Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»باجوہ ان کنٹرول ۔۔ محمد حنیف
بی بی سی

باجوہ ان کنٹرول ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹراگست 8, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
1200px-BBC_World_News_red.svg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات کے 12 بج رہے تھے۔ آنکھیں نیند سے بوجھل تھیں لیکن نیند ٹالنے کی بچگانہ خواہش بھی انگڑائیاں لے رہی تھی۔ خیال آیا بڑے دنوں سے ٹی وی نہیں دیکھا کم از کم جیو کے بلیٹن پر ہی نظر ڈال لو۔
گذشتہ دو برس سے یہ بھی ایک سسپنس ہی رہتا ہے کہ جیو آ رہا ہے یا نہیں اور اگر آ رہا ہو تو اس پر بھی غور کرنا پڑتا ہے کہ چینل تو آ رہا ہے لیکن چینل پر کیا آ رہا ہے۔
خبریں شروع ہوئیں۔ پہلی خبر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ، دوسری خبر سپہ سالار باجوہ صاحب، تیسری خبر، جی ہاں پھر جنرل باجوہ صاحب۔ اس کے بعد کچھ الیکشن کے بارے میں دوبارہ گنتی شروع، دوبارہ گنتی رک گئی۔
پہلے تو اس بات کی خوشی ہوئی کہ ریاست کے دو بڑے ستون یعنی پاکستان کی فوج اور ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ ایک بار پھر ایک پیچ پر آ گئے ہیں۔ پھر تھوڑی فکر ہوئی کہ کچھ زیادہ تو نہیں ہو گیا۔
جنرل ضیا اور جنرل مشرف کے دور کے میڈیا کی کچھ موہوم کی یادیں باقی ہیں۔ تب بھی ہیڈلائن تو جنرل صاحب کے بارے میں ہوتی تھی لیکن دوسرے تیسرے نمبر پر ان کے مصاحبین کو ان کی اوقات کے مطابق موقع دیا جاتا تھا۔ لیکن پھر یہ کیا ہوا کہ ایک نمبر بھی میں۔ دو نمبر بھی میں، تیسرا بھی میرا۔
پھر صحافی بن کر سوچنے کی کوشش کی تو احساس ہوا کہ بلیٹن کے ایڈیٹر نے سو فیصد درست فیصلہ کیا ہے۔ انسان نے کتے کو کاٹا والا صحافتی اصول لگایا جائے تو یہ ایک شاندار ادارتی فیصلہ تھا۔
پہلی ہیڈلائن میں اعلان ہوا کہ جنرل باجوہ نے اس معذور لڑکی کی تعریف کی ہے جو بڑی بہادری سے ووٹ ڈالنے گئی تھی اور جسے سارے ٹی وی چینلز نے دکھایا تھا۔ جنرل صاحب نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اس بہادر لڑکی کو فوج نوکری دے گی۔
پاکستان کی فوج جو چاہے کر سکتی ہے اور کرتی بھی ہے لیکن ظاہر ہے بہادر معذوروں کو روزگار فراہم کرنا اس کے فرائض میں شامل نہیں۔ اسے فوجی محاورے کے مطابق beyond the call of duty کہتے ہیں تو خبر تو بنتی ہے۔ ویسے بھی آنے والی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باجوہ صاحب نے ایک فراہم کر کے ان کا کام آسان کر دیا۔
دوسری ہیڈلائن میں برازیل کی فوج کے سربراہ نے جنرل باجوہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات کی تعریف کی۔ قوم برازیل اور پاکستان کے دفاعی تعلقات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن جیسے بھی ہیں پائیدار ہیں ورنہ سویلین تو برازیل کا نام سنتے ہی فٹبال کے ماہر بن جاتے ہیں لیکن میرا خیال ہے اس تاریخی ملاقات میں یہ نہیں پوچھا گیا ہو گا کہ رونالڈو بڑا ہے یا میسی۔
تیسری خبر اس سے بھی شاندار تھی۔ ایک غیرملکی کوہ پیما کو پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا اور جنرل باجوہ اس کی عیادت کو پہنچے۔ اب پاکستان میں ٹورازم کو بڑھاوا دینے اور پاکستان کو سوفٹ امیج دکھانے کا اس سے اچھا طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔
میرے صحافتی برادری کے بھائی آج کل پھر آزادئ صحافت کا موسمی ماتم کر رہے ہیں۔ کرنا بھی چاہیے۔ ہم صحافی بھی انسان ہیں، ہمارے مالک بھی بندے بشر ہیں۔ کبھی ہم ڈٹ جاتے ہیں، کبھی گوڈے گٹے پکڑ لیتے ہیں بلکہ کبھی تو ایک ہاتھ میں آزادئ صحافت کا پرچم تھامتے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے اس آزادی پر قدغن لگانے والوں کے پیر پکڑ لیتے ہیں۔
لیکن اس بلیٹن سے یہ سبق ملا کہ صحافتی دیانت کا بھرم بھی رکھا جا سکتا ہے اور ملک کے اداروں کو سلامی بھی دی جا سکتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بلیٹن باجوہ صاحب کے احکامات پر نہیں بنایا گیا، نہ ہیڈ لائن کسی کرنل یا بریگیڈیئر نے لکھوائیں۔ یہ صرف ایک مثبت سوچ کا نتیجہ ہے۔
ایک پیج پر رہنا ہے تو اسی مثبت سوچ کو اپنانا ہو گا ورنہ نہ کوئی صفحہ رہے گا نہ کوئی کتاب۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکپتن کی نئی پہچان ، بشریٰ بی بی اور عمران : گپ شپ / لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article کرپشن پر کابینہ سے نکالے جانے والے محمود خان خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ نامزد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.