدال سے سنگلاخ پہاڑوں کا سینہ چیرتے ہیں کہ اتنی معدنیات تو نکل آئیں کہ قوم کا ایک دن کا خرچہ نکل آئے۔
وہ لفٹ نہیں کراتے لیکن دفتر کے گیٹ کے باہر ان سویلین کا بھی ہجوم ہوتا ہوگا جو کہتے ہوں گے کہ اتنی محنت کر کے آپ کے بوٹ خاک آلود ہو گئے ہیں، ایک موقع ہمیں بھی دیں۔
قربانیوں کا موسم بھی جاری ہے تو کتنے شہدا کے گھروں کو جائیں۔ 9 مئی والے دہشت گردوں کے کیسوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہو گا۔ پھر بارڈر سے نوجوانوں کی ایک ٹولی آ جاتی ہے، ان کے ساتھ گپ شب، یہ خبر رکھنا کہ اٹک والے قیدی کی چھت تو نہیں ٹپک رہی، روس اور امریکہ سے آنے والی ٹیلی فون کالیں، عربی شہزادوں کو پیغامات اور اتنا کچھ کر کے رات کو جیب پھر خالی۔
سوچتا ہوں کہ اتنے کٹھن دن کے بعد جب سپہ سالار آخر سونے جاتا ہو گا تو نیند کیسے آتی ہو گی۔ ملنے والے بتاتے ہیں کہ سپہ سالار اپنی تقاریر میں آیتوں اور حدیثوں کے حوالے اکثر دیتے ہیں تو یقیناً سونے سے پہلے کوئی دعا پڑھ کر قوم پر پھونک دیتے ہوں گے تاکہ قوم کو رات کو ڈراؤنے خواب نہ آئیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:والد ِمحترم جیل میں اور فرزندِ عزیز سپین میں
Next Article چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دوست پراسیکیوٹر جنرل نیب نے استعفیٰ دے دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.