اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔ 8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ ’اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘۔
دوسری جانب ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہوگیا ہوں۔ خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
فیس بک کمینٹ