Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»قومی اسمبلی کا اجلاس 12منٹ جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی
اہم خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس 12منٹ جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی

ایڈیٹرجنوری 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
national assembly
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیے جانے قبل سے صرف 12 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد حال ہی میں پیش کیے گئے متنازعہ مالیاتی ضمنی بل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا خیال ہے کہ جنوری کے وسط میں شروع ہونے والے ایوان کے آئندہ اجلاس میں بل کو اکثریت کے ساتھ آسانی سے منظور کر لیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بل سینیٹ کو بھیجتے ہوئے آئینی ذمہ داری پوری کرلی گئی ہے تاکہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے 14 دن کے اندر سفارشات طلب کرلی جائیں۔
حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں تاکہ قرض دہندہ کو قائل کیا جاسکے کہ حکومت فنانس سپلیمنٹری بل 2021 پر اکثریت حاصل کرنے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خود مختاری دینے کی اپنی شرط پوری کر رہی ہے۔
مذکورہ بل آئی ایم ایف کے 12 جنوری کو ہونے والے اجلاس سے قبل یا بعد منظور کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نامکمل ہونے کے باعث شروع کے چند منٹوں بعد ہی معطل کر دیا گیا کورم نا مکمل ہونے کی نشاندہی کی اپوزیشن رہنما نے کی، جس کے بعد اراکین کی غیر حاضری کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسی مثال کہی نہیں ملتی کہ ایک اہم بل پیش کرنے کے ایک روز بعد اس پر فیصلہ کیے بغیر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اہم اتحادی مالیاتی ضمنی بل 2021 پر ناخوش ہیں، جسے منی بجٹ دیا جارہا ہے۔
تاہم، رابطہ کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں اتحادیوں نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بل کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ قائد اور متحدہ قومی موومنٹ کی کابینہ میں 2،2 وزیر ہیں اور انہوں نے بل کی منظوری دے دی ہے‘۔
انہوں نے بل کے درمیان میں رہ جانے سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے جنوری کے وسط میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بل کو سفارشات کے لیے سینیٹ میں بھیجنا لازمی ہے اور اسی لیے بل ایوان بالا میں بھیجا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ ہفتے سینیٹ کا نیا اجلاس طلب کریں گے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے 14 دن کے اندر سینیٹ کو بھیجا جاتا ہے تاکہ قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں سینیٹ کی سفارشات کی جاسکیں یا اسے مسترد کردیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں بل کو سادہ اکثریت کے ساتھ بل منظور کروالیا جائے گا۔
بابر اعوان نے کہا کہ جب قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین کی حاضری ٹریژری بنچرز کے مقابلے میں کافی کم تھی، اگلے اجلاس میں بل پاس ہونے پر ہم ایوان میں اکثریت بھی دکھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 10 جنوری کو بلایا جائے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں فنانس سپلیمنٹری بل 2021 کی منظوری دی گئی جسے بعدازاں وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جہاں وزیر خزانہ نے بل کے شرکا کو آگاہ کیا اور اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم سے متعلق ان کے تحفظات کو بھی دور کیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادیوں سمیت کابینہ اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں بل پیش کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن نے جمعہ کے روز بھی حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بل سے ملک میں غذائی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
اپوزیشن نے الزام لگایا کہ حکومت مرکزی بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے جارہی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایاز امیرکا کالم :تقسیم ِ ہند کے تقاضے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:مگر یہ صرف اندازہ ہے میرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.