ایمسٹرڈم: نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرام پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ واقعے کے بعد حکام نے ٹرام اسٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد اینٹی ٹیررازم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔پولیس ترجمان لوسٹ لینسہیگ کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے کئی فائر کیے گئے۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں دہشت گردی کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ٹرام میں فائرنگ کے واقعے میں ڈچ پولیس ترکی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ گوکمن تانس نامی شخص کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس شخص کے قریب نہ جائیں۔ہالینڈ کی انسداد دہشتگردی پولیس نے کہا ہے کہ بظاہر یہ دہشگردی کا واقعہ ہے۔اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ حملہ آور ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جنھیں پولیس ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔ٹرام میں فائرنگ کرنے والا شخص واردات کے بعد کار میں بیٹھ کر جائے وقوعہ سے سےفرار ہو چکا ہے۔شہر میں تمام ٹرامزسروسز کو بند معطل کر دیا گیا ہے اور سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔ڈچ انسداد دہشتگردی پولیس کے رابطہ کارپیٹر یاپ البرسبرگ نے کہا ہے کہ تمام کوششیں حملہ آور کو پکڑے پر مرکوز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہوں۔ہالینڈ میں خطرے کا درجہ سب سے بلند سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسلح پولیس جائے وقوع کے قریبی علاقے اوکتوبرپلین چوک کے قریب کے ایک گھر کے قریب جمع ہے اور اس گھر میں گھسنے کی تیاری کر رہی ہے۔پولیس نے ٹرام سٹیشن کے نزدیکی علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس علاقے کی طرف نہ جائیں تاکہ ایمرجسنی سروسز اپنا کام کر سکیں۔
فیس بک کمینٹ