واشنگٹن : ایک امریکی فرم نے 199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کی درجہ بندی 196 نمبر پر کی ہے۔ اس طرح پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے لیے دنیا کے بدترین ممالک کے پاسپورٹ میں شمار کیا گیا ہے۔ نومیڈ کمپنی کی طرف سے جاری کیئے گئے نومیڈ پاسپورٹ انڈیکس 2017 کے مطابق 199 ممالک کی فہرست میں سویڈن پہلے نمبر پر ہے جبکہ بیلجیئم دوسرے اور اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پر ہیں۔ برطانیہ کا اس فہرست میں 16 واں نمبر، امریکا کا 35 واں، بھارت کا 160 واں نمبر جبکہ آخری نمبر پر افغانستان ہے۔ آخری پانچ ممالک میں بالترتیب لیبیا (195)، پاکستان (196)، اریٹریا (197)، عراق (198) اور افغانستان (199) نمبر پر ہے۔
فیس بک کمینٹ