Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا
اہم خبریں

نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی : نیپرا

ایڈیٹرفروری 10, 20269 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
solar net metering
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : نیپرانے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026ء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی‘ یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی ہے‘نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی‘ نیٹ میٹرنگ کیلئے معاہدے کی مدت5سال تک محدود کردی گئی‘ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید ممکن ہوگی ‘نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا‘ڈسکوز صارفین دو طرفہ میٹر یا علیحدہ میٹر لگوانے کے پابند ہوں گے۔
پاورڈویژن حکام کے مطابق اب گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی قومی اوسط خریدقیمت پر خریدی جائے جو اس وقت تقریباً11روپے فی یونٹ ہے جبکہ گرڈسے لی جانے والی بجلی پر وہی پرانا ٹیرف لاگو ہوگا جو بہت سے گھرانوں کے لیے 50روپے فی یونٹ سے بھی تجاوز کر چکا ہے ‘پرانے صارفین پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چھتوں پر نصب سولر پاورکی معاشیات کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کو باضابطہ طور پر نیٹ بلنگ (جسے گراس میٹرنگ بھی کہا جاتا ہے) کے نئے نظام سے بدل دیا گیا ہے۔ پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ یہ قدم بڑھتے ہوئے مالی نقصانات، ٹیرف کے بگاڑ اور گرڈ کے عدم استحکام کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو سولر بجلی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفائی کردہ نئے فریم ورک کے تحت نئے صارفین کے لیے سولرسے گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کو ریٹیل ٹیرف (مہنگی بجلی) کے برابر کریڈٹ کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی بجلی کی قیمتوں میں اضافے‘ غیر یقینی سپلائی اور سولر آلات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سولر پینلز کی تنصیب میں غیر معمولی اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ ملک بھر میں نصب سولر کی کل صلاحیت کا تخمینہ اب تقریباً 6,000 میگاواٹ لگایا گیا ہے جو زیادہ تر شہری رہائشی، تجارتی اور صنعتی صارفین تک محدود ہے۔اگرچہ سولر پاور نے دن کے وقت گرڈ کی طلب میں کمی کی ہے، لیکن سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس نے یوٹیلیٹی کمپنیوں کی آمدنی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
صرف مالی سال 2024 میں، گرڈ بجلی کی فروخت میں3.2ارب یونٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تقریباً 101 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پاور سیکٹر کے حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نقصانات ٹیرف کے ڈھانچے میں جذب کر لیے گئے جس سے باقی رہ جانے والے گرڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اوسطاً 0.9 روپے فی کلوواٹ آور کا اضافہ ہوا۔ریگولیٹر کا استدلال ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا نظام تیزی سے ایک غیر منصفانہ صورتحال پیدا کر رہا تھا۔
( بشکریہ ۔۔ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نیٹ میٹرنگ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
Next Article پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شمسی توانائی سے حاصل کردہ بجلی اور نیٹ میٹرنگ : نصرت جاوید کا کالم

فروری 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.