Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مجاہد بریلوی کی تحقیق : لیاقت علی خان سے عمران خان تک ، پاکستانی سیاست میں سکینڈل ہی سکینڈل
تجزیے

مجاہد بریلوی کی تحقیق : لیاقت علی خان سے عمران خان تک ، پاکستانی سیاست میں سکینڈل ہی سکینڈل

ایڈیٹرمئی 11, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
liaqat ali khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی متوقع ویڈیو اسکینڈل کے بڑے چرچے ہیں، اور مخالفین خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے حامی بڑے پُرجوش نظر آرہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ متوقع اسکینڈل خان کی ساری سیاست کا بازاری زبان میں دھڑن تختہ کردے گا۔
ایک حد تک خان کے حامی اگر ڈرے سہمے نہیں تو ‘دباؤ’ میں ضرور نظر آرہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ جوابی حملوں کی تیاریوں پر بھی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی سیاست میں قومی رہنماؤں اور ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے تاریخ بھری پڑی ہے، ہاں مگر یہ ضرور ہے کہ 50 یا 60 کی دہائی میں آج کا مقبول ترین موبائل فون، واٹس اپ اور سوشل میڈیا جیسا مؤثر اور خطرناک ہتھیار نہیں تھا۔ اس زمانے میں اخبار ضرور ہوتے تھے، مگر ایک تو ان کی اشاعت محدود تھی دوسرا اگر سنسرشپ نہیں بھی تھی تو ایک حد تک پریس ایڈوائس کے ذریعے حکمرانوں کی خبریں ضرور کنٹرول کی جاتی تھیں۔
لیکن آگے بڑھنے سے پہلے مہینہ تین پہلے پاکستان کے بہت ہی معزز فوجی گھرانے کے چشم و چراغ سابق گورنر سندھ اور ہماری مریم نواز بی بی کے ترجمان کی ویڈیو بھی خوب چلی تھی، مگر نہ تو قیادت نے ان سے سوال جواب کیا بلکہ اگلے دن ان گناہگار آنکھوں نے محترم محمد زبیر کو مریم بی بی کے پہلو میں کھڑے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے سنا، اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ یہ مبیّنہ ویڈیوز اپنا ریکارڈ پورا کرنے کے بعد اتر بھی گئیں۔
آج کے نوخیز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو شاید یہ معلوم بھی نہ ہو کہ اسکینڈل کی سیاست تو قیامِ پاکستان کے بعد ہی شروع ہوگئی تھی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائدِاعظم محمد علی جناح کے وزیرِاعظم نوابزادہ لیاقت علی خان بھی ایک بڑے لبرل موڈریٹ تھے اور ان کی بیگم رعنا لیاقت علی خان نو مسلم تھی۔ اس زمانے میں ساڑھی، غرارہ وغیرہ کا اتنا رواج نہیں تھا مگر بیگم رعنا لیاقت علی خان کی شخصیت پر یہ بڑا سجتا تھا۔
پاکستان میں خواتین کی جو وومن گارڈز بنی بیگم رعنا اس کی بانی تو تھیں ساتھ سندھ کلب میں بڑے دھڑلے سے برج یعنی تاش کھیلتی تھیں۔ معذرت کے ساتھ ہمارے ہاں برج یا تاش کھیلنا جوئے کے زمرے میں ہی آتا ہے۔
یہ ساری تمہید اس لیے باندھی کہ تقسیمِ ہند کے بعد کا پاکستان کوئی کٹر مذہبی ریاست نہیں تھا، حضرت مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کی منظم جماعت اسلامی کے حامیوں میں اتنا تحمل اور برداشت تھا کہ انہوں نے نہ کبھی نائٹ کلبوں اور شراب کی دکانوں پر حملے کیے اور نہ ہی کبھی پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خاندان کو اس بنیاد پر مرتد قرار دیا۔
1956ء میں جو پاکستان کا پہلا آئین بنا وہ اسلامی جمہوریہ کہلاتا ہے۔ اس وقت صدرِ مملکت اسکندر مرزا تھے اور ان کی ایرانی نژاد بیگم ناہید اسکندر مرزا تو کراچی کے ایوانِ صدر میں ایرانین نائٹ کا جشن منانے کے حوالے سے بڑی شہرت رکھتی تھیں، لیکن کبھی پڑھا اور نہ سنا کہ ان کے مخالفین نے ایوانِ صدر کے سامنے مظاہرہ کیا ہو یا کبھی جلسوں میں لعن طعن کی ہو۔
فیلڈ مارشل محمد ایوب خان ایک شریف النفس مسلمان کی شہرت رکھتے تھے، مگر مذہبی اعتبار سے شراب نوشی کو شجر ممنوعہ نہیں سمجھتے تھے۔ ان کے اے ڈی سی نے اپنی یادداشتوں میں لکھا ہے کہ ’جب ان کے خلاف عوامی تحریک زوروں پر تھی تو ایک دن ایوب خان کراچی کے پی سی ہوٹل میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ صدر صاحب اتنے شدید ذہنی دباؤ میں تھے کہ تقریب میں جانے کے بجائے سیدھے بار میں گئے اور بلیک لیبل کے 3 پٹیالے چند منٹوں میں ہی انڈیل گئے۔ تقریب تو انہوں نے کسی طرح بھگتا دی مگر اسی رات ان پر دل کا شدید دورہ پڑا‘۔ یقیناً اس وقت رپورٹر بھی ہوں گے اور کیمرہ مین بھی مگر نہ کہیں خبر چھپی اور نہ ہی تصویر۔
صدر ایوب کے بعد یہ منصب سنبھالنے والے جنرل یحیٰی خان کے شب و روز تو بلبل ہزار داستان کا کلاسیکل درجہ رکھتی ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے وقت وہ بھی رنگینیوں میں مصروف تھے، مگر دسمبر 1970 کی اخبارات کی فائلیں نکال لیں، آج کے دور کے میڈیا سرخیلوں کے آباء نے اس کی ایک جھلک بھی ریکارڈ میں محفوظ نہ رہنے دی۔ ہاں مجھے ایک ہفت روزہ رسالہ الفتح ضرور یاد آرہا ہے جس نے سرِورق پر یہ تصاویر شائع کی تھیں۔
بھٹو صاحب کے آتے آتے یقیناً پرنٹ میڈیا کی حد تک ایسے اخبارات اور جریدے آچکے تھے جنہوں نے یحیٰی خان کے رنگین روز و شب کو خوب بیچا۔ سیاسی اور مذہبی مخالفت کا یہ عالم تھا کہ بھٹو صاحب کا پورا شجرہ نسب شائع کیا گیا کہ جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ ایک ہندو کی اولاد تھے۔
آج سوشل میڈیا پر ڈھول پیٹنے والے اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ سیاسی شخصیات کی زندگی کے ذاتی پہلو کی جھلکیاں دکھا کر اس کا سیاسی کیریئر تباہ و برباد کرکے رکھ دیں گے، تو معذرت کے ساتھ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اس کی ایک زندہ مثال تو محترم ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔ اپنے جلسوں میں وہ سینہ ٹھونک کر کہا کرتے تھے کہ ہاں شراب پیتا ہوں مگر کسی کا خون نہیں پیتا۔
سرکاری ٹی وی پر یہ تقریر محفوظ ہوگی کہ اس بیان پر جیالوں نے وہ بھنگڑے ڈالے کہ الامان۔ عوام سے ان کی عقیدت و محبت دیکھیے کہ آج ان کی تیسری پیڑھی سندھ پر راج کررہی ہے اور ان کا نواسہ وزارتِ خارجہ کا عہدہ جلیلہ سنبھالا ہوا ہے۔
شریفوں کے اسکینڈلوں پر آیا تو ایک دفتر کھل جائے گا اور ہمارے محترم وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی بیگم تہمینہ درانی نے اپنے سابق شوہر و سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر پر ایک کتاب ’مینڈا سائیں‘ لکھی ہے، اور میں شرطیہ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی مہذب شریف گھرانہ ساتھ بیٹھ کر شاید چند اوراق بھی نہ پڑھ سکے۔
ذکر تو نہیں کرنا چاہتا تھا مگر اب مینڈا سائیں کا ذکر آہی گیا ہے تو عمران خان کی سابقہ بیگم ریحام خان کی کتاب کو بھی میں نے تالے میں بند کرکے رکھا ہے کہ بچوں کی نظر سے نہ گزرے۔
اس سارے قضیے کو چھیڑ تو بیٹھا مگر سمیٹ نہیں پارہا کہ یوں بھی یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ویڈیو تلوار سے زیادہ تیز دھار مگر اس قوم کی بدقسمتی دیکھیں کہ ماضی کے جن سارے قائدین کا ذکر کیا نہ صرف ان کی آل اولاد ان پر فخر کرتی ہے بلکہ ان کے ہزاروں لاکھوں حامی مخالفین کی زبان کھینچنے کے درپے ہوجاتے ہیں۔
سو ہمارے عمران خان کی سیتا سے لے کر جمائما تک کتنے ہی آڈیو ویڈیو اسکینڈل آئے، مگر خان صاحب کا جو قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اس کا ککھ نہیں بگڑے گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سکینڈل ویڈیو سکینڈل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
Next Article ڈاکٹر حریم طارق کا افسانہ : جاگتی رات اور سویا ہوا نصیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقات میں نگران حکومت کوکلین چٹ مل گئی، ذمہ داری افسروں پرڈال دی گئی

مئی 21, 2024

قصور ویڈیوز سکینڈل کے ملزمان بری: کیا ایسا ہو سکتا ہے اصل ملزم کبھی گرفتار ہی نہ ہوا ہو؟

دسمبر 19, 2023

عمران خان کے ساتھ تعلق ایک خوفناک تجربہ تھا :ہاجرہ خان کے سنسنی خیز انکشافات

اکتوبر 26, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.