Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم: بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور آسیب کا سایہ
کالم

محمد حنیف کا کالم: بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور آسیب کا سایہ

ایڈیٹرنومبر 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے بارہ موسموں کا تذکرہ وزیراعظم عمران خان بھی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ انکل اور اپنی رگوں میں سبز خون بہنے کا دعویٰ کرنے والے بھی ہمیں یاد دلاتے رہتے ہیں کہ ہمارے پاس پہاڑ، دریا، سمندر، صحرا اور بلوچستان کے ویرانوں میں سونا بھی موجود ہے۔
ان نعمتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے ملک نے انتہائی شاندار کارٹونسٹ پیدا کیے ہیں۔ وائی ایل سے لے کر صابر نزر تک ایک طویل فہرست ہے۔ جو بات ڈیڑھ سو کالم نگار مل کر نہیں سمجھا سکتے، ہمارے یہ فنکار چند لائنوں میں خاکہ کھینچ کر اور ساتھ ایک آدھا جملہ لکھ کر سمجھا دیتے ہیں۔ انھیں کارٹونسٹوں میں نسبتاً نیا اضافہ ریم خورشید ہیں جنھوں نے بہت کم عرصے میں ڈان اخبار میں کارٹون بنا کر اپنی پہچان بنائی ہے۔
بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے جب اپنے پولے سے لہجے میں تازہ غداروں کو طالبان سے ڈرایا اور پختونخوا کے شہدا کی شہادت کی بابت بھی معنی خیز باتیں کیں تو ریم خورشید صاحبہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ ایک آسیب زدہ گھر کی مانند لگتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت اعلیٰ پائے کے شاعروں سے بھی نوازا ہے۔ ان میں سے میرے پسندیدہ منیر نیازی ہیں جنھیں عام طور پر ایک خوبصورت مگر غیر سیاسی شاعر کہا جاتا ہے۔ ان کی غزل کا مقطع آپ نے سنا ہوگا:
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
پنجابی کے سکالر ڈاکٹر منظور اعجاز نے ایک جگہ لکھا ہے کہ اگرچہ منیر نیازی شہروں میں رہے لیکن ان کی شاعری میں آسیبوں، بلاؤں، اور ناگنوں کا تذکرہ اکثر اس لیے آتا ہے کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم میں سے زیادہ تر کے آباؤ اجداد ساٹھ ستر برس تک یا تو جنگلوں میں یا جنگلوں کے آس پاس رہتے تھے اور اگرچہ خدا کو مانتے تھے لیکن ہمارے دلوں میں جنگلی بلاؤں اور مافوق الفطرت چیزوں کا خوف بھرا ہوا ہے۔ بریگیڈیئر اعجاز شاہ بھی اس دور کی یادگار ہیں جب ہم دہشت گردی کے جنگل میں گم تھے اور ہماری گلیاں اور ہماری عبادت گاہیں، ہمارے ہی خون سے رنگیں تھیں۔
کراچی میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد جب پورے ملک کی پولیس اور خفیہ ادارے عمر شیخ کو تلاش کر رہے تھے تو اعجاز شاہ نے اسے اپنے ہی گھر سے برآمد کر لیا تھا۔ کسی آسیب زدہ دفتر میں آج تک یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کہ کیا عمر شیخ ایک دہشت گرد تھا جس نے ہمیں پوری دنیا میں بدنام کیا یا ہمارا اثاثہ جس کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
اسی طرح بے نظیر بھٹو بھی اپنے قتل سے پہلے یہ تحریر کر گئی تھیں کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو بریگیڈیئر اعجاز شاہ کا نام ملزمان میں شامل کیا جائے۔ کسی آسیب زدہ ادارے کے کسی دفتر میں شاید یہ بحث اب بھی جاری ہو کہ بے نظیر بھٹو غدار تھیں یا محب وطن۔
ہو سکتا ہے کہ بے نظیر کے کسی نے کان بھرے ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ ایک معصوم انکل ہوں اور انھوں نے صرف ملک کی خاطر کئی قربانیاں دیں ہوں جن کی بابت وہ ہمیں بتاتے ہوئے شرماتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وزیرِ داخلہ کے طور پر ان کے فرائض میں شامل ہو کہ اپوزیشن رہنماؤں کو اس کے نتائج سے ڈراتے رہیں۔ لیکن بلور خاندان کی قربانیوں کو ان کی حرکتوں کا انجام دے کر انھوں نے ہمارے آسیب زدہ ماضی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اے این پی طالبان کے خلاف سیاسی لڑائی لڑ رہی تھی، فوج بھی طالبان سے برسرپیکار تھی تو ایسے وقت میں بریگیڈیئر اعجاز شاہ کس محاذ پر کس کے ساتھ کھڑا تھا۔
پاکستان میں چونکہ دفاع اور خارجہ امور فوج اپنے کنٹرول میں رکھتی ہے، وزیر خزانہ ورلڈ بینک کا بندہ ہوتا ہے، تو ایک طاقتور محکمہ وزارتِ داخلہ ہی بنتا ہے جس پر کسی حد تک سویلین کنٹرول ہوتا ہے۔
عمران خان کے پاس ٹیلنٹڈ نوجوانوں اور پرانے گرگوں کی کوئی کمی نہیں پھر عمران خان نے ماضی کے اس بھوت کو ہی اپنا وزیرِ داخلہ کیوں بنایا؟ اس سوال کا جواب ہمیں شاید کبھی نہ مل سکے لیکن دعا یہی ہے کہ عمران خان ان آسیبوں، عفریتوں یا پھر ان بوڑھے فریبیوں سے ہماری جان چھڑوا دیں۔ اور اگر مشورہ نہیں سننا تو منیر نیازی کی باقی ماندہ غزل ہی سن لیں، اس یقین کے ساتھ کے یہ غیر سیاسی ہے۔
اگا سبزہ در و دیوار پر آہستہ آہستہ
ہوا خالی صداؤں سے نگر آہستہ آہستہ
گھرا بادل خموشی سے خزاں آثار باغوں پر
ہلے ٹھنڈی ہواؤں میں شجر آہستہ آہستہ
بہت ہی سست تھا منظر لہو کے رنگ لانے کا
نشاں آخر ہوا یہ سرخ تر آہستہ آہستہ
چمک زر کی اسے آخر مکان خاک میں لائی
بنایا سانپ نے جسموں میں گھر آہستہ آہستہ
مرے باہر فصیلیں تھیں غبار خاک و باراں کی
ملی مجھ کو ترے غم کی خبر آہستہ آہستہ
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بریگیڈیئر اعجاز شاہ منیر نیازی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیاض الحسن چوہان کی چھٹی ، فردوس عاشق اعوان کی واپسی
Next Article مسولینی اور سلطنت کا بحران۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹھگنے فیض صاحب ، گرائپ واٹر اور منیر نیازی : 82 ویں سالگرہ کےموقع پر عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی ( 24)

فروری 1, 2025

اردو شاعری کا شہزادہ اور شہزادی ۔۔ حسن نثار

جنوری 4, 2020

منیر نیازی اورتبدیلی کا سال والے بے بنیاد دعوے ۔۔ نصرت جاوید

دسمبر 27, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.