Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مسولینی اور سلطنت کا بحران۔۔وجاہت مسعود
کالم

مسولینی اور سلطنت کا بحران۔۔وجاہت مسعود

ایڈیٹرنومبر 3, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بوڑھی خاتون جانے کن وقتوں سے انصاف کی امید پر مقدمہ لڑ رہی تھی۔ اس کے خلاف فیصلہ آیا تو اس نے ماؤں جیسے ٹھہراؤ میں رندھی آواز میں صرف یہ کہا، ” پھر یہ عدالت تو نہ ہوئی…. ” منصف کی کرسی پر رستم کیانی بیٹھے تھے۔ جذبے اور خیال کا تعلق سمجھتے تھے۔ لرز کر رہ گئے۔ بزرگ خاتون کو روسٹرم کے قریب بلایا اور فرمایا، ’اماں جی، آپ سے کس نے کہا تھا کہ یہ عدالت ہے، یہاں تو کچہری لگتی ہے….” کچہری کے ضمن میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں، تانگہ آ گیا کچہریوں خالی تے سجناں نوں قید بول گئی۔ یہ محض اماوس کی رات میں فراق کے مارے دلوں کا المیہ نہیں، اس میں شہر بے چراغ کی کسی مانوس چاپ سے خالی گلیوں کا نوحہ بھی سنائی دیتا ہے۔ غیر ملکی حکمرانی سے آزادی کا خواب سلطنت سے قوم کی طرف سفر کی نوید تھا۔ ہماری سواری باد بہاری نے غلط راستہ پکڑ لیا۔ کچھ دور تک نظر آئی اور پھر فارم گیٹ ڈھاکہ کی طرف مڑ گئی۔ لوٹا نہیں آدمی ہمارا….
انصاف کی تمنا کچہری کو عدالت میں بدلنے کی آرزو تھی۔ ہمارا وکیل پھسڈی نکلا، کراچی صدر میں پرانی کتابوں کی دکان سے ہانس کیلسن کی کتاب ’قانون کا نظریہ مطلق‘ (Pure Theory of Law) کا تحریف شدہ نسخہ اٹھا لایا جس میں کسی حاشیہ بردار نے مفید مطلب حواشی کا اضافہ کر رکھا تھا۔ نظریہ ضرورت قوم کے مفاد پر فرد کی ضرورت کو بالادستی عطا کرنے کی شرارت ہے۔ جمہوریت کی پکار فرد سے خلاصی پانے کی لڑائی نہیں، قوم کی نجات کے لئے پیش قدمی کا خروش آفریں طبل ہے۔ یہ قصہ ان دنوں پھر سے کھڑا ہوا ہے۔ جنرل (ر) عبدالقادر فرد کی جوابدہی کو ادارے کی اجتماعی توقیر پر یورش قرار دے رہے ہیں۔ ادھر تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے آنے والا جوان رعنا بھی روباہ صفت کرداروں اور ندامت آلود واقعات کے دفاع میں تلوار علم کئے ہوئے ہے۔ پڑھنے والے تاریخ کے اس صفحے کا کونا ابھی سے موڑ دیں۔ کل اس کا حوالہ دینے کی ضرورت پیش آئے گی۔
عبدالولی خان فرمایا کرتے تھے کہ تاریخ بڑے کام کی چیز ہے۔ اسد مینگل سے بے نظیر بھٹو اور بشیر بلور سے شجاع خانزادہ تک، کشتگان شب الم کی ایک طویل فہرست ہے۔ طالب علم عرض کئے دیتا ہے کہ جس زمین پر غیر جمہوری بندوبست کا عذاب اتر آئے، وہاں چھوٹے موٹے انفرادی جرائم کو چھوڑ کے حقیقی اور بدترین جرام کی تہ میں ہمیشہ پوشیدہ اقتدار اور پیوستہ مفاد کا تانا بانا کارفرما ہوتا ہے۔ محض پچھلے چالیس برس میں ہماری قوم کے خلاف بدترین جرائم کی فہرست دیکھ لیجئے۔
ایک امر نے ذاتی اقتدار کے لئے افغانستان میں جاری عالمی طاقتوں کے کھیل میں پاکستان کو مہرہ بنایا۔ سرمائے، اسلحے اور لام بندی کی ضرورتوں کے تحت نمودار ہونے والی بنیاد پرستی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی خوفناک برمودا تکون نے اسی سازش سے جنم لیا۔ اس جرم کے سود و زیاں کا تخمینہ آپ خود لگا لیجئے۔ سندھ میں سیاسی کانٹ چھانٹ کی غرض سے لسانی سیاست کو جنم دیا گیا۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اپریل 85ء میں بشری زیدی کی ہلاکت، دسمبر 86ء میں قصبہ کالونی، مئی 1990 میں پکا قلعہ حیدر آباد اور 12 مئی 2007 کے قتل عام میں کوئی داخلی ربط نہیں تھا۔ ہم نے ملک کے سب سے ترقی یافتہ شہر کراچی کو جرائم پیشہ عناصر کا پاڑہ بنا ڈالا۔
جنوری 2002 میں چمن بارڈر کا کیف و کم جاننے والے خوب سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی پر نسلی تطہیر کا عذاب کیسے اترا؟ جنوری 2005 میں ڈاکٹر شازیہ خالد کے سانحے کے ڈانڈے اکبر بگتی کی شہادت سے ہوتے ہوئے ٹھیک مارچ 2018ء کے سینٹ انتخاب تک پہنچتے ہیں۔ سرد جنگ ختم ہونے کے بعد بھی چند گھرانوں کے چراغ روشن رکھنے کے لئے طفیلی معیشت کا گھن چکر قائم رکھا، کروڑوں گھروں کے دیے بجھا دیے، قوم کی مالی اور ذہنی معیشت برباد کر دی۔ دنیا بھر میں پاکستان کو رسوائی کی علامت بنا ڈالا۔
کیا محض اتفاق ہے کہ سپر پاور کی سابق وزیر خارجہ کو ایک بدنام زمانہ سیاسی اصطلاح کی مثال دینے کے لئے دنیا کی 198 ریاستوں میں ہمارے ملک کا نام یاد آیا۔ اسے اپنے پڑوس میں لاطینی امریکا کی یونائیٹڈ فروٹ کمپنی کیوں یاد نہیں آئی۔ ٹھیک اسی طرح جیسے ننکانہ صاحب سے آنے والے ریٹائرڈ بریگیڈیئر صاحب کو حرف نصیحت کے لئے بشیر بلور اور میاں افتخار حسین کے شہید اکلوتے بیٹے ہی کے نام کیوں یاد آئے؟ ذری بتا دیجئے کہ خڑقمر کے واقعے میں علی وزیر اور محسن داوڑ کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا۔ کیوں اور کیسے؟ ٹھیک اسی طرح جیسے ایک روز میموگیٹ کیس کی فائل لپیٹ دی گئی تھی۔ سرکار وہ تو غداری کا مقدمہ تھا؟ ٹھیک اسی طرح جیسے جون 2014 کے ماڈل ٹاو¿ن سانحے کی کارروائی گہری نیند میں چلی گئی ہے۔ وہاں بھی چودہ بے چہرہ لاشے لہو کا سراغ مانگتے ہیں؟
ایک صاحب کو ہم نے گم شدگان شب تیرہ و تاریک کی بازیابی کا فرض سونپ رکھا ہے ٹھیک ایسے ہی جیسے انہیں قوم کے چرائے گئے اربوں ڈالر کی بازیابی کے لئے کلیسائی احتساب کی ذمہ داری دے رکھی ہے۔ ہم ان سے درخواست کیوں نہیں کرتے کہ جناب، مجلس وعظ تو تادیر رہے گی جاری۔۔ آپ اس ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ بازیاب کروا دیجئے جس کی سربراہی بھی آپ ہی کی ذات گرامی کے سپرد تھی۔ یہ درخواست اس لئے بھی مناسب ہے کہ نیب کا سربراہ بننے سے پہلے جسٹس جاوید اقبال نے خود بھی ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ صاحبان ذی قدر، جولائی 1944ء میں اٹلی کے بادشاہ نے مسولینی کو معزول کرنا چاہا تو فسطائی رہنما نے ایک معنی خیز جملہ بولا تھا جو ہمارے موجودہ حالات کی عمدہ وضاحت کرتا ہے۔ You have provoked the crisis of the regime. تو جناب ایک تو ہوتی ہے حکومت اور ایک ہوتی ہے رژیم۔ ہم حکومت کے نہیں، سلطنت کے بحران سے دوچار ہیں۔ آج کی رات جئیں گے تو سحر دیکھیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور آسیب کا سایہ
Next Article چودھری گندم اور میاں گنّا۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.