Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد بٹ»ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ :میاں صاحب قومی مفاہمت کا راستہ اپنائیں
ارشد بٹ

ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ :میاں صاحب قومی مفاہمت کا راستہ اپنائیں

ایڈیٹراکتوبر 20, 202319 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میاں نواز شریف کی چار سال بعد پاکستان واپسی کو جمہوری سیاسی قوتوں کے مابین مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کا ایک اہم موقعہ بنایا جا سکتا ہے۔ مگر کیا مقتدرہ کے آشیر باد کے لئے بھاگم دوڑ کرتےماحول میں میاں نواز شریف ایسا جراتمندانہ قدم اٹھانے کا حوصلہ دکھا پائیں گے۔ خیال رہے مقتدرہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ میں بڑی سیاسی جماعتوں یعنی ن لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں سے کسی کو بھی استثناء حاصل نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی بے مقصد مہم جوئی نے ریاستی معاملات میں مقتدرہ کے شکنجے کو مزید مضبوط کر نے کے ساتھ سیاسی قوتوں کو مزید لاغر کر دیا ہے۔ اسی مہم جوئی کے نتیجے میں پی ٹی آئی مقتدرہ کے غیض و غضب کا نشانہ بنی اور پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔
پاکستانی تاریخ کا المیہ ہے کہ سیاستدان ریاستی اداروں کے غیر منصفانہ اور غیر قانونی جبر کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ سیاستدان تختہ دار پر چڑھائے گئے، جبری یا خودساختہ جلاوطن ہوتے رہے، غیر قانونی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔ جبکہ اعلیٰ عدلیہ آمروں کی آلہ کار بنی رہی۔ جرنیلوں کے اقتدار پر قبضے کو جائز قرار دیتی رہی اور فوجی آمروں کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کا غیر آئینی اختیار بھی تفویض کرتی رہی۔ عوامی حمائت سے محروم مفاد پرست سیاستدان آمروں کا ہتھیار بن کر جمہوری قوتوں کے خلاف استعمال ہونے میں عار محسوس نہیں کرتے رہے۔ اقتدار کے بھوکے نام نہاد سیاستدان فوجی حکومتوں کا حصہ بنتے رہے۔
اس میں شک نہیں کہ نوے کی دہائی میں میاں نواز شریف نے بھی بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف اسٹبلشمنٹ کے غیر جمہوری اقدامات کا ساتھ دیا تھا۔ مگر جنرل مشریف کے ہاتھوں اقتدار سے محرومی،عمر قید کی سزا اور بعدازاں جلاوطنی کے تجربات نے میاں نواز شریف کے سیاسی خیالات میں نمایاں تبدیلی پیدا کی۔ میاں نواز شریف کا بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ میثاق جمہوریت اس کی زندہ مثال ہے۔ پی پی پی اور ن لیگ کے اتحاد نے جنرل مشرف اسٹبلشمنٹ کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔۲۰۰۸ کے انتخابات کے بعد پی پی پی کی حکومت کے دوران ن لیگ اور پی پی پی نے میثاق جمہوریت پر کسی حد تک عمل کرنے کی کوشش کی۔ جس میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کو اصل حالات میں بحال کرنے کا کارنامہ سر انجام دینا شامل ہے۔ اٹھارویں آئینی ترمیم نے پارلیمان کو طاقتور بنایا، صوبائی خومختاری کا تحفظ یقینی بنایا اور صوبہ سرحد کو خیبر پختون خواہ کا نام دے کر اسکی حقیقی شناخت بحال کی۔جمہوری سیاست کے دعویدار سیاستدانوں کو یاد دلانا ضروری نہیں کہ جمہوری قوتوں کا اتحاد ملک میں جمہوریت، سول بالادستی، آئین و قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا آزمودہ راستہ ہے۔ تین بار وزیر اعظم رہ کر، اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اور مقابل کھڑے ہو کر، قید و بند اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد میاں نواز شریف کو یہ سب ازبر یاد ہونا چاہے۔
سیاست ممکنات کا کھیل ہے۔ ممکن ہے میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان ہو جائیں۔مگر حالات نے میاں نواز شریف کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ان کے تدبر، سیاسی بالغ نظری اور جمہوری اقدار سے لگاو کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔ قرائن سے ظاہر ہے پاکستان پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف کو سیاسی کھیل کے لئے پنجاب کا میدان کھلا ملنے والا ہے۔ پنجاب طاقتوروں کا حرم ہے جس میں وہ اکیلے دندناتے پھریں گے۔ جنوری ۲۰۲۴ میں متوقعہ انتخابات سے قبل انکو پنجاب میں چیلنج کرنے والے عمران خان کا جیل سے رہا ہونے کا امکان بہت کم نظر آتا ہیں۔ جبکہ پی پی پی سندھ کو محفوظ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے کچھ چنیدہ حلقوں تک محدود رکھے ہوئے ہے۔ جے یو آئی اور ق لیگ کا پنجاب میں وجود نہ ہونے کے برابر ہے۔ پی ٹی آئی کے منظر سے ہٹائے جانے کے بعد کے پی کے میں انتخابی مینڈیٹ کئی جماعتوں میں تقسیم ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہےہیں۔ لگتا ہے کہ ن لیگ کے راستے کی سب رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور ہوتی جا رہی ہیں۔
جیل میں قید عمران خان کو بھی حالات کی نزاکت کا ادراک ہوتا جا رہا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے حوالے سے با خبر صحافیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعتوں اور اسٹبلشمنٹ سے غیر مشروط مذاکرات کے لئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے عمران خان نے پی ٹی آئی راہنماوں کے ذریعے صدر علوی سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ صدر علوی مذاکرات کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد گار ہوں۔ عمران خان سیاسی مذاکرات کے لئے کس حد تک سنجیدہ ہیں، اس بارے کچھ رائے دینا مشکل ہے۔ مگر اہم بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف کامجوزہ مذاکرات کے متعلق کیا ردعمل ہو گا۔ کیا میاں صاحب ملکی سیاست میں کشیدگی، شدت پسندی اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے عملی قدم اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ کیا وہ متوقعہ الیکشنوں کو غیر متنازعہ، شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ بنانےکے لئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے۔
مقتدرہ کسی صورت 9 مئی کی مہم جوئی پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ اس لئے عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے میاں نواز شریف کی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی کا آغازہوسکتا ہے۔ جس کے لئے وہ ہر گز تیار نہیں ہیں۔مگر ملک میں سیاسی استحکام کی خاطر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی ایک قانونی سیاسی جماعت ہے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ یہاں میاں صاحب کو یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ عمران خان کو عمومی قانون کے تحت فیئر ٹرائل کا حق دیئے جانے کا مطالبہ آئین و قانون کی حکمرانی اور ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے نہائت اہم ہے۔
میاں صاحب اس میں شک نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ نے آپکو سیاسی سازشوں کی بھینٹ چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ۲۰۱۸ کے انتخابات میں ن لیگ کو دھاندلی کے ذریعے شکست سے دوچار کیا گیا۔ مگر میاں صاحب ۲۰۲۴ کے متوقعہ انتخابات میں ۲۰۱۸ کے انتخابات کا ایکشن ری پلے نہیں ہونا چاہے۔ آپکو بے نظیر بھٹوشہید کے ساتھ کئے گئے میثاق جمہوریت کے ایکشن ری پلے کی جانب بڑھنا چاہے۔ میاں صاحب ملک اور جمہوریت کے مستقبل کی خاطر سیاسی انتقام اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کا بیڑہ اٹھا لیں۔ میاں صاحب آپ لاہور میں ۲۱۔ اکتوبر کے جلسہ میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی کو ایک معاشی اور جمہوری میثاق پر اکٹھا ہونے کی دعوت دینی چاہے۔ میاں صاحب حالات نے شائد آخری بار آپکو پاکستان کی سیاست میں ایک اہم تاریخی کردار ادا کرنے کا موقعہ فراہم کیا ہے۔ اگر آپ نے یہ سنہری موقعہ ذاتی مفادات، اقتدار کی ہوس اور انتقامی سیاست کی نظر کر دیا تو تاریخ اور پاکستان کے عوام آپکو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ تاریخ میں اپنے مقام کا تعین آپ نے خود کرنا ہے۔ میاں صاحب یہ آپ کے تدبر، فراست، سیاسی تجربے اور بالغ نظری کے امتحان کا وقت ہے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز واپسی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کی کل واپسی : استقبال کی تیاریاں عروج پر ۔۔ کارکن اور رہنما دبئی پہنچ گئے
Next Article ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، آسٹریلیا 62 رنز سے کامیاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نواز شریف، شیر سے کبوتر تک: وسعت اللہ خان کا کالم

اکتوبر 22, 2023

پاکستانی جیل سے سنسنی خیز فرار: محمد حنیف کا کالم

اکتوبر 21, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا یہ صرف نواز شریف کا امتحان ہے؟

اکتوبر 21, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.