لیہ : ایف سی کالج بہاول پور کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر خالد حمید کے قتل کا ایک ملزم لیہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم ظفر شاہ گیلانی کو قاتل خطیب حسین کے فون ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا پروفیسر صاحب کے قاتل کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا اور وہ اسے ان کے قتل پر اکساتا رہا ۔ گرفتار ہونے والا ظفر شاہ وکیل اور تحریک لبیک کا عہدیدار ہے ،اس نے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا ۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ