جکارتہ : انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے 168 افراد ہلاک 584 زخمی ہوگے . ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ سنیچر کو آنے والی سونامی میں سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے گرنا ہے۔
آتش فشاں کے سبب پیدا ہونے والی سونامی میں سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے .ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شب کو آنے والی سونامی میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں پینڈگلینگ، جنوبی لامپنگ اور سیرانگ علاقوں میں ہوئی ہیں۔ سونامی کی زد میں آنے والے علاقوں میں مغربی جاوا کا معروف سیاحتی ساحل تانجنگ لیسنگ بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فوٹیج میں اونچی اونچی لہریں ریزارٹ کے اس مقام سے ٹکراتی نظر آئی ہیں جہاں معروف بینڈ ‘سیونٹین’ اپنا پروگرام پیش کررہا تھا۔
ملک کی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ وہ اس عمارت کے نیچے دبے لوگوں کی تلاش میں ہیں جو سونامی کے سبب منہدم ہو گئی ہے۔
فیس بک کمینٹ