Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دوست پراسیکیوٹر جنرل نیب نے استعفیٰ دے دیا
اہم خبریں

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دوست پراسیکیوٹر جنرل نیب نے استعفیٰ دے دیا

ایڈیٹرستمبر 10, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متوقع فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جلد ہی کیس کا ’شارٹ اینڈ سوئیٹ‘ فیصلہ سنائیں گے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر (ہفتہ)کو ریٹائر ہونے والے ہیں لہٰذا امکان ہے کہ سپریم کورٹ جمعہ تک فیصلہ سنادے گی۔
اصغر حیدر کے اچانک استعفیٰ کی وجہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن اصغر حیدر نے اسے ’بالکل نارمل‘ قرار دیا، وہ واحد پراسیکیوٹر جنرل تھے جنہیں دوسری مدت کے لیے توسیع دی گئی تھی۔
انہیں جنوری 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اصغر حیدر کو 3 نومبر 2007 کو جنرل مشرف کے جاری کردہ عبوری آئینی آرڈر کے تحت حلف اٹھانے پر لاہور ہائی کورٹ میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
نیب قانون پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع سے روکتا ہے، قومی احتساب آرڈیننس کے سیکشن 8 (3) (اے) میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل 3 سال کی (ناقابل توسیع) مدت کے لیے عہدہ سنبھالے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اصغر حیدر چیف جسٹس کے قریبی دوست ہیں جو اگلے ہفتے ریٹائر ہو رہے ہیں، ’ڈان‘ سے بات کرتے ہوئے اصغر حیدر نے تصدیق کی کہ جسٹس عمر عطا بندیال ان کے دوست ہیں لیکن میرے استعفیٰ کی وجہ بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے او، جو نیب کو کنٹرول کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل کے لیے اہلیت کے کچھ تقاضوں کا تعین کرتا ہے۔این اے او کے سیکشن 8 میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، چیئرمین نیب کے مشورے سے ایسے کسی بھی شخص کو، جو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعینات ہونے کا اہل ہو، بطور پراسیکیوٹر جنرل مقرر کر سکتے ہیں۔
اصغر حیدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ یہی معیار پراسیکیوٹر جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
رواں برس 21 جولائی کو اصغر حیدر 65 سال کے ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 3 ماہ سے استعفیٰ دینے پر غور کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم نیب کی جانب سے عمر کی حد کی تشریح مختلف تھی، نیب کا مؤقف ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کی ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے اس لیے استعفیٰ دیا کیونکہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آئندہ ریفرنسز پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں، تاہم اصغر حیدر نے اس رائے کی تردید کردی۔واضح رہے کہ نیب عمران خان کے خلاف 2 مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے، ایک 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کا کیس ہے اور دوسرا توشہ خانہ تحفے سے متعلق ہے۔
متعلقہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کسی بھی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل (اے پی جی) کو پراسیکیوٹر جنرل کا چارج تفویض کر سکتے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو پی جی کا چارج دیا جا سکتا ہے، وہ تقریباً 15 سال سے نیب میں کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی صورت میں احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کیے گئے کیسز دوبارہ کھولے جائیں گے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عہدے سے استعفیٰ نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: سپہ سالار کے شب و روز
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اِن حالات میں نوجوان کیا کریں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت نے نیب ترمیمی بل 2024 واپس لے لیا

مارچ 4, 2025

’مفرور‘ ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ ہوگی: نیب کی تنبیہ

جنوری 21, 2025

کک بیکس اسکینڈل: نیب نے پرویز الٰہی و دیگر سے بڑی ریکوری کرکے رقم حکومت کے حوالے کردی

اکتوبر 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.