ملتان : روزنامہ ایکسپریس ملتان کے بعد روزنامہ نوائے وقت ملتان میں بھی ڈاؤن سائزنگ شروع ہو گئی ہے اور بدھ کے روز ملتان آفس کے دس سے زیادہ کارکن گھر بھیج دئے گئے ۔ریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت ملتان راؤ شمیم اصغر نے لاہور سے ملتان واپسی کے بعد برطرفی کے احکامات کارکنوں کے حوالے کئے ۔ جن کارکنوں کو برطرف کیا گیا ان میں دو رپورٹر ، دو سب ایڈیٹر ، اور پریس ، اکاؤنٹس سمیت دیگر شعبوں کے کارکن شامل ہیں ۔ بعض کارکنوں کو برطرفی کے بعد کم تنخواہوں پر دوبارہ ملازمت بھی دے دی گئی ۔
فیس بک کمینٹ