لاہور :پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی حوالگی میں واہگہ بارڈر میں ہونے والی تاخیر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی کی تکمیل کےباعث زیادہ وقت لگا۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرنے سے پہلے ان کی صحت کے حوالے سے تصدیق کے لیے طبی معائنہ کے باعث کئی گھنٹے لگے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ونگ کمانڈر کے طبی معائنے کے علاوہ دیگر قانونی کارروائی میں بھی وقت لگا۔بھارتی پائلٹ کے ساتھ واہگہ ، اٹاری بارڈر میں ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر انہیں بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔
فیس بک کمینٹ