Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے، بذریعہ روڈ لاہور جائیں گے
اسلام آباد

نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے، بذریعہ روڈ لاہور جائیں گے

ایڈیٹراگست 13, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nawaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس آنے کے لیے اسلام آباد میں اتریں گے جہاں سے وہ براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔
مسلم لیگ ن لاہور میں اپنا مرکزی انتخابی دفتر بنائے گی، شہبازشریف اور مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما عازم لندن ہو رہے ہیں، یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد شہباز شریف سبکدوش ہو جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی جماعت کے قائد نواز شریف سے مستقبل کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کریں گے اور ان سے ہدایات حا صل کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض سرکردہ رہنما بھی لند ن سے اس سفر میں ان کے ہم رکاب ہوں گے اور اس حوالے سے حد درجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دورے میں نوازشریف کی وطن واپسی کا نظام الاوقات طے کیا جائے گا۔
شہبازشریف جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اوائل ہفتہ اعلان کر چکے ہیں کہ نواز شریف آئندہ ماہ وطن واپس آجائیں گے، ہفتے کی صبح سینئر صحافیوں کے اعزاز میں ناشتے کے دورا ن بھی انہوں نے اس کا اعادہ کیا۔
برطانیہ کے اس دورے میں ان کی علیل اہلیہ بھی ان کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں بشرطیکہ ان کے معالجین نے انہیں سفر کی اجازت دی، وہ لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گی۔
باورکیا جاتا ہے کہ شہباز شریف لندن میں زیادہ دنوں کے لیے قیام کرسکتے ہیں، وہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد آرام کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف رسمی طورپر وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریوں سے پیر کو یوم پاکستان کی سہ پہر سبکدوش ہو ں گے جب ان کے جانشین سینیٹر انوارالحق کاکڑ اس منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
شہباز شریف دو دن بہت مصروف گزاریں گے اور وہ یوم آزادی کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور بعدازاں اسی دن ایوان وزیراعظم میں الوداعی گارڈ آف آنر سے سلامی لیں گے اور اسلام آباد سے رخصت ہو جائیں گے۔
نگران وزیراعظم اسی سہ پہر ایوان صدر میں اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد جب ایوان وزیراعظم آئیں گے تو انہیں خیرمقدمی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ خزانے و محصولات کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو گزشتہ ستمبر سے ایوان وزیراعظم میں سکونت پذیر ہیں اب منسٹرانکلیو میں منتقل ہو جائیں گے، وہ سینیٹ میں قائد ایوان ہیں اور اس حیثیت میں انہیں وفاقی وزیرکے مساوی مراعات حاصل تھیں۔
شہباز شریف کی عدم موجودگی میں جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف انتخابی مہم کی شروعات کریں گی، فی الوقت ان کی تمام توجہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے شایان شان خیرمقدم کرنے پر مرتکز ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ اس امرکاکوئی امکان نہیں کہ نوازشریف کی وطن واپسی میں کوئی تاخیر رونما ہو سکے۔
اس امرکا اشارہ دیا گیاہے کہ نوازشریف وطن واپسی کے سفرمیں متحدہو عرب امارات میں مختصر قیام کرسکتے ہیں، انہیں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پراتریں گے اوریہاں سے وہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور کا سفر اختیار کریں گے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ پسپا، 2 حملہ آور ہلاک
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : اور پھر راجہ ریاض نے پوشٹر پاڑ دیا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.