Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے : شہباز شریف کا اعلان
اہم خبریں

نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے : شہباز شریف کا اعلان

ایڈیٹرستمبر 12, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nawaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔
لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ بھرپور مشاورت کے ساتھ فیصلہ ہوا ہے، اس کے مطابق 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف واپس وطن پہنچیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کا اہم بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’معمار پاکستان اور رہبر عوام نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’محسن عوام نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا‘۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا، سی پیک کے معمار ہیں، پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بنانے کے عوض نواز شریف کو جس پیکج کی پیش کش کی گئی اس کی معذرت کرلی کہ پاکستان کا مفاد 5 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جس طریقے سے 2013 سے 2018 کے درمیان جو ترقی پاکستان کی صنعت، حرفت اور زراعت میں ہو رہی تھی اگر 2018 کے جھرلو انتخابات کے نتیجے میں وہ تسلسل نہ ٹوٹتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور پورا پاکستان ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گا اور لاہور جائیں گے، پورا پاکستان نواز شریف کا منتظر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اور معیشت دوبارہ اسی طرح ترقی کرے گی جہاں 2017 میں پاکستان کو نواز شریف نے چھوڑا تھا، جب ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں سازش کے تحت ان کو اقتدار سے محروم کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں ہوئے بلکہ پاکستان کے عوام کوترقی اور خوش حالی سے محروم کردیے گئے۔ان سے سوال کیا گیا کہ سازش کرنے والے عناصر کا احتساب ہوگا تو انہوں نے کہا کہ اس پر پاکستان پہنچ کر بات ہوگا۔
اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 4 دن میں ریٹائر ہوں گے تو ان کے فیصلوں کو کیسے دیکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ان کی کوئی لیگسی نہیں ہے، ان کو ایک عمرانڈو جج کی حیثیت سے یاد کیا جائے گا‘۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’انہوں نے جو فیصلے دیے اور ان کے چیف جسٹس کے دور میں عدلیہ کا وقار جس طرح ملیامیٹ اور پامال ہوا، میرے خیال میں وہ اسی برادری میں شامل ہوگئے ہیں جو جسٹس منیر سے شروع ہوئی تھی، نسیم حسن شاہ، کھوسہ اور ثاقب نثار کی برادری میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے انصاف پامال کیا ہے، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی‘۔
شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے انتخابات پر تحفظات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے اور تقاضا بھی ہے، ہم نے آئینی مدت پوری کرکے اسمبلی تحلیل کی، اب نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور امید ہے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں اپنے قائد کا استقبال کروں گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article1995 میں بے نظیر کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزا کےخلاف اپیلیں مسترد
Next Article تاخیر ہو سکتی ہے لیکن الیکشن تو ہوں گے : بلاول بھٹو زرداری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.