Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پنجابی اردو سے بڑی زبان ہے ، بلھے شاہ کے سامنے اردو کے بڑے نام بونے لگتے ہیں : مستنصر حسین تارڑ
اہم خبریں

پنجابی اردو سے بڑی زبان ہے ، بلھے شاہ کے سامنے اردو کے بڑے نام بونے لگتے ہیں : مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرمئی 29, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نام ور ادیب ، دانش ور ، سفر نامہ نگار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ لوگ جتنا کم پڑھیں گے ہم لکھاری اتنے ہی محفوظ رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ہیرالڈ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے انٹرویو میں کیا ۔ یہ انٹرویو معروف ماہر تعلیم اور نقاد ناصر عباس نیئر نے کیا ہے ۔ مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ معاشرہ اس وقت انتہا پسندی کی لپیٹ میں ہے ۔ حکمران طبقے کو تو پرواہ ہی نہیں کہ ان کے بارے میں کیا لکھا جا رہا ہے ۔ وہ تو بس بیرون ملک اپنی جائدادوں کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ یہ معاشرہ لکھاری کے مد مقابل آ چکا ہے ۔اب آپ ایک لفظ لکھتے ہیں اور پورا معاشرہ آپ کا دشمن بن جاتا ہے …… یہ شکر کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر لوگ مطالعے سے دل چسپی نہیں رکھتے، وہ نہیں جانتے کہ میں نے اپنے ناولوں میں کیا لکھا ہے ۔ نائن الیون کے بعد سامنے آنے والے انگلش رائٹرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انگلش رائٹرز کی صلاحیتوں کا موازنہ اردو میں لکھنے والوں کے ساتھ نہیں کرسکتے۔ وہ جو پنجابی میں لکھتے ہیں، بالکل مختلف صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کسی بھی لکھاری کے کام کو کمتر نہیں بناتا۔ اگر بلھے شاہ کا اردو شاعروں سے موازنہ کیا جائے تو تمام بڑے نام ان کے سامنے بونے لگیں گے، اس لیے نہیں کہ بلھے شاہ زیادہ اہلیت رکھتا تھا بلکہ اس لیے کہ اس کی زبان زیادہ اہلیت کی حامل تھی۔ میرا ماننا ہے کہ پنجابی، اردو اور انگریزی سے زیادہ طاقت ور زبان ہے۔
یہ انگریزی لکھاری میرے دوست ہیں — محمد حنیف، ایچ ایم نقوی، کمیلا شمسی۔ مجھ میں اور ان میں کئی طرح کا فرق ہے کیوں کہ یہ عموماً مبالغے سے کام لیتے ہیں۔ یہ وہی لکھتے ہیں جو مغرب پڑھنا چاہتا ہے۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ لٹریری ایجنٹس ان پر مخصوص چیزیں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ انھیں کمپرومائز کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہماری طرح آزادانہ طور سے نہیں لکھ سکتے۔ اردو رائٹرز کو یہ مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ کیا پنجاب میں اردو دلی اور لکھنو کی گنگاجمنی ثقافت سے بہت زیادہ متاثر ہے ؟ اس سوال پر مستنصر حسین تارڑ نے کہا یہ ایک زبردستی کا اثر تھا لیکن پنجاب کے اردو رائٹرز نے اسے تہ دل سے قبول کیا۔ وہ ایک ایسی زبان لکھنے کی کوشش کرتے تھے جو خود ان کے اندر سے نہیں آئی تھی۔ برکلے سے جدید اردو افسانوں پر ڈاکٹریٹ کرنے والی لنڈا وینٹنک ایک بار میرا انٹرویو کرنے آئی۔ میں نے انھیں بتایا کہ اردو فکشن کے تمام بڑے، قرۃ العین حیدر کے سوا، پنجابی تھے۔ وہ یہ جان کر حیرت زدہ ہوئی کہ اردو فکشن کے بڑے نام مقامی اردو بولنے والے نہیں تھے۔ آپ کے ناول کے اہم ہونے کے لیے آپ کا پنجاب سے ہونا ضروری ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا فہمیدہ ریاض نے بانو قدسیہ کے بارے میں جو کہا، میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ خود ان کی شدید وابستگی رہی اور پارٹی سے ملازمت حاصل کرتی رہیں۔ انھوں نے خود پرویز مشرف کی حمایت کی تو اگر بانو قدسیہ نے ضیا کی حمایت کی تو کون سی بڑی بات ہوئی؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلوڈّ شیڈنگ کے خلاف ہنگامے : فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، وپڈا آفس اور تھانہ نذرِ آتش
Next Article پاناما کیس میں فرشتوں کی تلاش ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 18, 2026

درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم

جون 18, 2026

مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس

جون 17, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن کی یادداشت ، جو شایدامن نہ لا سکے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 18, 2026
  • درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر : رضی الدین رضی کا 9 سال پرانا کالم جون 18, 2026
  • مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک: پولیس جون 17, 2026
  • فیصل واؤڈا سب توں ڈاہڈا اور ناکام و نکمّا حکومتی بندوبست : نصرت جاوید کا کالم جون 17, 2026
  • زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے جون 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.