Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’ٹیرر ٹکیلا اور چچن اِتزا کا عظیم اہرام‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
کالم

’’ٹیرر ٹکیلا اور چچن اِتزا کا عظیم اہرام‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرستمبر 22, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے تصور میں اک تصویر تھی کہ بہت گھنے جنگل دکھائی دیں گے اور ان کی ہر بادل میں سے سر بلند ہوتا مایا تہذیب کا عظیم اہرام چچن اتزا دور سے نظر آنے لگے گا پر ایسا نہ ہوا۔ حسب معمول ہم ایک ایسی پارکنگ لاٹ میں داخل ہو گئے جہاں درجنوں کوچیں اپنے اپنے مسافر اگل کر استراحت فرما رہی تھیں۔مقامی مصنوعات کی ایک جدید مارکیٹ اور ریستورانوں سے پرے ایک ناہموار راستہ تھا جس کے دونوں جانب سوونیئرز کے کھوکھے سجے تھے اور قریب سے گزرتے سیاحوں کو ورغلایا جا رہا تھا۔ یہ مایا بازار ختم ہوا تو اس کے آس پاس جو گھنے شجر تھے وہ بھی پیچھے رہ گئے اور آسمان نزدیک آنے لگا۔ منظر پھیل گیا اور اس منظر کے عین درمیان میں چچن اتزا کا بلند اہرام اور دیو ہیکل دیوتا کی مانند جیسے ہماری نظروں کے سامنے تعمیر ہوتا گیا، یہاں تک کہ مکمل شکل میں ایستا وہ دکھائی د ینے لگا۔ یقینا یہ ایک عجب ساخت کی بھید بھری قدیم عمارت تھی، اہرام مصر کی مانند محض پتھروں کا ڈھیر نہ تھی بلکہ ایک خصوصی نقشے کے مطابق بادشاہ کے متمکن ہونے کے لیے، دیوتائوں کی قربت کے لیے، موسموں اور ستاروں کی جانچ کے لیے اور انسانی قربانی کے لیے خصوصی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ میں اس کی تکونی ساخت سے اس لیے بھی متاثر ہوا کہ آج جتنی بھی تہذیبیں میرے مشاہدے میں آئی تھیں یہ ان سب سے سراسر مختلف تہذیب کی نمائندہ عمارت تھی جس میں ایک انوکھا عجب پن اور اجنبیت تھی جو کشش تو رکھتی تھی لیکن اس میں ایک ہول بھی تھا۔ وسوسے تھے کہ کیا مایا تہذیب کی مانند اس کے خدا بھی متروک ہو گئے کہ نہیں۔ میں کسی حد تک اپنے خطوں کے خدائوں سے تو کچھ واقفیت رکھتا تھا لیکن امریکی براعظم کا یہ حصہ اور اس کے خدا میرے لیے یکسر اجنبی تھے…ویسے خدا یکسر متروک نہیں ہو جاتے، کسی ایک خطے میں ان کے پجاری نابود ہوتے ہیں یا ان سے برگشتہ ہو جاتے ہیں تو وہ اپنا بوریا بستر سمیٹ کر وہاں سے رخصت ہو کر کہیں اور ظاہر ہو جاتے ہیں۔


روایت ہے کہ لات و منات میں سے کسی ایک نے خانہ کعبہ سے نکالے جانے کے بعد سومنات میں جا پناہ لی۔ اپالو یونان سے نکلا تو گندھارا تہذیب کے بدھ کی صورت اختیار کر لی۔ ادھر شومہاراج نکلے اور تبت میں جابسرام کیا۔ دراصل انسانی نفسیات میں جب کوئی ایک خدا یا دیوتا ثبت ہوتا ہے تو وہ آسانی سے رخصت نہیں ہوتا۔ اس کے آثار کسی نہ کسی صورت باقی رہ جاتے ہیں اور اس کی مثالیں دینا میرے لیے مشکلیں پیدا کر سکتا ہے۔ جیسے ایک بڈھا ہندو مسلمان ہو گیا۔ اگلی سویر حسب عادت گڈوی بجاتے ہوئے رام رام کرنے لگا اور جب کسی نے سرزنش کی کہ اللہ اللہ کرو تو وہ کہنے لگا۔ اب صرف ایک شب میں اسی برس سے جس رام کی پوجا کی ہے وہ کیسے میرے بدن سے نکل جائے۔ کبھی مزاروں اور درگاہوں پر جا کر دیکھئے۔ پوجا اور پرستش کے وہی انداز چلے آتے ہیں جو کہ تھے تو پھر مایا دیوتا کہاں چلے گئے، کونسا روپ دھار چکے ہیں؟ میں نے اہرام کے گرد ایک چکر لگا کر اس کی بلندی اور عجب تعمیر کو اپنے ذہن میں اتارا اور جب انسانی قربانی کے بعد پروہت اس انسان کا سر سیڑھیوں پر یوں پھینکتے تھے کہ وہ لڑھکتا ہوا زمین پر جا گرتا تھا تو کہاں جا گرتا تھا، جہاں میں کھڑا تھا وہاں آ گرتا ہو گا۔ مجھے جھرجھری سی آ گئی اور میں پیچھے ہٹ گیا۔ یونہی جوگرز کو دیکھا کہ کہیں ان پر تازہ خون تو نہیں لگ گیا…چچن اتزا اہرام کے نواح میں مایا تہذیب کے دیگر کھنڈروں کا بھی ایک سلسلہ تھا اور ان میں کھیلوں کے لیے مخصوص ایک اکھاڑا بھی تھا جہاں آج کے باسکٹ بال سے مشابہ ایک کھیل بادشاہ اور عوام کا پسندیدہ تھا اور ہاں اس کھیل میں جیت جانے والے کھلاڑی کے گلے میں ہار نہیں ڈالتے تھے بلکہ تلوار سے اس کا گلا کاٹ دیا جاتا تھا۔


لطف کی بات یہ ہے کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ جیت جائے اور اس کا سر تن سے جدا کر دیا جائے۔ مایا لوگ بے حد پستہ قد تھے اور وہ ابھی دھات سے آشنا نہ ہوئے تھے۔ انہوں نے صرف ایک سخت پتھر سے تراشیدہ خنجروں سے زمینیں کھودیں اور اتنی شاندار عمارتیں تعمیر کیں۔ چچن اتزا سے واپسی پر ہم کچھ دیر کے لیے میکسیکو کے ایک قدیم قصبے کی خوشنمائی میں ٹھہرے۔ جس کا نام ولاڈولڈ تھا۔ ہمیں شاید پہلی بار محسوس ہوا کہ ہم اس میکسیکو میں ہیں جو ہمارے تصور میں تھا۔ سان جرواسیو کا پرشکوہ کلیسا، گٹاریں بجاتے ہوئے لوگ، خواتین بالوں میں سرخ پھول لگائے ہوئے اور ہسپانیہ کی ہوائوں کی خوشبو… ہم گئی رات واپس کین کون پہنچے۔ ریزارٹ کے فرانسیسی ریستوران میں ایک پرتکلف کھانا موم بتیوں کی روشنی میں کھایا اور اگلی سویر اپنے بیس کیمپ آرلینڈو کی جانب پرواز کر گئے۔ ’’تمہارے بال جنگل میں گم ہو گئے ہیں تمہارے پاؤں، میرے پاؤں کو چھوتے ہیں دریا جو ہمیشہ بہتا ہے، واپس لینے لگا ہے کیا کل ایک اور دن ہوگا؟ (ختم شد)
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اہرام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماحول بچائیے!۔۔آمنہ مفتی
Next Article شوہر ہو تو ایسا۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ۔۔اہرام مصر : تحریر۔۔محمد عمران

اپریل 28, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.