اسلام آباد : پاکستانی حکام نے آسیہ بی بی کے معاملہ پر کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو فون کرتے ہوئے ان سے دیگر معاملات کے علاوہ آسیہ بی بی کے معاملے پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور وزیر اعظم عمران خان کی مثبت تقریر کی تعریف کی۔ترجمان ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کینیڈین ہم منصب کو بتایا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان ان کے تمام قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔خیال رہے کہ پیر کو پیرس میں خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ان کا ملک توہینِ مذہب کے مقدمے سے بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے لیے سلسلے میں پاکستان سے بات چیت کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وہاں داخلی طور پر ایک نازک صورتحال ہے جس کا ہمیں احساس ہے اور اسی لیے میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ مگر میں لوگوں کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کینیڈا ایک ولکمنگ (استقبال کرنے والا) ملک ہے۔’
ادھر کینیڈا میں حزبِ اختلاف نے بھی ٹروڈو حکومت کی اس سلسلے میں حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ حزبِ مخالف کی کنزرویٹوو پارٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ‘وہ اپنے اختیار میں موجود ہر طریقہِ کار کا استعمال کرتے ہوئے آسیہ بی بی اور ان کی فیملی کو پناہ فراہم کریں۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ
1 تبصرہ
Howdy! I could have sworn I’ve been to your blog before but after looking at
some of the articles I realized it’s new to me. Anyways, I’m definitely pleased I discovered it and I’ll be bookmarking it and checking back
often!