اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخارکا نام بھی شامل ہے۔ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل کی تحقیقات قومی احتساب بیور (نیب) کر رہا ہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر انہیں کروڑوں روپوں سے محروم کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، ان کی جمع پونجی لوٹ لی گئی، سوسائٹی اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں احتجاج ریکارڈکرایاتھا، اس معاملے میں بڑی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ اس کیس میں افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخارکے علاوہ ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں جن کی جلد گرفتاری کا امکان ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی۔
فیس بک کمینٹ