اہم خبریں

لوڈّ شیڈنگ کے خلاف ہنگامے : فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، وپڈا آفس اور تھانہ نذرِ آتش

پشاور : ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ۔ خیبر پختون خوا کے شہر مالا کنڈ میں مشتعل افراد نے واپڈا کے دفتر اور تھانے کو آگ لگا دی ۔ لیویز کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ خیبر پختون خوا کے دیگر شہروں سے بھی ہنگاموں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‌۔ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا۔ لوگوں نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگانے کے بعد عمارت کو بھی نذر آتش کردیا۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر لیویز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کی قیادت میں رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے پتھر، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی تاہم پیسکو کی یقین دہانی کے بعد لوگ منتشر ہوگئے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker