Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یہود مخالف حملو ں کے بعد پاکستان چھوڑالیکن آج بھی وہی سب کچھ جاری ہے:جمائما خان
کالم

یہود مخالف حملو ں کے بعد پاکستان چھوڑالیکن آج بھی وہی سب کچھ جاری ہے:جمائما خان

ایڈیٹرجولائی 20, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں (ہر ہفتے موت کی دھمکیوں اور گھر کے باہر احتجاج) کے بعد میں نے سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن آج بھی وہی سب کچھ جاری ہے۔‘
وزیرِ اعظم عمران کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ جو سنہ 2004 میں عمران خان سے علیحدگی کے بعد پاکستان چھوڑ کر واپس برطانیہ منتقل ہو گئیں تھیں، کسی نہ کسی بہانے آئے روز عمران خان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے پاکستان میں موضوع بحث رہتی ہیں اور اکثر جمائما کو ان کے خاندان اور مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
گذشتہ رات جمائما گولڈ سمتھ نے یہ ٹویٹ مریم نواز کے بیان پر ردِعمل میں کی ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل مریم نواز نے جمائما سمتھ کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے آپ میں، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس کہنے اور کرنے کو بہتر کام موجود ہیں لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے خاندانوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کو سخت باتیں ہوں گی۔ آپ کو اگر کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا ہے تو اپنے سابق شوہر کو ٹھہرائیں۔‘
سنہ 2004 میں ایسے کیا حالات تھے جنھوں نے جمائما کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا، اس کی تفصیل میں جانے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ اب آخر ایسا کیا ہوا کہ جمائما کو یہ ٹویٹ کرنی پڑی ہے؟
اس کے لیے ہمیں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کی گئی حالیہ تقاریر کو سُننا ہو گا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں، اسی لیے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت یہاں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مشغول ہے۔ سیاسی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے نہ صرف سخت تنقید کی جا رہی ہے بلکہ ذاتی نوعیت کے حملے بھی جاری ہیں۔
اتوار کے روز کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے علاج کی غرض سے برطانیہ جانے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی لندن میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے پولو میچ کے دوران لی گئی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہا جنید صفدر کو اپنے نشانے پر لیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’کمزور جیلوں میں جائے اور طاقتور این آر او لے لے اور باہر جا کر بیٹھ جائے اور اپنے پوتے کا پولو میچ دیکھے۔۔۔‘
’پوتا جو برطانیہ میں پولو میچ کھیل رہا ہے، میرے سے پوچھیے۔۔۔ آپ کے کشمیر سے کتنے لوگ باہر رہتے ہیں، میں آپ کے کتنے رشتہ داروں سے لندن اور مانچسٹر میں ملا ہوں، کبھی اُن سے پوچھیں کہ وہاں کس طرح کا انسان پولو کھیل سکتا ہے تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’عام آدمی پولو نہیں کھیل سکتا۔ برطانیہ میں گھوڑا رکھنا اور پولو کھیلنے کے لیے بڑا پیسہ چاہیے۔ تو یہ بتائیں کہ پوتا جی کے پاس اتنا پیسہ کدھر سے آیا؟‘
انھوں نے مجمعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’یہ آپ کا پیسہ ہے، یہ یہاں سے باہر گیا ہے۔‘
یاد رہے گذشتہ ماہ نواز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا پولو میچ دیکھنے کیمرج گئے تھے اور اس موقع پر لی گئی تصاویر پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل رہی تھیں
گذشتہ روز (پیر) مریم نواز نے بھی ایک عوامی جلسے کے دوران جنید صفدر پر کی گئی تنقید پر اپنا ردِعمل دیا۔
انھوں نے کہا ’وہ (جنید صفدر) وہاں کی پولو ٹیم کا کپتان بن کر پاکستان کی عزت میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہ (عمران خان) کہتا ہے کہ نواسہ باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے، وہ بچوں کو بھی نہیں بخشتا۔۔۔ وہ کہتا ہے جنید کے پاس پولو کے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔‘
مریم نے مزید کہا کہ ’میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن جیسی بات کرو گے منھ توڑ جواب ملے گا۔۔۔ وہ (جنید صفدر) نواز شریف کا نواسہ ہے، وہ گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔‘
مریم یہاں تک محدود نہیں رہیں بلکہ انھوں نے اس کے بعد ایک جملہ کہا جسے جمائما نے یہود مخالف قرار دیا۔
مریم نواز کی جانب سے اس ردعمل کے سامنے آنے کے بعد گذشتہ رات جمائما نے ٹویٹ کی۔ اپنی ٹویٹ میں انھوں نے مریم نواز کی جانب سے ادا کیے جانے والا جملہ دہراتے ہوئے لکھا کہ یہی وہ وجوہات تھیں جن کے باعث انھیں 2004 میں پاکستان چھوڑنا پڑا تھا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاوید ایاز خان کا مضمون : بیاض سونی پتی ۔۔ہم نے پھینکا پہلا پتھر آئینوں کے شہر میں (تیسرا حصہ )
Next Article نامور صحافی اور سابق نگران وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 18, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.