Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مصطفیٰ قتل کیس میں کب کیا ہوا؟ ملزمان نے کس طرح واردات انجام دی؟ کیس کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں
اہم خبریں

مصطفیٰ قتل کیس میں کب کیا ہوا؟ ملزمان نے کس طرح واردات انجام دی؟ کیس کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں

ایڈیٹرمارچ 3, 202511 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی: مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں کب کیا ہوا اور ارمغان قریشی پر اب تک کتنے مقدمات درج ہیں، تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ارمغان نے بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جبکہ بنگلے میں 30 سے 35 سکیورٹی گارڈز بھی ہوتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے منشیات منگوانے پر 2019 میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا تاہم ارمغان نے کسٹم کے مقدمے میں ضمانت کروا لی تھی۔ اس کے علاوہ ارمغان پر تھانہ گزری، کلفٹن، درخشاں اور بوٹ بیسن میں بھی مقدمات درج ہوئے۔
پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے، ارمغان خود بھی منشیات استعمال کرتا ہے۔
تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی تھی جس میں اس کے بچپن کا دوست شیراز بھی رات 12 سے 3 بجے تک موجود تھا تاہم مصطفیٰ اس روز پارٹی میں نہیں آیا تھا، پارٹی سے قبل ایک لڑکی ارمغان کے بنگلے پر آئی تھی، بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہونے پر لڑکی بنگلے سے چلی گئی جبکہ اگلے روز ملزم ارمغان اور مصطفیٰ کا ذاتی وجوہات پر جھگڑا ہوا۔
موصول تفتیشی رپورٹ میں ہے کہ 5 جنوری کو ارمغان نے اسی لڑکی اور شیراز کو بنگلے پر بلایا اور لڑکی کو لوہے کی راڈ سے تشدد کرکے زخمی کر دیا، ارمغان نے لڑکی کو آن لائن ٹیکسی میں جاکر علاج کروانے کا کہا اور ساتھ ہی لڑکی کو اسلحے کی گولی دکھا کر قانونی کارروائی سے منع کیا۔
رپورٹ کے مطابق 6 جنوری کو ارمغان نے شیراز کو بنگلے پر بلایا اور ساتھ نشہ کیا، 6 جنوری کی ہی رات 9 بجے مصطفیٰ بھی ارمغان کے بنگلے پر آیا، مصظفیٰ سے جھگڑا ہونے پر اسے بھی ارمغان نے لوہے کی راڈ سے مارا، پھر سفید چادر سے مصطفیٰ کے ہاتھ پاؤں باندھے اور اسے سیڑھیوں سے گھسیٹ کر نچے اتارا جبکہ دو ملازمین سے کمرے میں موجود خون کے نشانات صاف کرنے کا کہا گیا۔
تفتیشی رپورٹ میں ہے کہ مصطفیٰ کی گاڑی ارمغان کے بنگلے کی پارکنگ میں موجود تھی، ملزمان نے مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈالا اور حب لے گئے، مصطفیٰ کے کپڑے، موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیوائس ارمغان نے اپنے پاس رکھ لی، مصطفیٰ کی گاڑی میں پیٹرول نہ ہونے پر ارمغان نے بنگلے سے پیڑول کا ٹینک ساتھ لیا، ملزمان مصظفیٰ کا موبائل فون اور دیگر سامان راستے میں پھیکنتے رہے، ملزمان رات ساڑھے 4 بجے حب پہنچے اور گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق ارمغان اور شیراز حب سے کراچی کیلیے پیدل نکلے، ملزمان ناشتے کیلئے ایک ہوٹل پر رکے، ہوٹل والے نے ارمغان کے پاس گن دیکھی تو ملزمان ہوٹل سے نکل گئے، ڈھائی سے 3 گھنٹے پیدل چلنے کے بعد مختلف گاڑیوں سے لفٹ لے کر دونوں کراچی پہنچے۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چند روز بعد مصطفیٰ کی والدہ نے ارمغان سے بیٹے کے بارے میں پوچھا، ارمغان کے مطابق مصطفیٰ 6 جنوری کی رات نعمان نامی دوست کو بتاکر اس کے پاس آیا تھا، مصطفیٰ کی والدہ کو شک ہونے پر ارمغان اور شیراز اسلام آباد چلے گئے، ارمغان کی گاڑی اسلام آباد میں موجود تھی جس میں وہ واپس کراچی پہنچے۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق پولیس کے بنگلے پر چھاپے سے تین روز قبل ہی ارمغان کراچی پہنچا تھا، سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر ارمغان نے پولیس پر فائرنگ کی، کافی دیر مقابلے کے بعد پولیس نے ارمغان کو حراست میں لے لیا، ملزم کی نشاندہی پر گھر میں چھپایا گیا اسلحہ اور دیگر سامان بھی پولیس نے تحویل میں لیا،
ارمغان قریشی پر درج مقدمات کی تفصیل
مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف 11 مقدمات کے اندراج کا ریکارڈ بھی جیو نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔
ملزمان ارمغان 11 مقدمات میں سے 2 مقدمات میں صلح نامہ کر چکا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ارمغان پر ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ 2019 میں درج ہوا تھا، کمپرومائز کی بنیاد پر ملزم ارمغان مقدمے سے بری ہو چکا ہے۔
ارمغان پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے، گاڑی فروخت کے تنازع پر شہری کو تشدد اور دھوکا دہی کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔
اس کے علاوہ ارمغان کے خلاف ٹینکر پر فائرنگ اور ٹائر برسٹ کرنے کے الزام کا مقدمہ بھی درخشاں تھانے میں درج تھا جو ملزم اور مدعی کے درمیان کمپرومائز کی بنیاد پر ملزم بری ہو گیا۔
ارمغان کے خلاف وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج ہے، بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
ملزم کے خلاف مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا مقدمہ اے وی سی سی تھانے میں درج ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات بھی اے وی سی سی میں تھانے میں درج ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ارمغان کے خلاف کوریئر کے ذریعے منشیات منگوانے کی کوشش کے دو مقدمات بھی درج ہیں۔
عدالت نے ملزم ارمغان کو 15 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، 15 مارچ کو ملزم کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں دیا جائے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مصطفیٰ قتل کیس ملزمان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمقدمات ملٹری کورٹ سے اے ٹی سی منتقل ہوں تو ٹرائل کہاں سے شروع ہوگا ؟ جج آئینی بینچ
Next Article اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.