اہم خبریں

نیب دوسرے روزبھی حمزہ شہبازکو گرفتارنہ کرسکا۔ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی

لاہور:نیب مسلسل دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اورسابق وزیراعلی شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو گرفتارنہ کرسکا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہبازکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔نیب حکام ہفتے کی صبح ہی ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہرپہنچ گئے ۔نیب ٹیم کے ہمراہ پولیس اور اینٹی رائٹس فورس کی نفری تھی جب کہ رینجرز کے دستے اور خوتین اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ پولیس کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کےلیے سیڑھی بھی منگوائی گئی تھی۔ اس موقع پر حکام نے کہاکہ ہم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیرواپس نہیں جائیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت دیکھنے میں آئی اور اس موقع پر پولیس کولاٹھی چارج بھی کرناپڑا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker