راولپنڈی: نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے وزیراعظم ہاؤس کوناموں کی سمری موصول ہو گئی ہے۔ 29 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، سینیارٹی کا جائزہ لیا جائے تو 6 لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔
اس سے قبل نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاتھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں پیش رفت ہوگی۔ 24 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری اور دیگر اقدامات میں 60 سے 70 فیصد کام مکمل ہوجائے گا۔ 48 گھنٹے کا وقت اس لئے دے رہا تھا کیونکہ میں سیاست دان ہوں اور مجھے تھوڑی جگہ رکھ کر بات کروں گا۔
وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری موصول ہوگئی ہے اور تمام سینئر جنرلز کے نام شامل ہیں۔ سمری میں اس وقت پاک فوج کے سینئر 6 جنرلز کے نام دیے گئے ہیں اور وزیراعظم ان میں سے انتخاب کریں گے۔
بشکریہ دنیا نیوز

