اسلام آ باد: سابق وائس چانسلربہا ء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہرامین حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ان کی عمر67برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ ان کے بیٹوں کی لند ن واپسی پر مشروط ہے۔لیکن امکان ہے کہ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز دوپہر دوبجے قبرستان سیکٹرH-10اسلام آباد میں ادا کی جائےگی۔زکریایونیورسٹی کے پروفیسر ز اور سٹاف نے ان کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے دور میں کنٹریکٹ ملازمین کی فلاح کے لیے بہت کام کیے جن کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
فیس بک کمینٹ