Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : پنجابی مزدور، پنجابی دانشور
کالم

محمد حنیف کا کالم : پنجابی مزدور، پنجابی دانشور

ایڈیٹراپریل 16, 202430 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فوجی جب اپنی ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلتا ہے، چاہے کسی سرحدی چوکی پر ہو یا ملک کے اندر کسی شورش زدہ علاقے میں، اس کی تربیت اسے یہ سکھاتی ہے کہ چوکس رہو، دشمن کسی وقت بھی وار کر سکتا ہے۔ نالائق اور سست پولیس والا بھی جب گشت پر نکلتا ہے تو آنکھیں کُھلی رکھتا ہے کہ کسی گلی کی نکڑ پر، کسی چور اچکے سے مڈبھیڑ ہو سکتی ہے لیکن جب کوئی مزدور اپنا گھر چھوڑتا ہے تو اسے صرف یہی فکر ہوتی ہے کہ مزدوری ملے گی یا نہیں اور اگر ملی تو کتنی ملے گی۔
اگر مزدوری کے لیے اپنا گاؤں، اپنا صوبہ، اپنا ملک چھوڑ کر جا رہا ہو تو یہ سوچتا ہے کہ مزدوری میں سے کتنا بچا کر پیچھے گھر والوں کو بھیجے گا اور واپس آ کر اپنے پیاروں کی شکل دیکھنا کب نصیب ہو گی۔
منڈی بہاؤ الدین سے مزدوریوں کے خواب دیکھتے، رمضان کے آخری دنوں میں بسوں میں سوتے جاگتے، نوشکی کے پاس پہنچتے ہیں تو مبینہ طور پر بلوچ باغی ان کے شناختی کارڈوں سے ان کی پنجابیت ثابت کر کے انھیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیتے ہیں۔
جن مزدور خاندانوں نے مزدوری سے پیسے بچا کر نوجوانوں کو دور دیس مزدوری کے لیے بھیجا تھا انھیں اپنے بچوں کی لاشیں عید پر ملتی ہیں۔
نوشکی میں بربریت کا نشانہ بننے والے منڈی بہاؤ الدین کے نوجوانوں نے شاید نوشکی اور بلوچستان زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہو گا۔ نہ بلوچستان میں بغاوت کی خبریں منڈی بہاؤ الدین پہنچی ہوں گی۔ ان کی آخری سانسوں کی معصوم حیرت، دردناک ہے کیونکہ انھوں نے سوچا ہو گا کہ آخر پنجابی ہونا کب ایک قابلِ قتل جرم بن گیا؟
اگر بلوچستان میں مسئلہ پنجابی مزدوروں کو قتل کر کے حل ہو سکتا تو ابھی تک کچھ بہتری آ چکی ہوتی کیونکہ اس سے پہلے استاد بھی مارے گئے ہیں، حجام بھی، زائرین بھی، نانبائی بھی اور مزدور اور پھر مزدور اور مزدوری کے خواب دیکھنے والے بس میں اونگھتے نوجوان۔
اگر بلوچستان کا مسئلہ ہزارہ برادری کا قتلِ عام کر کے حل ہو سکتا ہے تو وہ اتنے ہو گئے کہ اپنا ہنستا بستا کوئٹہ چھوڑ کر ہزاروں کی نسل دنیا میں دربدر ہو گئی۔
پرانے فیشن کے محب الوطن یاد دلاتے رہتے تھے کہ اگر شیعہ قتلِ ہو تو یہ کہو کہ مسلمان قتل ہوا، اگر بلوچ بچہ اٹھایا جائے تو کہو کہ دہشت گرد اٹھایا گیا، مسیحی بستی جلا دی جائے تو یہ کہو کہ پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں، احمدی مارا جائے تو کچھ بھی نہ کہو اور کم از کم یہ مت کہو کہ جان بحق ہوئے ہیں۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#column #girdopesh پنجابی مزدور فوجی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپروپیگنڈا مہم کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا: کورکمانڈرز کانفرنس
Next Article پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.