Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»محمد حنیف کا کالم :شادی کے ہنگامے میں تنہا کھڑا سپہ سالار
تازہ ترین

محمد حنیف کا کالم :شادی کے ہنگامے میں تنہا کھڑا سپہ سالار

ایڈیٹراپریل 30, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gen-Qamar-Bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شادیوں کا موسم ہے یعنی شادیوں پر نہ چاہتے ہوئے بھی جانا پڑتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ عین شادی کے بیچ میں جب ایک ہجوم کھانے کی طرف لپک رہا ہوتا ہے یا کُچھ لوگ کار پارک میں کش لگا رہے ہوتے ہیں تو کہیں سے آپ کے کندھے پر ایک ہاتھ آتا ہے اور کوئی بھولا بسرا بزرگ آپ سے شکوے میں ڈوبی آواز میں پوچھتا ہے میاں پہچانا نہیں۔
نہ کسی شادی میں نہ شادی کے باہر کسی جنرل سے ملا ہوں۔ لیکن گذشتہ سال شادیوں کے موسم میں ایک دوست نے لاہور کی ایک شادی کا آنکھوں دیکھا قصہ سُنایا تھا کہ سابق سپہ سالار اشفاق پرویز کیانی ایک کونے میں کھڑے تنہا سگریٹ پی رہے تھے۔ کئی حاضر سروس جنرل بھی تقریب میں موجود تھے لیکن ان کا رویہ ایسا تھا جیسے وہ اپنے سابق سپہ سالار کو پہچانتے بھی نہیں۔
جنرل کیانی ویسے بھی خاموش طبع سپہ سالار تھے، شاید کسی مجبوری میں شادی میں گئے ہوں لیکن شادیوں کے تازہ موسم میں سابق سپہ سالار جنرل باجوہ ایک شادی میں تشریف لے گئے۔ باجوہ صاحب رونقی آدمی ہیں اور اتنی رونق لگا گئے ہیں کہ اڈیالہ جیل سے بھی اُن کا نام سُنائی دیتا ہے اور جس کو اڈیالہ میں ڈالنے کے بعد پرانے لوگ واپس لے کر آئے ہیں وہ بھی انھی کا نام لے کر شکایت کرتے ہیں۔
جس کو حکومت سے نکالا وہ بھی دشمن اور جن کو لے کر آئے وہ بھی دشمن۔
اگر جنرل باجوہ چاہتے تو وہ شادی میں دلہا دلہن کو سلامی دے کر، دور سے اپنے فینز کو ہاتھ ہلا کر گھر واپس جا سکتے تھے لیکن لاہور کی ہر شادی میں ایک ناراض پھپھا کی طرح انھوں نے بزرگ صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے کندھے پر ہاتھ رکھا، جیب سے قرآن پاک نکالا اور بتایا کہ نہ میں نے کسی کو باہر بھیجا نہ اندر، نہ میں نے نواز شریف کو مُلک سے نکالا نہ عمران خان کو حکومت سے۔ جو کہتے ہیں کہ میں نے ایکسٹینشن لی تو نہ میں چاہتا تھا نہ میں نے مانگی۔
جیسا کہ شادی پہ شکار ہوئے محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جیب سے قرآن نکال کے اپنی ماں کی قبر کا حوالہ دے، روزِ قیامت اپنی شفاعت واپس دینے کی بات کرے تو ہم اُس کی بات پر کیا کہہ سکتے ہیں؟
میں بھی تب سے سوچ رہا ہوں کہ ایک خوش باش ریٹائرڈ سپہ سالار شادی میں جاتے ہوئے اپنے ساتھ ایک جیبی قرآن پاک کیوں رکھے گا۔ ہو سکتا ہے اپنی حفاظت کے لیے، خدا کا کلام کو دل کے پاس رکھنے کے لیے یا اس لیے کہ ہو سکتا ہے قسم اُٹھانی پڑ جائے۔ قسم کون اُٹھاتا ہے اور کب اُٹھاتا ہے جب لوگوں کو اُس کی بات پر یقین نہ ہو۔
جنرل باجوہ کو شاید یقین ہے کہ کسی شادی پر ملنے والا کوئی بزرگ صحافی بھی ان کی بات پر یقین نہیں کرے گا جب تک وہ جیب سے قرآن نکال کر قسم نہیں اُٹھائیں گے۔
جتنی دُشنام طرازی جنرل باجوہ پر ہوئی ہے کسی سابق سپہ سالار پر نہیں ہوئی۔ جنرل مشرف مرحوم کا کوئی نام نہیں لیتا، راحیل شریف کہ بغیر ہماری سرحدیں محفوظ نہیں رہ سکتی تھیں۔ ہم نے گزارہ کر لیا۔ شہید صدر جنرل ضیا الحق کے ذکر کے بغیر کوئی دانشور آپ کو پاکستان کی کہانی سُنا نہیں سکتا ان کو بھی پاکستان کی تاریخ میں ولن بنا کر پیش کیا گیا ہے لیکن اُن کے بارے میں بھی بزرگ صحافی مجیب الرحمٰن کُچھ اچھے الفاظ کہہ دیں گے، لیکن جنرل باجوہ کے حق میں کوئی ان کی اپنی برادری کا چھوٹا باجوہ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔
جنرل باجوہ کو اگر آئندہ شادی کا کارڈ آئے تو گھر سے سلامی بھجوا دیں۔ اگر تنہائی ستائے تو ضرور جائیں۔ لیکن اس مرتبہ کوٹ کی ایک جیب میں قرآن اور دوسری میں آئینِ پاکستان کی کتاب، کیونکہ اُس کتاب کی بھی انھوں نے قسم کھائی تھی۔
(بشکریہ:ہم سب )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#bajwa #girdopesh سپہ سالار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی رضا عابدی قتل کیس: عدالت نے پانچ سال بعد چار مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی
Next Article امر جلیل کا کالم : استحقاق کا استحقاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

"عشق آباد سے اشک آباد” درد کی داستان : محمد عمران کا کتاب کالم

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.